نیشنل کونسل فار طب انعامات تقسیم

Screenshot 20241217 212606 Facebook 1

نیشنل کونسل فار طب انعامات تقسیم

مورخہ 17 دسمبر بروز اتوار صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی صدارت میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نیشنل کونسل فارطب کے سالانہ امتحان 2023کے پہلی،دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں بالترتیب گولڈ،سلور اور براؤن میڈلز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں محترم جناب پروفیسر حکیم منصورالعزیز مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس ،اراکین نیشنل کونسل فارطب جناب حکیم مختار احمد برکاتی ،جناب حکیم مولانا محمد اکبر درس،جناب حکیم ڈاکٹر محمد آصف اقبال،جناب حکیم عبد الواحد شمسی ،جناب حکیم حافظ فرید یونس ،جناب حکیم ضیاء اللّٰہ فتح گڑھی,جناب حکیم شہزاد جاوید ،محترمہ ڈاکٹر حلیمہ نذر،حکیم ذوالفقار علی ملک ،کوارڈینیٹرال پاکستان طبیبہ کالجز جائنٹ ایکشن کمیٹی جناب حکیم نسیم احمد قاسمی اور طبیہ کالجز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔

صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مبارک باد دی اور نصیحت کی کہ یہ طلباء اپنے اس میڈل کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے طب یونانی کے زریعے ملکی مسئلہ صحت حل کرنے میں آپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل کونسل فارطب کے پلیٹ فارم سے اس تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائیگا۔

حکیم ذوالفقار علی ملک (ترجمان نیشنل کونسل فارطب)

Related posts

Leave a Reply