مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس بروز اتوار 3جولائی 2022کو مفتی سید عبید اللہ شاہ صاحب کے گھر منعقد ہوا ۔اجلاس کاافتتاح بندہ ناچیز کی تلاوت سے ہوا/
بعد از تلاوت کے مولانا عبد الوھاب شاہ صاحب نے ایک حدیث سنائی اور اسکا ترجمہ اور تشریح بیان فرمائی
اس اجلاس میں دو ایجنڈوں پر بات کی گی۔
پہلا ایجنڈا یہ تھا کہ جن احباب نے مہربان فاؤنڈیشن کی رکنیت حاصل کی ھے وہ ہر مہینہ مقرر کردہ فنڈ فنانس سیکرٹری مفتی عبیداللہ صاحب کو باقاعدگی سے بھیجا کریں۔تاکہ اس فنڈ سے فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایا جاسکے ۔
دوسر ایجنڈا یہ تھا کہ کچھ عرصہ قبل مولانا عباس شاہ صاحب کا بیٹا فوت ہوا تھا، جس کے دفنانے کے لیے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا کوئی بھی اپنی قبرستان میں دفنانے کے لیے جگہ نھیں دے رھا تھا۔
اس مرتبہ اجلاس میں اس بات پر مشاورت ہوئی کہ وادی کونش کے جو لوگ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ان میں سے ہر ایک شادی شدہ اگر ایک سال تک ماہانہ پانچ سو روپیہ جمع کرائےتو اس سے ھم اسلام آباد کے گرد و نواح میں کہیں سستی زمین خریدیں اپنی وادی کونش والوں کے لیے وقف کردیں گے اور جو بھی ھماری برادری کا چھوٹا بچہ فوت ہوجاۓ ھم اسکو اسمیں دفن کر سکین کیوں کہ چھوٹے بچوں کو گاؤں لے جانا مشکل ہوتا ھے۔ اور یہاں بھی لوگ اپنی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نھیں دیتے اگر ھمارا اپنا خریدا ہوا قبرستان ہوگا تو کل کو ھمیں کسی مشکل اور دشواری کا سامنا نھیں کرنا پڑے گا
سید عطاء اللہ شاہ
سیکریٹری اطلاعات مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد