طب کی اصطلاحات

طب کی اصطلاحات

ھوالشافی
طب کی اصطلاحات جو نسخہ کو مشکل ظاہر کرتی ہیں:

طب کی اصطلاحات

صمنع قتاد = گوند کتیرا
نبات سفید = چینی سفید
خولنجاں = جڑپان
خردل = رائی جو اچار میں ڈلتی ہے
سونٹھ = خشک ادرک
خراطین = کیچوے
کیسر = زعفران
قرنفل = لونگ
فلفل سیاہ = کالی مرچ
کھار = نمک
ترب کھار = مولی کا نمک
قشر = چلکا
مقشر = چھلا ہوا
نخود = چنے
حب = گول کولی
حب بقدر نخود = گولی بمقدار چنا
قرص = ٹکیہ نما گولی جیسے پینا ڈول
کوزہ گل = مٹی کا برتن
اطریفل = ایسی دوا جس کے بنیادی اجزا ترپھلہ ہوں
ترپھلہ = آملہ، ہرڑ، بہیڑہ
بریاں = گھی/ تیل میں تلا ہوا
مدبر = تدبیر شدہ
مصفا = صاف شدہ
نیم کوفتہ = جو پوری طرح پیسا نہ گیا ہو، موٹا سفوف۔
درڑ مرڑ اوپر والا ہی مطلب ہے۔
گل حکمت کرنا = چکنی مٹی کے پیسٹ میں ملفوف کرنا۔
ملفوف مطلب کوور کرنا
چرب کرنا = گھی یا تیل میں چکنا کرنا۔
ترکٹہ: سنڈھ,مگاں,مرچ سیاہ

یہ بھی پڑھیں: شیزو فرینیا

نسخہ جات کی اصطلاحات

کچھ احباب نے ڈیمانڈ کی تھی کہ نسخہ جات میں استعمال کی جانے والی اصطلاح کی وضاحت کریں تو محترم احباب کرام و طالب علم ودوستوں کیلیے عرق ریزی کرکے یہ تحری لکھی ھے تاکہ سب ھی اس سے مستفید ھوسکیں۔

