مہربان ٹرسٹ ماہانہ اجلاس

مہربان ٹرسٹ 1

مہربان ٹرسٹ مئی اجلاس

آج مورخہ 30مئی 2021 کو گولڑہ اسٹیشن کے قریب مہربان فاونڈیشن کا ماہانہ خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداران اور ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز مولانا عطاء اللہ شاہ کی تلاوت و ترجمہ قرآن سے ہوا، اس کے بعد مولانا مفتی عبیداللہ شاہ نے حدیث کی روشنی میں جانوروں کو پانی پلانے کی فضیلت کو بیان کیا۔ اس کے بعد مولانا عمیر شاہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔

پھر اجلاس کی کاروائی کا ایجنڈے کے مطابق باقاعدہ آغاز ہوا، اور گذشتہ ایک ماہ میں مہربان فاونڈیشن کی خدمات کا جائزہ اور رپورٹ پیش کی گئی۔ الحمدللہ رمضان المبارک میں مہربان فاونڈیشن کی طرف سے رمضان المبارک میں مستحقین، عام لوگوں  بالخصوص سادات خاندانوں کے غریب اور ضرورت مند لوگوں میں تقریبا 4لاکھ روپے  راشن اور نقدی کی صورت میں تقسیم کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ خصوصی مشاورتی اجلاس ہر ماہ اور عمومی اجلاس تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام فاونڈیشن کے ارکان  کو دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ارکان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹرسٹ کا رکن بنانے کی خصوصی مہم چلائیں۔

 اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام ارکان وادی کونش میں مستحق سادات، اور غیر سادات خاندانوں کے نام بھی ٹرسٹ کے ریکارڈ میں لائیں تاکہ جب ضرورت پڑے ان کے ساتھ تعاون کیا جاسکے۔

اجلاس میں شوری کے ارکان کی تعداد بڑھانے پر غور کیا گیا اور علاقہ درل کے سمیع اللہ شاہ، اور علاقہ لمی کے مولانا عباس شاہ کو بھی شوریٰ کے ارکان میں شامل کرلیا گیا۔

اجلاس میں گذشتہ دنوں چھتر پلین میں ہونے والے تصادم پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ کی سستی اور نااہلی کی وجہ عوام مشتعل ہوئی ،جس سے جھگڑا پیدا ہوا، کچھ لوگوں پر تشدد کیا گیا اور مسجد کا تقدس بھی پامال ہوا۔

مہربان فاونڈیشن دیگر تفصیلات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Related posts

Leave a Reply