مہربان فاونڈیشن اجلاس دسمبر 2021

مہربان فاونڈیشن اجلاس دسمبر 2021

آج بروز اتوار 2021 12/12
مہربان فاؤنڈیشن کاماہانہ اجلاس سید جواد شیرازی کے گھر H/ 13 میں منعقد ہوا
اجلاس میں مرکزی شورا کے علاوہ اور بھی کافی سارے حضرات نے شرکت کی

اور تین نۓ حضرات نےباقاعدہ فاؤنڈیشن کی رکنیت بھی حاصل کی
رکنیت حاصل کرنے والوں میں سے
سید جواد شیرازی
سید شاہ خالد شیرازی
اورسید دانش شیرازی تھے
۔۔۔۔۔۔۔


چیئرمین مہربان فاونڈیشن مولانا عبدالوہاب شاہ نے اجلاس میں موجود پہلی بار آنے والے حضرات کو مہربان فاونڈیش کا تعارف اور مقاصد سے آگاہ کیا
صلہ رحمی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
جو شخص دراز عمر اور وافر رزق چاہتا ہے وہ رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے۔
لہذا ہم جہاں اپنے دوستوں سے ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں وہیں اپنے خاندان کے لوگوں اور رشتہ داروں سے خصوصی تعاون کریں۔ جو کسی کو سفارش کرکے نوکری دلا سکتا ہے وہ اپنے اس اختیار کو استعمال کرتے ہوئے خاندان کے بیروزگار پڑھے لکھے لوگوں کو تھوڑی سی کوشش کرکے نوکری پر لگا دے۔ جو ان پڑھ ہیں انہیں ان کے ہنر کے مطابق کاروبار وغیرہ لگا کردیا جائے۔ ضرورت مندوں کو قرضہ حسنہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔ یہی چیزیں ہمیں اور دوسروں کو فائدہ دیں گی اور ہمارے رزق میں برکت اور عمر میں برکت کا باعث بنیں گیں۔

شاہ خالد شیرازی اور سید عبدالوہاب شیرازی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ خالد شیرازی نے مہربان فاونڈیش کے مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے اس کے کام کو سراہا اور مشورہ دیا کہ اسے صرف چنارکوٹ تک محدود نہ رکھا جائے۔ تمام شرکاء نے ان کی اس تجویز سے اتفاق کیا، محترم جناب شاہ خالد شیرازی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے تاکہ شہری زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے ہماری ایک دوسرے سے دوری اور لاتعلقی کا سدباب ہوسکے اور ہم خوشی غمی کے مواقع کے علاوہ بھی اس طرح ہرماہ مل بیٹھ کر بیٹھیں گپ شپ کریں اور ایک دوسرے کے حالات سے واقفیت حاصل کریں۔

انہوں نے تجویز دی کہ راولپنڈی اسلام آباد میں موجود خاندان کے تمام لوگوں کے پاس جاکر انہیں اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی جائے
اجلاس کے شرکاء کے لیے سید جواد شیرازی نے خصوصی کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا اجلاس کے آخر میں سید جواد شیرازی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔
آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی صاحب نے اپنی مسجدکےحوالے سے بتایا کہ
ماشاء اللہ مسجد میں ناظرہ پڑھنے والےبچوں کی تعداد تقریبا پچاس سے بڑ ھ گئ ھے
ضرورت کے پیشِ نظر ایک اور قاری صاحب کورکھنے پر بھی غور کیا گیا

اور اجلاس میں یہ بات بھی رکھی گئ ھے کہ ان شاء اللہ رمضان تک حفظ کی کلاس بھی شروع کی جاۓ گئ

اللہ پاک سے دعا ھے کہ اللہ پاک اس فاؤنڈیشن کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرماۓ

اور اپنے مقاصدمیں کامیاب و کامران فرماۓ
آمین یارب العلمین


سیکر ٹری اطلاعت مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد

Related posts

Leave a ReplyCancel reply