موتھر گیڈر تمباکو

موتھر گیڈر تمباکو

گدڑ تمباکو – موتھر ۔ سوز گل ۔ انڈین تمباکو ۔ جنگلی تمباکو۔ Orobanche aegyptiaca یہ سب اسی کے نام ھیں۔ پشتو میں خرڈگ۔ گدے کن

تصاویر میں نظر آنے والی پودے نما چیز مصر اور سوڈان میں ٹماٹر جوس اور کیچپ کی فیکٹریاں بند کروا چکی ہے۔ کیونکہ اس نے مکمل طور پر ٹماٹر کی فصل تباہ کر دی ہے۔ پاکستان میں بھی یہ پائی جاتی ہے، خاص طور پر تمباکو کی فصل میں۔ آپ اسے اپنی زبان میں کیا کہتے ہیں اور کس علاقہ میں دیکھی ہے

یہ ایک پیراسائیٹ پودا ہے (Orobanche) جو فصلوں کی جڑوں اور نیچلے حصے پر اگتا ہے، یہ اپنی خوراک پودوں سے چوستا ہے نہ کہ زمین سے۔ اکثر جڑی بوٹیاں اپنی خوراک سورج کی روشنی اور زمین میں موجود اجزاء سے بناتے ہیں لیکن یہ اپنی خوراک خود نہیں بنا سکتا اور پودوں سے بنی بنائی خوراک چوستا ہے۔ اس میں کلوروفل، یعنی دنیا کے تمام پودوں میں پائے جانے والے، ‘سبز مادہ’ نہیں ہوتا۔ اس پر جڑی بوٹیوں کو مارنے والی سپرے بھی کام نہیں کرتی کیونکہ یہ جڑی بوٹیوں کی طرح کا پودا نہیں ہے۔

برص کا علاج:

ھوالشافی: 6 گرام سفوف تخم گیدڑ تمباکو ہمراہ پانی وزانہ مریضِ برص کو 21 دن پھانکایا کریں. ہلدی اور بابچی کو پیس کر لیپ بنا کر برص کے نشانات پر لیپا کریں. مدتِ معینہ کے اندر برص کا نشان بھی نہ رہے گا.

پرہیز: تیل سرسوں و تارہ میرا مرچ مصالحہ جات اور جملہ تلی ہوٸی اور بادی اشیا۶ سے.

یہ بھی پڑھیں: سناء مکی  عقرقرحان

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version