مشروبات بنانے کا طریقہ

شربت مشروبات بنانے کا طریقہ 1

مشروبات بنانے کا طریقہ

How to make drinks

🌹ترکیب شربت بزوری

اجزء

تخم کاسنی. 50 گرام سونف 50 گرام
تخم کشوث. 50 گرام جڑ سونف. 10 تولے
جڑ کاسنی 10 تولے چھار. مغز 10تولے
چینی ڈھائی کلو پانی 4کلو,

طریقہ

تمام اشیاء کو رات کو 4 کلو پانی بھگو دیں اور صبح پکاییًں. جب پانی دو کلو رہ جاے تو چھان لیں
اب اس پانی میں چینی ملا کر شربت کا قوام تیار کر لیں
فوائد گرمی پیاس صفراوی امرا ض
اور امراض جگر کیلے بھتریں ھے اور بارھا کا مجرب ھے ھمارا معمول مطب ھے
بنایئں اور دعاوں میں یاد رکھیں

🌹شربت صندل ترکیب تیاری

اجزء

خفقان گرم کو مفید ہے۔ دل کی گھبراہٹ اور جگر معدہ کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔
برادہ صندل 14 تولہ لے کر ایک سیر پانی میں آگ پر جوش دیں جب ہاف رہ جاے تو اتار کر چھان لیں, بعدہ ایک سیر چینی ڈال کر آگ پر رکھ کر شربت کا قوام تیار کریں,
ایک سے دو تولہ پانی میں شامل کرکے صبح نوش کریں,

🌹ترکیب شربت بادام

مقوی دماغ ھے حافظہ کو تیز کرتا ھے. جسم کی خشکی دور کرتا ھے نظر کو طاقت دیتا ہے. بہت خوش ذائقہ بنتا ھے

اجزء نسخہ:

مغز بادام شیریں 120گرام رات کو پانی میں بھگو دیں صبح چھلکا اتار کر تھوڈا سا پانی ڈال کر گھوٹا لگائیں پھر کپڑے میں چھان کر رکھیں
اب 1کلو پانی میں 1500گرام چینی ڈال کر جوش دیں اور تھوڈا سا دودھ ڈال کر کفگیر سے میل اتارتے جائیں بعد میں بادام والا شیرہ ڈال کر پکا کر شربت کا گاڈھا قوام بنالیں اور 5 گرام سوڈیم بنزویٹ ڈال کر محفوظ کرلیں اور گلاس میں شربت بناکر نوش کریں اور میرے لیے دعاۓ خیرکردیں اور یاد رہے اس شربت کو تیارکرکے چھاننے کی ضرورت نہیں ھوتی اور جتنا اچھا بادام کا دودھ نکالا جاۓ گا اتنا اچھا شربت بنے گا.

🌹شربت عناب:

عناب ایک بہت ہی بہترین اینٹی ایجنگ ہے، جو عمر کو راز کی طرح چھپاتی ہے۔ عناب کا شربت بازاروں میں عام دستیاب ہے جو خون کی حدت کو کم کرتا ہے۔اگر پانچ سے سات دانے عناب کے رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی نہار منہ پی لیا جائے
جلد کے داغ ، دھبے، الرجی اور ایکنی مہاسے جادوئی انداز میں غائب ہوجاتے ہیں۔
کھانسی اور درد سینہ کے لئے مفید ہے۔ غلبہ خون اور فساد خون کو فائدہ دیتا ہے۔ چیچک سے پہلے دیا جاے تو بچے حملہ سے محفوظ رہتے ہیں
عناب ادھ سیر لے کر ذرا کوٹ لیں دو کلو پانی میں جوش دیں جب ہاف رہ جاے تو مل چھان کر اس میں ڈیڑھ کلو چینی ملا دیں اور شربت کا قوام تیار کریں,
صبح 2 تا 4 تولہ پانی میں ڈال کر استعمال کریں,
💞💞💞💞💞

