مہربان فاؤنڈیشن نومبر2021 اجلاس

Logo Mehrban Foundation 1
14نومبر بروز اتوار 2021 کو مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس مولانا سید عبد الوھاب شاہ شیرازی صاحب کی مسجد فاطمة الزھرا رضی الله عنھا
میں منعقد ہوا
اجلاس میں مہربان فاؤنڈیشن کی مرکزی شوری نے شرکت کی
اجلاس میں مولانا سید عبد الوھاب شاہ صاحب کی مسجد کے حوالے سے بات چیت ہو
مسجد کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ھے البتہ پلستر اور ٹائل وغیرہ کا کام باقی ھے اور نمازوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ھے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا عبد الوھاب شاہ صاحب کا کہنا تھا کہ مسجد کی تعمیر سے آس پاس کے لوگوں نے کافی خوشی کا اظہار کیا ھے
شوری نےفاطمہ مسجد میں قائم معھد علوم القرآن میں بچوں کو پڑھانے اور بطور نائب امام حافظ ساجد صاحب کا انٹرویو کر کے ان کی تقرری کی منظور کی
حفظ کی کلاس کے شروع کرنے کے حوالے سے بھی اجلاس میں بات چیت ہوئی اور مشورہ میں یہ طے پایا گیا کہ دو،تین ماہ بعد غیر رہائشی طلبہ کی حفظ کی کلاس شروع کی جاۓ گی
اجلاس مغرب کی نماز سے پہلے اختتام پذیر ہوا مغرب کی نماز کے بعد مولانا سید نیازعلی شاہ صاحب نے نمازیوں سے مختصر بیان کیا اور مسجد کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کی دعوت بھی دی
اور نمازیوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی
الله پاک سے دعا گو ھیں کہ پاک اس فاؤنڈیشن کو اپنے مقاصد میں کامیاب وکامران فرماۓ
آمیں یارب العلمین
سید عطاء الله شاہ سیکرٹری اطلاعت مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد

Related posts

Leave a Reply