موصلی سفید

موصلی سفید

موصلی سفید کو انگریزی میں Chlorophytum کہتے ہیں جبکہ اس کا  

نباتانی نام chlorophytum borivilianum  ہے۔

موصلی سفید شہوت ابھارنے والی اور اعصابی کمزوری کو دور کرنے والی جڑی بوٹی ہے ۔ سفید موصلی مردانہ امراض خاص طور پر جنسی امراض اور سپرمز (sperms) کے مسائل کے حل کے بہترین چیز ہے۔

موصلی سفید کا پودہ ہرجگہ ہوتا ہے بلکہ لوگ گھروں میں خوبصورتی کے لیے گملوں اور کیاریوں میں بھی لگاتے ہیں۔

طبی لحاظ سے موصلی سفید کا مزاج، گرم درجہ اول اور خشک درجہ دوم۔

اس جڑی بوٹی کا خاص کام : مقوی باہ ،مولد منی اور مغلظ منی۔

موصلی سفید کے فوائد اور استعمال

  • موصلی سفید بدن کو مضبوط بناتی ہے۔
  • موصلی کا سفوف ہم وزن شکر کے ہمراہ بناکر ضعف باہ اور جریان میں کھلانا بے حد مفید و مجرب  ہے۔
  • موصلی سفید غذائیت سے بھر پور ہے، ایسے افراد جو جسمانی طور پر کمزور ہوں، دودھ کے ساتھ اس کا استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔
  • موصلی سفید کا استعمال اولیگو سپرمیا (oligospermia) اور منی کی افزائش میں مفید ہے۔
  • احتلام میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
  • موصلی سفید کا استعمال سرعت انزال جیسے عوارض میں بھی مفید مانا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موصلی سیاہ

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version