پریس ریلیز
People Rights Council
(سیکریٹری اطلاعت سید عبدالوہاب شاہ)
(اسلام آباد) آج شام گولڑہ اسٹیشن اسلام آباد مسجد سیدہ فاطمہ میں عوامی حقوق کونسل کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ ہوا۔
جرگے میں کثیر تعداد میں علاقے کی عوام اور اہم شخصیات نے شرکت کی، جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اعلان کیا کہ کسی بھی صورت میں عوام کو علاقے (E-13 ) سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔ جرگے کے تمام شرکاء نے بھرپور طریقے سے ایک تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا اور ہر قسم کی جانی مالی قربانی دینے کا اعلان بھی کیا۔
جرگے سے چیئرمین عوامی حقوق کونسل عنایت اللہ شاہ، سیکریٹری اطلاعت سید عبدالوہاب شاہ، سمیت علاقے کے علمائے کرام سمیت معزز اور اہم شخصیات نے خطاب کیا جن میں خاص طور پر ارشد خان، ملک بابر ایڈوکیٹ، ملک مجید، قاری عبدالکریم، مولانا محمد غازی، رضا خان، مولانا فیاض، ملک شیرداد (پیرباجوڑی) قاری فیض مدنی، شیخ انار، ڈاکٹر گل خان، ملک حسنین سمیت کئی لوگوں نے اظہار خیال کیا۔
جرگے نے حکومت پاکستان اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر یہ علاقہ سی ڈی اے CDA نے ایکوائر کیا ہوا تھا تو یہاں پندرہ بیس سال سے ہونے والی خرید وفروخت اور تعمیرات کو روکا کیوں نہیں گیا۔ یہاں سی ڈی اے نے بورڈ کیوں نے لگائے تاکہ دوسرے شہروں سے آکر یہاں پلاٹ خریدنے والوں کو باخبر کیا جاتا کہ وہ یہاں زمین نہ خریدیں۔
سی ڈی اے نے سیکٹرز میں بکری یا بھینس رکھنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے تو کوئی بھی بکری یا بھینس سیکٹر میں نہیں پال سکتا، ای بارہ اور دیگر کئی مقامات پر سی ڈی اے نے تعمیرات پر پابندی کے بورڈ لگائے ہوئے ہیں اس لیے وہاں کوئی بھی تعمیرات یا خرید و فروخت نہیں ہوتی۔ جبکہ ای تیرہ میں کسی قسم کا سی ڈی اے کی طرف سے اعلان نہیں تھا۔
چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے
جرگے نے مطالبہ کیا کہ یہاں کی نوے فیصد آبادی نے اسٹام پر پلاٹ خرید کر اربوں روپے کی تعمیرات کی ہیں، اب ان ہزاروں افراد کو یکمشت بے دخل کرنا ظلم و زیادتی ہے۔
جرگے نے عدلیہ سے اس بات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ وہ سی ڈی اے کو مزید کاروائی کرنے سے روکے اور سی ڈی اے سے پوچھے کہ ان غریب لوگوں کا کیا قصور ہے۔
جرگے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر محلے میں کچھ ذمہ داران کا تقرر کیا جائے گا تاکہ تمام اسٹام ہولڈر کا ڈیٹا اکھٹا کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، اور عدالت کو بتایا جائے کہ وہ تحقیق کرے ان ہزاروں افراد کے ساتھ سی ڈی اے نے فراڈ کیا ہے یا کسی اور نے، ان کا تعین کیا جائے اور علاقے کی غریب عوام کو انصاف دلایا جائے۔
NNO