مولانا سید غلام نبی شاہ کا تعارف

مولانا سید غلام نبی شاہ 1 1

مولانا سید غلام نبی شاہ کا تعارف

شیخ الحدیث حضرت مولانا سید غلام نبی شاہ صاحب 1936 میں بٹل کے گاؤں کھن میں پیدا ہوئے، علم دین حاصل کرنے کے لیے بٹل سے راولپنڈی کا سفر پیدل کیا۔ دارالعلوم تعلیم القرآن پنڈی میں داخلہ لیا کچھ کتابیں وہاں پڑھی اور دورہ تفسیر شیخ القرآن حضرت مولانا غلام اللّٰہ خان صاحب سے کیا۔

اسکے بعد صرف نحو پڑھنے کے لئے کامرہ گئے، کامروی بابا سے صرف نحو پڑھی وہاں سے نصرت العلوم گجرانوالہ کا سفر کیا امام اہلسنت حضرت مولانا شیخ سرفراز صفدر صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ سے قرآن کریم ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھا اس کے بعد قلعہ دیدار سنگھ جامعہ محمدیہ میں اکثر کتابیں پڑھیں۔

مولانا سید غلام نبی شاہ 2
مولانا سید غلام نبی شاہ

بیضاوی شریف استاد الکل حضرت مولانا رسول خان صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ سے پڑھی 1963 میں جامعہ صدیقیہ گوجرانولہ میں جامع المعقول والمنقول شیخ الحدیث حضرت مولانا قاضی شمس الدین رحمۃ اللہ علیہ سے دور حدیث شریف پڑھا۔

اس کے بعد 1964 میں جبوڑی میں مدرسہ جامعہ عربیہ سراج العلوم کی بنیاد رکھی تو چند سالوں میں ملک اور بیرونِ ملک کے ہزاروں طلباء علم کی پیاس بجھانے آگئے۔

اس جامعہ میں بڑے بڑے علماء کرام تشریف لائے شیخ القرآن مولانا غلام اللّٰہ خان صاحب، شیخ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستی صاحب، مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رح صاحب، خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب، مولانا منظور احمد چنیوٹی صاحب، شیخ سرفراز صفدر صاحب، مفتی نظام الدین شامزئی صاحب، شیخ الحدیث مولانا حسن جان صاحب، قاضی شمس الدین صاحب، ڈاکٹر حبیب اللہ مختار شہید رحمہ اللہ، ڈاکٹر شیر علی شاہ صاحب، شیر سرحد مولانا غلام غوث ہزاروی رح، حضرت مولانا عبد المجید ندیم شاہ صاحب، مولانا عبد الشکور دین پوری صاحب، علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہید رحمہ اللہ، علامہ علی شیر حیدری شہید رحمہ اللہ، علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید رحمہ اللہ، مولانا اعظم طارق شھید رحمۃ اللہ علیہ، مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر صاحب، مفتی زرولی خان صاحب، مولانا طارق جمیل صاحب اور بہت سارے مشائخ تشریف لائے۔

حضرت شاہ صاحب کے تین فرزند ہیں حضرت مولانا سید شاہ عبد القادر صاحب، حضرت مولانا سید شاہ عبد العزیز رح، جناب سید عبد اللہ شاہ صاحب۔

آپ نے دو شادیاں کی تھیں، دوسری شادی علاقہ چنارکوٹ سے کی تھی۔

آپ 1964 سے جمیت علماء اسلام سے وابستہ ھوئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن جمیعت کے ٹکٹ پر لڑتے رہے۔

آپ جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر بھی رھے 1973 کی تحریک نظام مصطفیٰ کے سلسلے میں تین مہینے ہری پور جیل میں رہے۔

اللّٰہ تعالیٰ حضرت شاہ صاحب کی مغفرت فرمائے۔ آمین ثم آمین

Related posts

Leave a Reply