معزور افراد کےلئے گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کی کاوش

معزور افراد کےلئے گھر بیٹھے آن لائن ارننگ کی کاوش۔۔۔
اگر آپ خود یا آپ کا بھائی, بہن, بیٹا, بیٹی, رشتہ دار, دوست, فیملی ممبر یا کوئی بھی جاننے والا کسی بھی جسمانی معزوری کا شکار ہیں اور گھر بیٹھے باعزت طریقے سےعمر بھر آن لائن کام کر کے بہترین آمدن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر ان کے لئے ہے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں معزور افراد کا خصوصی کوٹہ ہوتا ہے حکومت کی طرف سے معزور افراد کو دوسروں کی بنسبت زیادہ اہمیت اور ریلیف دی جاتی ہے، سپیشل پرسن کے نام سے اداروں میں معزور افراد کے لئے خصوصی سپیس ہوتی ہے اور ان معزور افراد کو نارمل لوگوں سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
آپ نے دیکھا ہوگا معزور افراد عام لوگوں کی نسبت زیادہ باصلاحیت ہوتے ہیں, جیسے نابینا افرادکا حافظہ بہت تیز ہوتا ہے, سماعت سے محروم افراد جسمانی و ذہنی طاقت میں اچھے ہوتے ہیں, ٹانگوں سے معزور افراد سمجھداری، عقل مندی اور لکھنے پڑھنے سکھانے وغیرہ میں ماہر ہوتے ہیں۔ یہ اللہ کی خاص حکمت ہے کہ معزور افراد ایک نعمت سے محروم ہوتے ہیں مگر اللہ نے ان کو دوسری نعمتوں میں ممتاز بنایا ہوتا ہے۔
آن لائن فیلڈ میں کچھ فری لانسنگ ویب سائٹس اور سروسز بیس پلیٹ فارم معزور مگر ہنر مند افراد کو باقاعدہ پرمنٹ ہائیر کر لیتےہیں اور گھر بیٹھے کام کر کے فی گھنٹہ کے حساب سے دوسروں کی بنسبت زیادہ بہتر معاوضہ دیتے ہیں۔
اگر آپ خودمعزور ہیں یا آپ کا کوئی عزیز معزور ہے تو کوشش کریں کوئی ایک آن لائن پروفیشنل سکل سیکھنے کی, معزور افراد اگر ان سکلز میں سے کسی ایک سکل پر مہارت حاصل کر لیں تو گارنٹی کے ساتھ دوسروں سے زیادہ اچھی انکم حاصل کریں گے۔
اگر سکل نہ بھی ہو تو خصوصاً ٹیچنگ، وائس اؤر، سٹوری رائٹنگ، کنٹینٹ رائٹنگ وغیرہ کر کے بہت ہی اچھی انکم حاصل کر سکتے ہیں۔
وہ سکلز جن پر معزور افراد گرفت حاصل کر لیں تو گھر بیٹھے گارنٹی کے ساتھ نارمل لوگوں سے زیادہ اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں گرافکس ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ, آڈیو ایڈیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ, ایپ ڈویلپمنٹ, پروگرامنگ, ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایس ای او، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، شوپی فائے، پیج مینجمنٹ، وائس اؤر،ٹرانسلیشن, کنٹینٹ رائٹنگ, آرٹیکل رائٹنگ، پروف ریڈنگ، کوچنگ، ورچوئل اسسٹنٹس, ٹیچنگ, مینجمنٹ, اکاؤنٹنٹ, ٹیسٹنگ، کسٹمر سروسز، کالنگ اور کاؤنسلنگ وغیرہ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلے کیا کرنا ہے۔۔۔؟
اگر آپ خود یا آپ کوئی عزیز یا دوست آن لائن ارننگ کا خواہش مند ہے تو ان ہدایات پر عمل کریں
سب سے پہلےمشہور و معروف پروفیشنل پلیٹ فارم” لنکڈ ان” پر اپنا پروفیشنل اکاؤنٹ بنائیں
سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارمز پر اپنے پروفیشنل اکاؤنٹس بنائیں (فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، پینٹریسٹ، ٹمبلر )وغیرہ ان سب پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹس بنائیں ڈسکرپشن، کور لیٹر، اباؤٹ، ٹائٹل وغیرہ پروفیشنل ہونے چائیں۔
جہاں بھی کام کریں اپنا لنکڈن اکاؤنٹ لنک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس لنک لازمی دیں۔
اس کے بعد یہ کرنا ہے کہ۔۔۔!