1 فلفلین… فلفل سیاہ (کالی مرچ)،
فلفل دراز (مگھاں)
2 ترپھلہ… ہلیلہ ، بلیلہ، آملہ
3 ترکٹا… فلفل سیاہ، فلفل دراز، زنجبیل
4 چہار تخم… تخم ریحان، تخم بارتنگ،
تخم کنوچہ ، تخم اسپغول
5 چہار مغز… مغز تخم خیارین، مغز تخم کدو ،
مغز تخم تربوز، مغز تخم خربوزہ
6 چتر بیج… میتھی ، ھالوں، کلونجی ، اجوائن
7 چتر جات… تج قلمی، تیز پات، الائچی، ناگیسر
8 پانچ کھار… کھار تل، سجی کھار، جوا کھار،
مولی کھار اور ڈھاک کی کھار
9 پچکول… چب ، چیتہ، پیپلا ، مولی، پیپل
10 پنجانگ… پتے ، پھول، جڑ، چھال ، پھل/مغز
11 پنج لون… نمک لاہوری، نمک طعام،
نمک سانبھر، نمک سونچر ، نمک بریاری
12 پنج مول خرد (اصولِ خمسہ صغیرہ)…
شال پرنی، برسٹ پرنی، کٹائی خرد، کٹائی
کلاں، خار خسک
13 پنج مول کلاں… (اصولِ خمسہ کبیرہ)…
سونا پاٹھا، پاڑل ، کنبھاری ، ایرنی ، بیل
14 آشو… غیر مقطر شراب
15 بودادہ… کسی دوا کو اس وقت تک بریاں
یا گرم کرنا کہ اس میں محض بو پیدا ہو جائے.
16 بوتہ (کوزہ گلی) مٹی کا مخصوص برتن
جو مونجھ، روئی اور چکنی مٹی کی مدد دے
بنایا جاتا ہے.
17 بویہ.. چکنی مٹی سے تیار چوڑے منہ کے
برتن کو کہتے ہیں
18 بہمنین.. بہمن سُرخ و بہمن سفید
19پاچک دستی… ھاتھ سے بنے اُپلے جس کی
آنچ ہلکی ہوتی ہے
19 پاچک دستی (جنگلی ایرنے)… جنگلی اُپلے
جن کی آنچ تیز ہوتی ہے.
یہ دونوں کو ایک ھی نمبر دیا ھے
20 پارچہ دبیز نمودہ… کپڑے سے چھاننا
21 تراشہ نمودہ… کسی دواء کو کاٹ کر
اس کے تراشے بنانا
22 تودرین… تودری سُرخ و تودری سُفید
23 تسقیہ… کسی سیال چیز کو خشک
مادے کے ساتھ اس قدر کھرل کرنا کہ
سیال اس میں جذب ہو جائے.
24 تشمیع… سم الفار کو موم جیسا بنانا
25جلمندرہ… مرکب جو جل جنتر کے عمل
میں کڑاہی و پیالہ کے مقامِ اتصال پر لگایا
جاتا ہے.
26 چویہ… دواء کو آگ کی حرارت پر رکھ
کر کسی سیال کو اس دواء کے اوپر آہستہ
آہستہ ٹپکانا
27 جل جنتر… ایک خاص ترکیب کا عمل
جس میں کڑاھی اور پیالے کا استعمال ہوتا ہے
چرخ دینا… کسی دھات کو حرارت سے پگھلانے
کا عمل
28 چرخ کھانا… حرارت سے کسی دھات کو اس
قدر پگھلانا کہ وہ حرارت کی وجہ سے چکر
کھانے لگے
29 چھل بند کرنا… پارے کے ہمراہ کسی دھات
کو ملا کر گولی بنانا
30 خل… سرکہ
31 رسائن… وہ دوا جو بڑھاپے کو نہ آنے دے.
جو جسمانی قوّت کو قائم رکھے. جو محافظ
صحت ہو جیسے ہلیلہ جات، بعض اکسیری
ادویات اور کچھ کشتہ جات
32 سائیدہ… سِل بٹّے کی مدد سے پسی ہوئی دوا.
33 شگفتہ… یعنی کہ کھلنا. دوا کو آگ پر رکھنے
پر کھل جانا جیسے پھٹکری اور سہاگہ وغیرہ آگ
پر رکھنے سے کھل جاتے ہیں.
34 شلہ… کھچڑی. جس کو اسقدر پکایا جائے کہ
وہ ہریرہ کی مانند ہو جائے
35 شیرہ دختر… ایسی عورت کا دودھ جس کی
گود میں لڑکی ہو. یہ دودھ اکثر کان کے درد میں
مفید ہوتا ہے
36 شیر پسر… ایسی عورت کا دودھ جس کی
گود میں لڑکا ہو
37 لبن النساء… عورت کا دودھ
38 صلایہ… مبالغہ کی حد تک باریک پیسنا.
39 صیقل… قلعی کرنا، موتی کی طرح بنانا.
حبوب پر سونا یا چاندی کے اوراق چڑھانا
40 صبیخ… ٹنکچر. عصارہ یا سَت
41 غواص… ایسی کیمیائی ادویہ جو دھات
میں اس طرح جم جائے کہ اندر و باہر یکساں
طور پر اس کا رنگ آ جائے
کرسی/کڑسی… اُپلوں کا چُورا کرسی کہلاتا ہے.
42 کف گرفتہ… جھاگ اتارنا. جیسے شہد یا
شکر کے قوام سے اتاری جاتی ہے
43 گداز نمودہ /گداختہ… وہ عمل جس میں
دوا حرارت کے زیرِ اثر کسی رقیق میں حل
ہو جائے.
44 گھاٹ… جو کے دلیہ کو کہتے ہیں
45 لطوخ… نیم سیال دوا جو بطور ضماد
عضو ماؤف پر لگائی جاتی ہے.
46 لگدی یا نغدی… کسی سبز یا خشک بوٹی
یا دوسری دوا کو پانی میں تر کر کے گھوٹ
کر پیڑہ سا بناتے ہیں جس میں مطلوبہ چیز
کو رکھ کر آگ دی جاتی ہے.
47 لبدی… گوندھی ہوئی نیم منجمد چیز
جس سے گولی باندھی جا سکے.
48 غلاف ہلامی… گولیوں پر سریش چڑھانا
49 غلاف قرنی… گولیوں پر قرن (سینگ) کا
سفوف چڑھانا. جس سے جہ معدے میں حل
نہیں ہوتی بلکہ آنتوں میں پہنچ کر اس کا
عمل ہوتا ہے.
50 مخروج نمودہ… کسی سیال دواء میں
خشک ادویہ کے سفوف کی آمیزش.

Related posts

Leave a ReplyCancel reply