نسوار کس کی ایجاد ہے

نسوار کس کی ایجاد ہے

نسوار تمباکو سے بنی ہوئی گہرے سبز رنگ کی ہلکی نشہ آور چیز ہے. نسوار کھانے والا ایک چٹکی کے برابر اپنے منہ میں رکھتا ہے. اور اس سے لطف لیتا ہے. نسوار تمباکو کے پتوں کو باریک پیس کر اور پھر اس میں حسب منشا چونا ملا کر تیار کی جاتی ہے.نسوار خور اسے ایک ڈبی میں یا پڑیا میں ڈال کر جیب میں رکھتا ہے اور حسب خواہش منہ میں ڈالتا رہتا ہے.عام طور پر پٹھان اس کا aسب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی اس کا استعمال کافی ہے.
 سائنس نے اس کے نقصانات بھی کافی بیان کئے ہیں. اکثر دوست سمجھتے ہوں گے کہ نسوار پشتونوں کی ثقافت ہے اور اس کو پختون قوم نےایجاد کیا . یہ ایک غلط فہمی ہے.نسوار ابتدائی طور پر امریکہ سے شروع ہوئی جس کا تذکرہ پندرویں صدی کی کتب میں ملتا ہے اور یورپ میں سترہویں صدی سے عام استعمال ہوا.یورپی ممالک میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باعث حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے.عام طور پر اس کا استعمال ناک، سانس یا انگلی کے ذریعے کیا جاتا ہے.ریاست ہائے متحدہ اور کینڈا میں ہونٹ کے نیچے رکھ کر استعمال کرنے سے ہوئی.ہٹی کے مقامی لوگوں کی جانب سے 1496-1493میں کولمبس کی جانب سے امریکہ دریافت کے سفر کے دوران “ریمن پین” نامی راہب نے ایسے ایجاد

کیا.1561میں پرتگال میں Lisbon،فرانسیسی سفیر اور انکے بیٹے Jean Nicot،کے بیماری کی وجہ جواز سے اس وقت یہ طبقہ اشرافیہ میں نہایت مقبول ہوا.thصدی میں اس مصنوعات کے خلاف کچھ حلقوں کی جانب سے تحریک اٹھی اور پوپ اربن VIIکی جانب سے خریداری پر دھمکیاں دیں گئیں. روس میں اس کا استعمال 1643میں Tsar Michealکی جانب سے کیا گیا . ناک سے استعمال کی وجہ سے اس پر سزا مقرر کی گئی .فرانس میں بادشاہ لوئیس XIIIنے اس پر حد مقرر کی جبکہ چین میں1638میں
پوری طرح نسوار کی مصنوعات پھیل گئی.18thصدی تک نسوار کو پسند کرنے والوں میں نپولین بونا پاٹ ، کنگ جارجIIIکی ملکہ شارلٹ اور پوپ بینڈکٹ سمیت اشرافیہ اور ممتاز صارفین میں یہ رائج ہوچکا تھا.18thصدی میں انگلش ڈاکٹر جان ہل نے نسوار کی کثرت استعمال سے کینسر کا خدشہ ظاہر کیا. امریکہ میں پہلا وفاقی ٹیکس 1794میں اس لئے لگا کیونکہ اسیے عیش و عشرت کی نشانی سمجھا جاتا تھا.اٹھارویں صدی میں Gentlewomanنامی میگزین میں پرتگالی نسوار کی اقسام اور استعمال کے مشورے شائع ہوئے.
افریقہ کے کچھ علاقوں میں یورپی ممالک کے افراد کی وجہ سے پھیلی اور دیہاتیوں نے ناک کے ذریعے استعمال کیا .ہندوستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی آمد کے ساتھ یہ مصنوعات بھی متعارف ہوئی اور اس کا استعمال پاک و ہند میں پھیل گیا.نسوار کی موجودہ اقسام میں ہری نسوار اور کالی نسوار کا استعمال عام ہے . جو تمباکو، کوئلے کی راکھ، چونے کی مدد سے بنائی جاتی ہے. کالی نسوار کے لئے خصوصی تمباکو صوابی سے آتا ہے جس پر حکومت ٹیکس لیتی ہے.اس لئے یہ کہنا کہ نسوار پختون ثقافت ہے محض غلط فہمی اور کم آگاہی پر منحصر ہے.

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version