مدرسہ معھد علوم القرآن مہربان فاونڈیشن

مدرسہ معھد علوم القرآن

📣مدرسہ معھد علوم القرآن اپیل برائے تعاون

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ مدرسہ معھد علوم القرآن و مسجد سیدہ فاطمہ زیر انتظام مہربان فاونڈیش میں تعلیم و تعلم اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ان تمام حضرات کے لیے صدقہ جاریہ ہے جنہوں نے ایک روپے کا تعاون بھی کیا۔ جزاک اللہ احسن الجزا۔

مدرسہ معھد علوم القرآن تقسیم اسناد
مدرسہ معھد علوم القرآن تقسیم اسناد

مسجد و مدرسہ میں ابھی کافی تعمیراتی و توسیعی کام باقی ہے۔ البتہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو فوری کرنا ضروری ہے۔

🕌 فرش ماربل:

مسجد سیدہ فاطمہ کا کچا فرش ہے، جس پر ماربل لگوانا ہے تاکہ گرمیوں میں نماز پڑھنے میں آسانی ہو سکے۔

خرچہ اندازا: 2 سے 3 لاکھ

⚡️سولریا یوپی ایس:

پاکستان میں آئے روز مہنگائی، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے مسجد و مدرسہ کو مکمل طور پر سولر انرجی پر شفٹ کرنے کا پروگرام ہے، تاکہ بھاری بھرکم ٹیکسز اور بجلی کے بلوں سے جان چھوٹ سکے۔ اس حوالے سے دو منصوبے زیر غور ہیں۔

ایک یہ کہ مکمل طور پر سولر سسٹم پر شفٹ کردیا جائے۔ اس پر اندازا 15 لاکھ خرچ ہے۔

دوسرا یہ کے نیم سولر سسٹم لگایا جائے جس کے لیے تقریبا پانچ سے آٹھ عدد سولر پلیٹس اور یو پی ایس انورٹر اور بیٹری سسٹم ہوگا۔ اس کا خرچہ اندازا تین سے پانچ لاکھ ہے۔

🛕مدرسہ کمروں کی تعمیر:

مدرسہ میں رہائش پذیر طلباء کرام کے لیے کمروں کی اشد ضرورت ہے۔ مسجد کے عقب میں تقریبا تین مرلے جگہ ہے جہاں تین سے چار منزلہ عمارت میں بارہ سے پندرہ کمرے بن سکتے ہیں۔

خرچہ اندازا: 70 لاکھ روپے

💰 ماہانہ اخراجات:

اب چونکہ مسجد ومدرسہ آباد ہے، جہاں ستر اسی سے زیادہ بچے بھی زیر تعلیم ہیں۔ ظہر کے بعد اور مغرب کے بعد دو دو کلاسین چلتی ہیں۔ بچوں کو قرآن، سپارے، ایک طرح کی ٹوپی، بستہ، اور کتابیں بھی دی جاتی ہیں۔  تین اساتذہ کی تنخواہ اور مسجد کا بجلی بل سمیت روزمرہ کی ضروری اخراجات سمیت فی الحال ماہانہ تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ اخراجات ہیں۔ یہ وہ اخراجات ہیں جو ہر مہینے مستقل ہیں۔اساتذہ کی تنخواہ کی مشکلات کی وجہ سے ایک کلاس ختم اور ایک استاد کم کرنے کا سوچا جارہا تھا کہ خیال آیا اللہ کے بندوں سے تعاون کی اپیل کر دی جائے۔

مدرسہ معھد علوم القرآن
مدرسہ معھد علوم القرآن

📖حفظ کی کلاس:

مدرسہ میں حفظ کی کلاسز اور دیگر فہم دین کورسز  شروع کرنے کے لیے دوسری منزل کی تعمیر بھی جلداز جلد شروع کرنی ہے۔ جس کے لیے سریا، سیمنٹ، ریت ، بجری، اینٹ، بلاک اور تعمیری مزدوری کے لیے فنڈز درکار ہیں۔اگر صرف پلر، دیوار کھڑی کرکے چھت ڈالی جائی یعنی اس کے بعد فنشنگ کے اخراجات کو فی الحال چھوڑ دیا جائے تو بھی صرف ڈھانچے کا تخمینہ:

خرچہ اندازا: 12 سے 14 لاکھ روپے ہے۔

🤲اس ساری گذارش کا مقصد یہ ہے کہ آپ سے جتنا ہو سکے تعاون فرمائیں۔ خاص طور پر ماہانہ اخراجات میں ضرور ہر مہینے یا حسب توفیق حصہ ڈال لیا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ کی جان، مال ، اولاد زندگی اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔

تعاون کرنے کے لیے آپ میرے وٹس اپ نمبر پر رابطہ کرکے بینک اکاونٹ/ایزی پیسہ/جاز کیش نمبر لے سکتے ہیں۔ کسی بھی طریقے سے تعاون بھیجنے کے بعد اطلاع ضرور کریں تاکہ یہ رقم الگ کرکے ریکارڈ میں نوٹ کرلی جائے اور آپ کو رسید بھیج دی جائے۔

مدرسہ معھد علوم القرآن

الداعی الی الخیر: مولانا سید عبدالوہاب شاہ

برائے مہربانی صرف وٹس اپ ٹیکسٹ یا وائس میسج کریں۔

+92-321-5083475

Related posts

Leave a Reply