مہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022

Mehrban Fnd logo 1

مہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022

آج 13 نومبر بروز اتوار بوقت 4 بجے سہ پہر چیئرمین مہربان فاونڈیشن سید عبدالوہاب شاہ کے گھر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ 

اجلاس کا آغاز مولانا فرقان شاہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جس کے بعد مولانا سید عطاء اللہ شاہ نے نعت شریف پیش کی۔

آج کا اجلاس نہایت اہم تھا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے:

1۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہربان فاونڈیشن کو اسلام آباد میں رجسٹرڈ کرایا جائے۔

2۔ اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں:

ایگزیکٹو باڈی

چیئرمین: سید عبدالوہاب شاہ

وائس چیئرمین: سیدہ میمونہ بی بی

جنرل سیکرٹری: سید ذوالفقار احمد شاہ

جوائنٹ سیکرٹری: سیدہ عائشہ صدیقہ

فنانس سیکرٹری: سید عبیداللہ شاہ

انفارمیشن سیکرٹری: سید عطاء اللہ شاہ

دیگر ایگزیکٹو ممبران:

سید نیاز علی شاہ

سید نثار احمد شیرازی

سید فرقان شاہ

3۔ آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویلفیئر کے کام کو سادات برادری سے آگے دیگر تمام لوگوں بلاتفریق مسلک/مذہب/دین کے سب تک بڑھایا جائے۔

4۔ آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہربان فاونڈیش کا ہر ممبر کم از کم 300 روپے ماہانہ ضرور دیا کرے۔

5۔ آج کے اجلاس میں مہربان فاونڈیشن کا آئین اور میمورنڈیم بھی اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

6۔ آج کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اجلاس ہمیشہ کی طرح ماہانہ بنیادوں پر باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتا رہنا چاہیے۔

Related posts

Leave a Reply