اگرآپ پہلے سے کوئی پروفیشنل سکل جانتے ہیں اور کوئی کورس نہیں کرنا چاہتے تو نیچے دی گئی کیٹاگریز میں سے اپنی متعلقہ سکل سے ریلیٹڈ ویب سائٹس پر اپلائی کریں، لیکن اگر آپ پروفیشنل کورسز کرنا چاہتے ہیں تو ان دو پروفیشنل کورسز ٹریننگ کی ویب سائٹ پر سپورٹ کنٹیکٹ کریں ۔ انٹرنیشنل لیول کے پروفیشنل کورسز کروانے والے دو بڑے ادارے “سکلز ہیر اور “ای ڈی ایکس” معزور افراد کو بہت سارے پروفیشنل کورسز بلکل فری کرواتے ہیں، اس کے علاوہ جاب دلاتے ہیں اور ریفر بھی کرتے ہیں۔
طریقہ کار یہ ہے کہ۔۔۔!
ان کی سپوٹ ٹیم سے کنٹیکٹ کریں ان کو ایک ای میل لکھیں جس میں اپنی معزوری کا بتائیں سرٹیفکیٹس، ڈاکومینٹس اٹیچ کریں،اور کوئی سی تین سکلز سیکھنے کی خواہش کا اظہار کریں یہ آپ کو اس کورس میں فری شامل کریں گے اور مکمل سپورٹ کریں گے کورسز مکمل کرنے کے بعد یہ ادارے آپ کو باقاعدہ سرٹیفکیٹس دیں گے۔
یہ دونوں انٹرنیشنل لیول پروفیشل سکلز ڈویلپمنٹ کے مشہور و معروف ادارے ہیں ان کے پاس بہترین مینٹورز ہیں یہ معزور افراد کو بلکل فری میں ہائی پیڈ پروفیشنل کورسز کرواتے ہیں جن کی مالیت سینکڑوں ڈالرز میں ہوتی ہے۔
ویب سائٹ یہ ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب آپ کورسز کر چکے، کوئی ایک پروفیشنل سکل سیکھ چکے ہیں تو اب نیچے کیٹاگری کے حساب سے فری لانسنگ ویب سائٹس میں سے کسی پر اپنے اکاؤنٹس بنائیں اور اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیں۔
یاد رہے۔۔۔
مندرجہ ذیل ان سب فری لانسنگ ویب سائٹ پر بہت لو کمپٹیشن ہے ان ویب سائٹس پر بے تحاشہ کام ہے، کمپٹیشن بلکل نہ ہونے کے برابر ہےاورخصوصاً ڈس ایبل افراد کی پروفائل کو فری میں پریمئم کر کے رینکنگ بھی کرتے ہیں جس سے ان سپیشل فری لانسرز کو بہت اچھی جابز ملتی ہیں اور معاوضہ بھی نارمل افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔
ان سب ویب سائٹس پر معزور افراد کے لئے مستقل جابز بھی ہوتی ہیں کہ ہمیشہ انہی کو کرتا رہے اور گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ ارننگ حاصل کرے۔
ضروری نوٹ۔
یہ تحریر صرف معزور افراد کے لئے ہی خاص نہیں ہے اس کو نارمل افراد بھی کر سکتے ہیں لیکن معزور افراد کے لئے ان پر خصوصی جابز اور تعاون ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیچنگ
اگر آپ اچھا پڑھا سکتے ہیں کسی ایک سبجیکٹ کو پڑھانے میں ماہر ہیں تو ان ویب سائٹ پر آپ کو مستقل بہت ہی اچھی جابز مل سکتی ہیں گھر بیٹھے آن لائن پڑھائیں اور بہترین انکم حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رائٹنگ
اگرآپ بلاگنگ کر سکتے ہیں، کنٹینٹ، آرٹیکل رائٹنگ کر سکتے ہیں، بچوں اور والدین کے لئے لکھ سکتے ہیں، سٹوری، تاریخ، سرچ،کسی موضوع پر بلاگ لکھ سکتے ہیں، حالاتِ حاضرہ، ملکی غیر ملکی خبروں پر تبصرے وغیرہ، نیوز اپڈیٹس وغیرہ یا کچھ بھی تو ان ویب سائٹس سے آپ کو بہت جابز مل سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وائس اؤر
