قسط45 مسلمان معاشرے میں عامل اور عملیات

مسلمان معاشرے میں عامل اور عملیات

مسلمان معاشرے میں عملیات کا کام پہلے عامل نجومی کیا کرتے تھے۔ جن کی دکانوں کے بورڈ کچھ یوں ہوا کرتے تھے۔ پروفیسر عامل نجومی۔ بنگالی بابا، وغیرہ۔ علمائے حق ہمیشہ نجومیوں، کاہنوں اور جادوگروں کی سرکوبی کرتے رہے، اور کیوں نہ کرتے جبکہ ہمارا قرآن و سنت اس بارے واضح اور دو ٹوک موقف اور عقیدہ ہمیں دیتا ہے۔ چنانچہ یہ سرکوبی کرتے کرتے کچھ لوگوں کو خیال آیاکہ لوگوں زیادہ رجحان اب بھی نجومیوں کی طرف ہے، اور لوگ خود تعویذ کا مطالبہ کرتے ہیں، کیونکہ قرآن کو پڑھنا، یا اس پر عمل کرنا مشکل اور کاغذ کی پرچی گلے میں لٹکانا آسان ہے، اس لیے لوگ خود ہی مطالبہ کرتے ہیں ہمیں تعویذ دیا جائے۔ چنانچہ کچھ علماء نے تعویذات لکھ کر دینے کا کام شروع کردیا، اور اس کی کچھ شرائط بھی بتادیں کہ تعویذ صرف قرآنی آیات، یا مسنون اذکار پر مبنی ہونا چاہیے، تعویذ میں کوئی ایسی زبان جو عربی کے علاوہ ہو، یا کوئی ایسی بات یا علامت جس کا مطلب واضح نہ ہو وہ نہ لکھی جائے۔ چنانچہ شروع میں تو اس پر عمل ہوتا رہا، لیکن پیسے کی لالچ، کم علمی، جہالت نے ان شرائط کو پس پشت ڈال دیا اور آہستہ آہستہ ایسے تعویذات لکھے جانے لگے جن میں نہ صرف قرآنی آیات و مسنون اذکار کے علاوہ چیزیں بھی شامل ہوتی ہیں بلکہ ایسے نمبرز، علامات، سنبلز اور زبان لکھی جاتی ہے جو خود لکھنے والے کو بھی نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے۔ لکھنے والے کے پاس سوائے اس کے اور کوئی دلیل نہیں ہوتی کہ میں نے یہ تعویذ ایک ایسی کتاب سے لیا ہے جس کے ٹائٹل پر فلاں بزرگ کا نام لکھا ہوا ہے، تو جب ان بزرگ نے یہ لکھا ہے تو ضرور درست ہی ہوگا۔

لیکن قارئین کرام! ایسی بات ایک عام مسلمان کہے تب تو ٹھیک ہے، کیونکہ عام مسلمان علماء اور بزرگان دین کو دیکھ کر یا ان کے پیچھے چلتے ہیں، ان کی دلیل صرف یہی ہوتی ہے کہ ہمارے امام صاحب نے یوں کہا، کیونکہ ایک عام مسلمان اپنے امام مسجدیا ایک ایسے عالم کا مقلد ہوتا ہے جس پر اسے اعتماد ہو۔ اگر یہی کام ایک ایسا شخص شروع کردے جس نے دس بارہ سال مدرسے میں لگائے، تمام علوم کی کتابیں پڑھیں، قرآن مع ترجمہ و تفسیر پڑھا، صحاص ستہ سمیت بہت ساری احادیث کی کتابیں پڑھیں تو بہت تعجب ہوتا ہے۔ اس کے بارے یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس نے مدرسے کی دال روٹی حرام کی ہے۔ اس کے دس سال پڑھنے کا کیا فائدہ ہوا کہ وہ بھی اسی روش کو اختیار کرتا ہے جو اَن پڑھ مسلمان کے اختیار کرنے کی ہے۔ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں کچھ ایسی چیزوں کا پوسٹ مارٹم اور وضاحت کرنا چاہتا ہوں جو عام طور ہمارے ہاں عملیات کی دنیا میں کی جاتی ہیں۔جس میں عملیات بھی ہیں اور تعویذات بھی، جنتر منتر تنتر بھی ہیں اور لوٹنے کے طریقے بھی۔

فہرست پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version