مہربان فاونڈیشن جون اجلاس

مہربان فاونڈیشن جون اجلاس

آج مورخہ 27 جون 2021 کو مہربان فاونڈیشن کا ماہانہ اجلاس مولانا عمیر شاہ کے گھر غوری ٹاون میں منعقد ہوا۔ جس میں نائب چیئرمین نثار شیرازی کے علاوہ تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ نائب چیئرمین بوجہ فوتگی دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔ آج کے اجلاس میں مولانا تنویر شاہ نے بھی پہلی بار شرکت کی اور رکنیت فارم بھی فل کرکے باقاعدہ رکنیت اختیار کی۔

آج کے اجلاس کا آغاز مولانا فرقان شاہ کی تلاوت و ترجمہ سے ہوا، مولانا عطاء اللہ شاہ نے خیرات کرنے اور سوال نہ کرنے کے موضوع پر مختصر حدیث اور مفہوم بیان کیا۔ اس کے بعد مولانا عمیر شاہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ جس کے بعد مولانا فرقان شاہ کے تین بچوں نے مل کر نہایت خوبصورت انداز میں حمدباری تعالیٰ پیش کی۔

اس کے بعد ایجنڈے پر بات شروع ہوئی اور فاونڈیشن کی رجسٹریشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی ، تمام ارکان نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ اس ماہ ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے۔اجلاس میں یہ مسئلہ بھی زیر غور آیا کہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر چنارکوٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے جس میں وعظ ونصیحت کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ کا تعارف بھی پیش کیا جائے۔

اجلاس میں ترغیب دی گئی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹرسٹ میں لانے کی کوشش کی جائے۔

 اجلاس میں سادات چنارکوٹ برادری سے تعلق رکھنے والے سید ناصر حسین شاہ  مرحوم جو کہ وکیل والا پنجاب میں مقیم تھے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ اور دعا کرائی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ اجلاس عیدالاضحی کے بعد مولانا عطاء اللہ شاہ کے گھر سہاں اسلام آباد میں ہوگا۔

سید عبدالوہاب شاہ

Related posts

Leave a ReplyCancel reply