اگر آپ اچھا بول سکتے ہیں آواز اچھی ہے، ڈبنگ، سٹوری، ولاگنگ، یا کچھ بھی اچھا بول سکتے ہیں تو ان ویب سائٹ سے آپ کو مستقبل بنیادوں پر بہترین کام مل سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورچوئل اسسٹنٹ
اگر آپ کلائنٹس کا کام آن لائن اسسٹ کر سکتے ہیں تو ان ویب سائٹس سے آپ کو ورچوئل اسسٹنٹ کی مستقل جاب مل سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسٹمر سروسز
اس فیلڈ میں بے تحاشہ کام ہے بہت ساری ملٹی نیشنل اور دنیا کی نامی گرامی کمپنیاں بھی کسٹمرسروسز کی جاب کے لئے باصلاحیت لوگوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔
اگر آپ کسٹمر کیئر کا کام کر سکتے ہیں، گائڈنس،اور مینجمنٹ کر سکتے ہیں تو ان ویب سائٹس پر کافی کام مل سکتا ہے اور بہترین معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹرانسلیشن
اس فیلڈ میں حد سے زیادہ کام ہے
اگر آپ ٹرانسلیشن کرسکتے ہیں، زبانوں پر مہارت حاصل ہے تو اس فیلڈ سے بہت اچھی انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔
انگلش، رشین، اٹالین، فرانسیسی، جرمن، ترکش، عربی، چائنیز، کورین، ہندی، ان زبانوں کی ٹرانسلیشنز کا بے تحاشہ کام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیشنل ورک
اگر آپ کوئی پروفیشنل سکل جانتے ہیں تو ان پلیٹ فارم پر آپ کو بہت کام مل سکتا ہے۔
ان ویب سائٹس کی خاصیت یہ ہے کہ ان پر کمپٹیشن بلکل نہ ہونے کے برابر ہے ہیش ٹیگ ڈس ایبل، سپیشل فری لانسر، اور ڈس ایبل پرسن کے ساتھ اپلائی کریں۔ ان فری لانسنگ ویب سائٹس کی سپورٹ ٹیم کو ایک عدد ای میل کریں اپنا تعارف کروائیں سکل شو کریں، پورٹ فولیو اٹیچ کریں۔
ان میں سے اکثر ویب سائٹس باقاعدہ معزور افراد کو رینک کرتی ہیں ان کو ریفر کر کے کام دلاتی ہیں، مستقل جابز بھی ملتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضروری ہدایات
فری لانسنگ دنیا میں بے تحاشہ کام ہے اور گھر بیٹھے باعزت طریقے سے انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔
معزور افراد کو فری لانسنگ میں نارمل لوگوں سے زیادہ کام ملتا ہے اور کلائنٹس معاوضہ بھی اچھا دیتے ہیں۔
مگر شرط یہ ہے کہ اپنے آپ کو بلکل کلیئر رکھیں، کسی قسم کی کوئی بھی معلومات مانگیں تو صحیح دی جائیں، جتنا جانتے ہیں اتنا ہی لکھیں، ملٹی پل سکل کے بجائے کسی ایک سکل پر مکمل مہارت ظاہر کریں، کبھی غلط بیانی مت کریں، غلط بیانی سے پروفیشنل لوگ دور ہوجاتے ہیں۔
فری لانسنگ فیلڈ میں کنٹیکٹ کی بہت زیادہ اہمیت ہے کلائنٹ کو بروقت جواب دینا اور وقت پر کام دینے پر فری لانسرز کے ریووز اور رینکنگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
لہذا اپنی سکل پالش کریں، کسی ایک سکل کو پروفیشنل لیول پر سیکھیں اور خوب محنت سے کام کریں۔
ان شاء اللہ فری لانسنگ کے ذریعے سوچ سے بھی زیادہ ارننگ کرسکیں گے۔

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version