مہربان فاونڈیشن اجلاس اکتوبر

مہربان فاونڈیشن اسلام آباد 1

17اکتوبر #مہربان فاونڈیشن اجلاس

17اکتوبر بروز اتوار 2021 کو مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس مفتی سید عبید الله شاہ صاحب کے گھر منعقد ہوا
جسمیں مہربان فاؤنڈیشن کی مرکزی شوری نے شرکت کی۔ مرکزی شوریٰ کے دوحضرات عذر کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے
مہربان فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی چئیرمین مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی نے بتایا مہربان فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن کے لیے درخواست اور کوائف جمع کرادئیے گئے ہیں۔ اور مہربان ٹرسٹ کا نام تبدیل کرکے ( ٹرسٹ) کی جگہ فاؤنڈیشن رکھ دیاھے
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پہلے مہربان فاؤنڈیشن کاچیئرمین مولانا نیاز علی شاہ صاحب کو بنایا گیا تھا
لیکن چونکہ انکے نام پر پہلے سے ایک ٹرسٹ رجسٹرڈ ھے
اس وجہ سے پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ان کو چیئرمین کے بجاۓ نائب چیئرمین بنایا گیا ھے
اور چیئر مین کا عہدہ مولانا عبدالوھاب شیرازی صاحب کو سونپا گیا ھے۔
اجلاس میں ایک نئے ساتھی جناب سید ذوالفقار احمد شاہ صاحب نے اپنی رکنیت بھی کرائی اور مہربان فاؤنڈیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
الله پاک سے دعاء ھے کہ الله پاک مہربان فاؤنڈیشن کوکامیاب وکامران فرماۓ۔ اور تمام حضرات کی سعی کو اپنے دربار میں قبول فرماۓ۔

سید عطا ء الله شاہ
سیکرٹری اطلاعت
مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد

Related posts

Leave a Reply