عورتوں پر جنات کے اثرات زیادہ کیوں۔
عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ عورتوں پر جنات کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی کیا وجوہات ہیں اس کا تھوڑا سا جائزہ لے لیتے ہیں۔
1۔اس حوالے سے سب سے پہلی بات یہ ہے کہ عورتیں عام طور پر کمزور عقیدے والی ہوتی ہیں۔ تعلیم کی کمی اور خاص طور پر دین اسلام اور اسلام کے بنیادی عقائد، اور قرآن فہمی سے دوری کی وجہ سے عوتوں کے عقائد بہت کمزور ہوتے ہیں، اور وہ ہر سنی سنائی بات اور افوءپر فورا یقین کرلیتی ہیں۔ بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ اس بات کو اپنے دماغ پر سوار کردیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھین: قسط نمبر30: تعویذ ڈی کوڈنگ
2۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ عورتیں توہم پرست ہوتی ہیں۔ توہم پرستی مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔چنانچہ کمزور عقیدے اور توہم پرستی کی وجہ سے غلط قسم کے اعمال میں ملوث ہو جاتی ہیں اور یہی چیز انہیں مختلف قسم کے مسائل کا شکار کردیتی ہے۔
3۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں کمزور دل اور ڈرپوک ہوتی ہیں۔ چنانچہ جب اپنے کسی مسئلے کے حل کے لیے کسی سے رابطہ کرتی ہیں تو وہ اسے یہ کہہ دے کہ تمہارے ساتھ جن یا جادو کا مسئلہ ہے تو اس بات پر فورا یقین کرلیتی ہیں اور پھر ان کی فطری کمزوری اور ڈر انہیں طرح طرح کے مسائل کا شکار کردیتا ہے۔
4۔ عورتیں اپنے بالوں کی حفاظت نہیں کرتیں، بعض تو اپنے بال فروخت بھی کردیتی ہیں۔ یہ بات نہایت ہی اہم ہے کہ آپ کے بال جب کسی کے ہاتھ لگ جاتے ہیں تو وہ آپ کے بالوں سے بڑی آسانی کے ساتھ آپ پر جادو، جنات کے اثرات کروا سکتا ہے۔ جادو جنات کے مسائل میں بالوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ شرعی اعتبار سے بھی بالوں کو فروخت کرنا جائز نہیں ہے لیکن آج کل گلی محلوں میں آواز لگاتے بالوں کے خریدار گھومتے ہیں اور عورتیں چند پیسوں کی لالچ میں بال فروخت کردیتی ہیں، آپ کے بال خریدار کے پاس گئے وہ اب چاہے تو آپ پر جادو کروا سکتا ہے۔
5۔عورتیں پردہ نہیں کرتیں، خوب بن سنور کر ننگے سر گھروں کے اندر گھومتی ہیں، یا شادیوں میں جاتی ہیں، خاص طور پر نوجوان غیر شادی شدہ لڑکیاں، تو کبھی کوئی جن ان پر عاشق ہو جاتا ہے اور پھر اسے تنگ کرتا ہے، اس کی شادی میں رکاوٹ بنتا ہے، اور اس کے بعض اوقات ہمبستری بھی کرتا ہے۔ یہ وہ صورت ہے جس میں عورت کی زندگی تباہ ہوکر رہ جاتی ہے، اگر کسی جگہ شادی ہو بھی جائے تو پھر بھی وہ جان نہیں چھوڑتے اور اس کے خاوند کو بھی بعض اوقات تنگ کرتے ہیں تاکہ وہ اس سے دور ہو جائے۔ دیکھیں اسلام نے ہمیں کیسے مبارک تعلیمات دی ہیں اگر ہم مکمل اسلام پر عمل کرنا شروع کردیں تو دنیا کی کوئی مخلوق ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
6۔ میرے خیال میں جادو جنات کی شکار95فیصد عورتوں پر نہ تو جادو ہوتا ہے اور نہ ہی جنات بلکہ وہ ویسے ہی وہمی یا نفسیاتی بیمار یا (اختناق الرحم یعنی) ہسٹیریا بیماری کا شکار ہوتی ہیں، خاص طور پر غیر شادی شدہ بالغ لڑکیاں زیادہ تر ہسٹیریا کا شکار ہوتی ہیں، اور ہسٹیریا کی تمام علامات ایسی ہی ہیں جیسے کسی پر جنات کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ اس کا علاج نہایت ہیں آسان ہے اور وہ ہے اس لڑکی کی فورا شادی کردینا۔شادی ہوتے ہیں ہسٹیریا کی بیماری ختم ہو جاتی ہے۔