مفت علاج کا شاندار نظام
علماء کے لیے خوشخبری
کم آمدن رکھنے والے وابستگان مساجد ومدارس وجامعات کیلئے مفت علاج کا شاندار نظام
(*خادم۔ موذن- امام- مدرس۔ قاری۔ خطیب- مفتی اور انکی خواتین)
ہم سب جانتے ہیں کہ :
• خادم امام اور مؤذن اور مساجد اور دینی اداروں سے وابستہ افراد کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
• یہ طبقہ تکلیف برداشت کرتا ہے علاج نہیں کرواتا۔
• بڑے بڑے سن رسیده علماء وحفاظ کو بڑھاپے یا بیماری میں میں مفلسی کی وجہ سے بدترین اذیت سہتے دیکھا۔
• اس طبقے کی خواتین بہت زیادہ تکلیف برداشت کرتی ہیں اور کرتی ہی رہتی ہیں۔
• ڈاکٹرز کی فیس، آنے جانے کے ڈر سے بھی علاج سے کتراتی ہیں۔
• اسی طرح لیڈی ڈاکٹرز سے علاج کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی علاج سے کتراتی ہیں۔
• یہ طبقہ بوڑھے ماں باپ کا علاج بھی نہیں کرا پاتا کیونکہ چھٹی لے کر جانا ممکن نہیں ہوتا اور جیب خالی ہے۔ نمازی مانگنے پر گھورتے ہیں۔ انتظامیہ ڈانٹتی ہے
*یہ صورت حال بدل چکی*
مساجد و مدارس سے وابستہ:
° گھر ہی سے علاج کروا سکیں گے
° علاج فوری ہو سکے گا-
° سوالیہ نظروں سے کسی کی طرف دیکھنے کی نوبت باقی نہیں رہے گی۔
نمازیوں کے ﭼبھتے سوال کا جواب نہیں دینا ہوگا۔
• باپردہ خواتین لیڈی ڈاکٹر اور گائنی ڈاکٹر سے بآسانی علاج کروا سکیں گی۔
………
سنئے :
*یہ سب کیسے ممكن ہوا ہے*
• جامع مسجد رحمت للعالمين اسلام آباد میں 2 ماه سے
*مسجد ٹیلی میڈیسن سنٹر*
قائم کیا جا چکا ہے۔
• صبح 9 سے رات 9 تک 4 قابل مرد اور لیڈی ڈاکٹرز دستیاب ہیں.
• مسجد کے 4 ڈاکٹرز کے ساتھ 16 رکنی ڈاکٹر ٹیم منسلک ہے۔
• ویڈیو کال کے ذریعے چیک اپ ہوتا ہے۔
• ڈاکٹر کا نسخہ/ پرچی واٹس ایپ کے ذریعے مریض کو ملتی ہے۔
• اس عمل کی کوئی فیس نہیں ہے۔
پورے پاکستان سے لوگ بذریعہ مساجد یوں علاج کروا رہے ہیں۔
1000 علماء کو رجسٹرڈ کیا جا چکا۔
• درجنوں مریض روزانه علاج کروا رہے ہیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ
اسکے لئے 2 آسان سے مرحلے ہیں:
1) درج ذیل لنک پر فارم پر کیجئے:
https://masjidsaymasjid.com/medical-assistance-request.html
2) پھر درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے فارم فل کرنے کی اطلاع دے دیجئے۔ نمبر اور لنک:
03255758768
• آپ کی درخواست پر جانچ کے بعد آپ کو 24 گھنٹے کے اندر ایک رجسٹریشن نمبر دے دیا جائے گا اور ساتھ ہی آپ مسجد ٹیلی میڈیسن سینٹر کے کلینکس کے نمبر اور رابطہ کے اوقات دے جائیں گے جس کے مطابق رابطہ کرکے آپ چیک اپ کروا سکیں گے۔
• بایرده خواتین اور طالبات کے مدارس اور معلمات بھی اپنی رجسٹریشن كروا سکتی ہیں۔
• یادرکھیے کہ رجسٹریشن کے بغیر رابطہ ممكن نہیں۔
………
مزید یہ کہ
اب امام غریبوں کے علاج کا وسیله بن جائے گا
• مسجد کے امام یا اس نظام سے وابستہ افراد اپنے خاندان کے علاوہ اردگرد موجود مستحق افراد یعنی غریب یتیم معذور بیوہ اور غریب افراد کا علاج بھی کروا سکتے ہیں۔
• یعنی *امام اب غریبوں کو بھی علاج فراہم کرنے کا وسیله* ہوگا۔
• اس نظام میں امام حضرات انتہائی بوڑھے اور تکلیف میں مبتلا افراد کو ان کے بستر پر علاج کی صورت مہیا کر رہے ہیں۔ اور امام کا کردار بلند ہورہا ہے۔
نیز
*مساجد منتظمین کے لیے آفر*
1) ہم آپ کے امام موذن اور خادم، عالم اور خطيب کو اسلام آباد کے قابل ڈاکٹرز تک رسائی اور ان سے چیک اپ کی سہولت دے رہے ہیں۔ آپ انہیں بوقت ضرورت دوائی کی مد میں ان کا خرچ دے دیا کریں۔ ہوں یہ علاج معالجہ کے حوالے سے مطمئن ہو جائیں گے.
2) آپ اپنی مساجد میں مخیر حضرات کی مدد سے مستحقین کیلئے (مسجد فارمیسی) قائم کریں۔ ڈاکٹر کی سهولت ہم سے لے لیں۔ یہ دعوت کو مضبوط کرنے کیلئے شاندار عمل ہے
• جو مسجد انتظامیہ اپنے وابستگان کیلئے یہ سہولت چاہتی ہے وہ ایک ساده فام فل کر کے شامل ہو سکتی ہے.
نیز
*مدارس وجامعات کیلئے آفر*
• چھوٹے اور غریب علاقوں کے غریب مدارس بھی اس سہولت سے فائده اٹھا سکتے ہیں۔
آپ کے طلبه وطالبات اور مدرسین و مدرسات اور عملہ کے علاج کیلئے مسجد رحمت للعالمین اسلام آباد کا ٹیلی میڈیسن سنٹر اور اسکے ڈاکٹر حاضر ہیں۔
• جو مدرسه انتظامیہ اپنے وابستگان کیلئے یہ سہولت چاہتی ہے وہ ایک ساده فام فل کر کے شامل ہو سکتی ہے.
اسلام آباد کی ایک مسجد کے اس نظام سے تھرپارکر، میرپور، بدین، لاڑکانہ، ڈیر اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، اور درجنوں شہر کے علماء اور امام پورے دیہاتوں کے لئے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
_______ *سنئے* ________
• یہ سہولت ہر مسجد مدرسہ اور دینی ادارے اور دین کی خدمت کرنے والے کيلیے عام ہے۔
ہم اپنے
… خادم مسجد-
… امام مسجد
…خطیب مسجد
….. حافظ قرآن
…. اور ہر خادم اسلام کا
سہارا بن رہے ہیں۔
___________ …. __________
مرکز الإيمان
جامع مسجد رحمت للعالمين
اسلام آباد ۔ پاکستان
رابطہ: 03215152880