مئی اجلاس مہربان فاونڈیشن

29 مئی 2020 کو مہر بان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس مولانا سید فرفان شا صاحب کے گھر منعقد ہوا
اجلاس میں جنرل سیکریٹری کے علاوہ تمام احباب نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن اور حدیث پاک کی سماعت سے ہوا۔
اس کے بعد مولانا فرقان شاہ کے ننھے بیٹے نے خوبصورت آواز و انداز میں عربی نعت پیش کی۔
اجلاس میں فاونڈیشن کی سابقہ کارکرگی پر غور کیا گیا، اور فاونڈیشن کو مزید فعال بنانے پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ممبران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور یہ ترغیب دی جائے کہ ممبران ماہانہ فنڈ باقاعدگی سے دیا کریں۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ:
جن ساتھیوں نے مہربان فاؤنڈیشن کی رکنیت حاصل کی ھے ان کو ہر مہینہ کے بعد مہر بان فاؤنڈیشن کی جانب سے فنڈ جمع کرنے کا ایک یاد دہانی میسج موصول ہوگا اور اس میسج میں ایزی پیسہ
یاجاز کیش اکاونٹ منشن کیا ہوگا وہ اپنی ماہانہ رقم اس اکاؤنٹ میں بھیجنے کے بعد خرانچی کو اطلاع دیں گے
 
اور دوسری بات
یہ طے ہوئی ھے کہ مہربان فاؤنڈیشن سے کسی بھی مستحق شخص کے ساتھ امداد کرنے کے لئے ایگزیکٹو باڈی سے منظوری لینا ضروری ہے، لہذا آئندہ اجلاس میں منظوری لینے کے بعد ہی کسی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو باڈی ضرورت مند کی ضرورت اور فاونڈیشن کی گنجائش کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کرے گی۔
اجلاس کا اختتام دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔
سید عطاءاللہ شاہ
سیکریٹری اطلاعات
مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد

Related posts

Leave a ReplyCancel reply