وفاق المدارس رزلٹ پوزیشن ہولڈر

(وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان1442ھ مطابق 2021ء کے نتائج کا اعلان)

ملتان، کراچی(24 اپریل 2021ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان1442ھ مطابق 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے24 اپریل2021ء بروزہفتہ مرکزی دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان گارڈن ٹاؤن شیرشاہ روڈ ملتان میں کیا۔
سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر418351طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے403042نے شرکت کی۔348670پاس ہوئے اور54372نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب86.5 فیصد رہا۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد343744 تھی جس میں سے332260نے شرکت کی، ان شرکاء میں سے280569کامیاب اور51691ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد74607 تھی، جس میں سے70782نے شرکت کی، ان شرکاء میں 68101کامیاب اور2681ناکام ہوئے۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:
طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعہ قرطبہ کلفٹن کراچی کے گل سید شاہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد ظریف نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ خیرالمدارس ملتان کے حذیفہ حبیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا خانیوال کے محمد نوازنے اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عبدالماجد، عبدالوہاب اور محمد زبیر(تینوں طلبہ)نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرف المدارس کراچی کے محمد واسل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ دارالتقویٰ لاہور کے اسامہ عابد نے اول پوزیشن، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے رفیع اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ انوارالقرآن والعلوم نرشک مردان کے شہزاد احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے عمار معیز نے اول پوزیشن، جامعہ الہٰیہ لیاقت آباد کراچی کے محمد سحبان اور پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے فیصل حیات خان نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے رحمت اللہ اور مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد شاہدنے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے)میں جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے ذاکر اللہ نے اول پوزیشن،جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے محمد جمیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے سمیع الحق،پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے نصیب اللہ اور مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان کے احسان اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے معاویہ نے اول پوزیشن،جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد اسماعیل اور جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے سید عمر باچا نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے یاسر محمد اور حسان خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں مدرسہ فاروقیہ النور ٹاؤن لاہور کے ابوہریرہ شاہد نے اول پوزیشن، جامعہ حنفیہ بوریوالہ وہاڑی کے عثمان الطاف نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ ابوہریریہ میلسی وہاری کے عبداللہ نثارنے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عبداللہ بن احمد فاروق نے اول پوزیشن، دارالعلوم فرقانیہ کوٹیگرام دیر کے اکبر سیدنے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید عابد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ عبداللہ بن مسعود بہلولہ دڑہ چارسدہ کے محمد عارف نے اول پوزیشن، مدرسہ عبداللہ بن مسعود گل مقام دیر کے منصور علی نے دوم پوزیشن اور جامعہ اسلامیہ قادریہ محمد پور سنساراں بہاولنگر کے اسداللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعلماء میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے فرحان عزیز نے اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کے ذاکر اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے جہانزیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحفاظ میں مدرسہ دارالعلوم کرک تنگوڑی چوک کرک کے محمدارسلان نے اول پوزیشن،جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن فیصل آباد کے محمد اویس جان اور مدرسہ عبداللہ ابن عباس عباسی ٹاؤن بہاولپور کے محمد قمر شاہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ اسلامیہ ترتیل القرآن بھٹی کالونی لاہور کے محمد معراج نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی معظمہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کی حمیرا شاہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کی اقراء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی سیدہ مدیحہ نے اول پوزیشن، جامعہ حدیقۃ العلوم الاسلامیہ للبنات بغدادہ مردان کی حسینہ گل نے دوم پوزیشن اور جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات میکی ڈھوک اٹک کی ام ایمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں جامعہ داراتقویٰ لاہور کی صالحہ اور جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی فاطمہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات پشاور ہی کی عائشہ نواز نے دو م پوزیشن جبکہ جامعہ بناء العلم رائیونڈ لاہور کی ثناء اصغر اور سبحانہ تصور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں مدرسہ دارالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی ناعمہ اورجامعہ عربیہ اسلامیہ چک۳۵۔۲۔ ایل اوکاڑہ کی زنیرہ نے اول پوزیشن، جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کی خنساء عثمان اور جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سمبڑیال سیالکوٹ کی مریم صدیقہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی بی بی امامہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ دوم بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نوراور سائرہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی صائمہ بی بی نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی ہی کی فائزہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثمرین سجاد اور معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی الشبہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی شائستہ طارق نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ عربیہ للبنات کاکشال پشاور کی سلمیٰ بی بی نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ عربیہ چونیاں قصور کی اقراء یٰسین نے اول پوزیشن،جامعۃ الزہراء للبنات بلدیہ ٹاؤن کراچی کی مریم اور جامعہ دارالتقویٰ لاہور کی موناریاض نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ دارالتقویٰ لاہور ہی کی فوزیہ شکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ عربیہ جمیل القرآن چونیاں قصور کی فرحانہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی ماہ نور سید نے دوم پوزیشن اور جامعۃ البنات عربیہ تعلیم القرآن سرگودھا کی آمنہ منور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعالمات میں جامعہ عمر البنات للعلوم الدینیہ تجوڑی لکی مروت کی امیمہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشاعت القرآن للبنات ابا خیل لکی مروت کی عائشہ بی بی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اسلامیہ عربیہ للبنات مقام منڈی مردان کی مرحبا اور جامعہ رابعہ بصریہ للبنات درویزی پلوسہ ہنگو کی ماجدہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحافظات میں مدرسہ تعلیم القرآن ڈھڈی والا فیصل آباد کی عائشہ ممتاز نے اول پوزیشن، جامعہ فیض القرآن والسنۃ نسیم ٹاؤن پشاور کی نور الہدیٰ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم دریش خیل کرک کی نادیہ ہارون نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو مثالی قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور رمضان المبارک میں انتہائی جانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version