دیگر مشروبات

گرمیاں گزارئیے مشروبات کیساتھ

موسم گرما آگیا ہے جو اپریل کے آخر سے لے کر جولائی تک رہتا ہے۔ مئی سے اگست کے عرصے میں انسانی صحت فساد کو بہت جلد قبول کرتی ہے جس سے جلدی عوارض ہو سکتے ہیں۔ قدرت موسمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے خود بھی اہتمام کرتی ہے۔ چنانچہ موسم گرما میں آنے والے پھل، سبزیاں بھی حرارت کو کم کرتے ہیں۔ موسم گرما کے اثرات بد سے بچنے کیلئے قارئین درج ذیل ’’لاجواب مشروب‘‘ گھر میں ہی بنائیں اور گرمیاں خوشگوار بنائیں۔

🌹لیموں کا شربت

:
صفراوی قے, متلی
لیموں کا شربت گرمیوں میں فائدہ حاصل کرنے کیلئے سب سے سستی چیز ہے۔
شربت بنانے کا طریقہ:
لیموں کا رس ایک کلو‘ شکر ڈیڑھ کلو‘ پانی میں پکا کر گاڑھی چاشنی بنالیں‘ حسب ذائقہ چمچہ دو چمچہ پانی ملا کر بوقت ضرورت خصوصاً دوپہر کے وقت استعمال کریں۔ لذت کیلئے چاٹ مصالحہ ایک چٹکی یا نمک ملا کر پیا جاسکتا ہے۔ یہ شربت پیاس کی زیادتی‘ گرمی سے چکر اور گرمی کی بے چینی کیلئے مفید ہے۔

🌹ترکیب شربت سکنجبین

لیموں
صفراوی قے کو روکے متلی کو بند کرتی ہے۔ صفراء کی تیزی توڑتا ہے پیاس کو تسکین دیتا ہے۔
سرکہ خالص, عرق گلاب, آب لیموں ہر ایک 9 تولہ چینی تین پاؤ شامل کرکے شربت کا قوام بنا کر رکھ لیں,
خوراک ایک تولہ تا دو تولہ تک پانی میں ملا کر پیئں,

🌹ترکیب شربت آلوبخارہ:

سوکھا آلو بخارہ سات سو گرام یا آٹھ سو گرام گرم پانی میں رات بھگو کر صبح ہاتھ سے مسل کر چھان لیں اور اس میں ایک کلو شکر ملا کر چاشنی بنا کر رکھ لیں۔
فوائد:
ایسے افراد جن کا مزاج صفراوی ہو‘ منہ کا ذائقہ کڑوا رہتا ہو‘ گرمی یا صفراوی بیماری سے متلی ہو‘ ایسی حالت میں یہ شربت بہت مفید رہتا ہے۔ صفرا کے جوش کو ساکن کرتا ہے۔ ثقیل اور دیر ہضم غذا جیسے بینگن‘ بڑا گوشت وغیرہ کا ہاضم ہے۔ وقت ضرورت چمچہ دو چمچہ استعمال کریں۔ گلے کی خراش میں استعمال نہ کریں‘ اس تکلیف میں تمام کھٹی چیزیں نقصان دہ ہیں۔

🌹ترکیب شربت گلاب:

عرق گلاب نمبر ایک 750 گرام‘ شکر ایک کلو ڈال کر چینی گھما کر گھول لیں‘ پھر ہلکی آنچ پر ایک جوش دے کر ٹھنڈا کرکے بوتل بھرلیں۔ وقت ضرورت دو سے پانچ چمچ ٹھنڈے پانی میں ملا کر استعمال کریں۔ ہاضمہ کی بے چینی‘ دماغ میں گرمی‘ نفسیاتی بے چینی میں مفید ہے۔

🌹ترکیب شربت خشخاش:

خشخاش سو گرام‘ بادام سو گرام‘ چھوٹی الائچی کے دانے دس گرام سب کو پانی میں پیس کر اس کا عرق نکالیں۔ جب دو تین بار میں اچھی طرح عرق نکل چکے تو اس عرق میں اتنا پانی ملائیں کہ کل ڈھائی لیٹر ہوجائے۔ اس میں شکر دو کلو ملا کر پکا کر گاڑھی سی چاشنی بنالیں۔ شربت گلاب کی طرح استعمال کریں۔ یہ شربت نیند نہ آنا‘ دماغی کمزوری یا بدن کا دبلا ہونا میں بہت مفید ہے‘ دن میں تین بار پیا جاسکتا ہے۔

