مہربان فاونڈیشن اگست 2021 اجلاس

مہربان فاونڈیشن اگست 2021 اجلاس

22 اگست 2021 کو مہربان فاونڈیشن کا ماہانہ اجلاس میرے گھر منعقد ہوا

اجلاس کا آغاز مولانا سید عبد الوھاب شاہ کی تلاوت کلام پاک و ترجمہ سے ہوا

اس کے بعد مولانا نیاز علی شاہ صاحب نے اسلام کی ابتداء اور انتہاء کے حوالے سے حدیث شریف بیان فرمائی

اور مولانا عمیر شاہ صاحب نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش فرمائی

اجلاس میں فاونڈیشن کے تمام ارکان نے شرکت کی
اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
آج کے اجلاس کا اھم ایجنڈا فاونڈیشن کی رجسٹریشن کے حوالے سے تھا اور سب حضرات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رجسٹریشن کے کام کو اس ھفتہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جاۓ

اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اگلا اجلاس خصوصی نھیں بلکہ عمومی اجلاس ہوگا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے تمام سادات برادری کو مدعو کیا جاۓ گا

اس اجلاس میں دو نئے حضرات قاری نیاز علی شاہ اورمحترم جناب مظہر حیات صاحب فاونڈیشن کا رکنیت فارم بھر کر ممبر بنے

اجلاس کے آخر میں مولانا فرقان شاہ صاحب کے والد صاحبؒ جو حال ھی میں انتقال کر گے تھے انکے لیے فاتحہ خانی اور دعاۓ مغفرت بھی فرمائی اور افغانستان کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کا اھتمام کیا گیا

مغرب سے پہلے اجلاس اختتام پذیر ہوا

الله پاک سے دعاگو ھیں کہ الله پاک اس فاونڈیشن کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرماۓ
اور اس فاونڈیشن کو اپنے مقاصد میں کامیاب و کامران فرماۓ

سیکرٹری اطلاعت سید عطاء الله شاہ شیرازی
شعبہ نشرواشاعت مہربان فاونڈیشن اسلام آباد

مہربان ٹرسٹ فاطمہ مسجد گولڑہ اسٹیشن اسلام آباد

03215083475

Related posts

Leave a ReplyCancel reply