🌹دیگر ترکیب شربت عناب:

عناب سو گرام پانی ایک کلو۔ رات میں بھگو کر صبح ہاتھ سے مسل کر دو سے تین جوش دے کر چھان لیں۔ اس چھنے ہوئے پانی میں ایک کلو شکر کا اضافہ کرکے چاشنی بنالیں۔ بس تیار ہے۔ بوتلوں میں بھرلیں۔ شربت عناب خون صاف کرتا ہے‘ خون کو ٹھنڈا کرتا ہے اس لیے گرمی میں جن کودانے نکلتے ہوں ان کیلئے بہت مفید ہے۔ ایسیڈیٹی کم کرتا ہے۔ چھوٹی عمر والوں کے مہاسے اس سے آرام پاتے ہیں۔ البتہ زیادہ استعمال کرنے سے قبض ہوسکتا ہے۔
🌹اسپغول (دانہ یا اسپغول کا بیج):
اسپغول کا بیج گرمی کی بہت ساری تکلیف کیلئے اکثیر ہے جبکہ معاملہ آنتوں کا بھی ہو۔ پیٹ کی بے چینی‘ قبض اور پیچش دونوں کو اس سے آرام ملتا ہے۔ بدن ٹھنڈا رہتا ہے۔ ہاتھ پاؤں کی جلن خشکی دور کرکے تری پیدا کرتا ہے۔ اسپغول کا دانہ دس گرام ایک بڑے کپ میں آدھ گھنٹہ بھگودیں‘ وقت ضرورت چھان کر لعاب پی لیں‘ دن میں دو بار تک پی سکتے ہیں۔

🌹تخم بالنگا:

ان کو پانچ سے سات گرام آدھ گھنٹہ ایک کپ پانی میں بھگولیں اور بغیر چھانے پی لیں یا شکر ملا کر دودھ ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ گرمی سے کمزوری اور پیٹ کی گرمی میں مفید ہے۔

🌹شربت چہارمغز:

یہ شربت دماغ کو طاقت دیتا ہے‘ دماغی رگوں کے تناؤ کو کم کرتا ہے۔ بلڈپریشر اور نیند نہ آنے میں مفید ہے۔ پیاس کی زیادتی کو کم کرتا ہے۔ دماغ کی خشکی و گرمی کو دور کرتا ہے۔ بدن کو اس میں موجود وٹامنز طاقت دیتے ہیں۔
🌹ھوالشافی:
بادام سوگرام‘ مغز تخم کدو پچیس گرام‘ مغز تخم تربوز پچیس گرام‘ مغز تخم خیارین پچیس گرام‘ مغز خربوزہ دوسوگرام‘ تیس عددچھوٹی الائچی کے دانے‘ کالی مرچ پندرہ عدد‘ خشخاش مفید پچیس گرام‘ سب کو پانی میں پیس کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑلیں اور اس طرح بار بار کریں اس طرح تقریباً دوکلو پانی نکل آئے اس میں ڈیڑھ کلو شکر ملا کراتنا پکائیں کہ آدھ کلو پانی جل جائے‘ ٹھنڈا ہونے پر چھان کر بوتلوں میں بھرلیں‘ وقت ضرورت دو سے چار چمچ پانی میں ملا کر دن میں دو یا تین مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔

🌹گرمی کیلئے لاجواب نسخہ:

یہ نسخہ گرمی کے تقریباً بہت سے امراض کا علاج ہے۔ دماغ دل کو طاقت دیتا ہے۔ بے ترتیب دھڑکن‘ گھبراہٹ‘ پیاس کی زیادتی وغیرہ میں مفید ہے۔
🌹ھوالشافی:
چھوٹی الائچی کے دانے‘ برادہ صندل اصلی‘ سوکھا دھنیا‘ تخم خرفہ سیاہ ہر ایک دس گرام لے کر باریک پیس لیں اور ایک گرام سے تین گرام تک دن میں دو بار کھالیاکریں۔
جزکاللہ

Related posts

Leave a Reply