طبیب ریاض حسین

طبیب ریاض حسین

حکیم و طبیب ریاض حسین پاکستان کے مشہور ماہر قانون مفرد اعضاء ہیں۔ طبیب ریاض حسین کراچی میں رہتے ہیں اور مکی دارالحکمت دواخانہ بھی چلاتے ہیں۔ 

طبیب ریاض حسین کراچی میں ہی قانون مفرد اعضاء کی کلاسز بھی پڑھاتے ہیں، جن کی خاص بات یہ ہے کہ روایتی طریقے سے ہٹ کر جدید اور سائنٹفک طریقے سے بڑی گہرائی کے ساتھ قانون مفرد اعضاء کی ابحاث کو نہایت ہی آسان فہم انداز میں سمجھاتے ہیں۔

میری ان سے ملاقات تو نہیں لیکن ان کے چینل پر ان کی ویڈیوز دیکھی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ذہین، مخلص، بے غرض اور قابل انسان پیدا کیا جو قانون مفرد اعضاء کو سمجھا اور سکھا رہا ہے اور الحمدللہ یہ سب کچھ ریکارڈ بھی ہو رہا ہے۔

قانون مفرد اعضاء کا طبی سافٹ ویئر

 میں پچھلے ایک دو سال سے ایک سافٹ ویئر اور ایپ بنانے کا سوچ رہا تھا اور مالی فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کام میں شروع نہ کر سکا اگرچہ کچھ لوگوں سے اس بارے سپانسر کرنے کی بات بھی کی لیکن کوئی سلسلہ نہ ہوسکا۔ لیکن الحمدللہ طبیب ریاض حسین نے شاید اس قسم کا طب قانون مفرد اعضاء کا ایک سافٹ ویئر بنایا ہےجس کا نام المعالج طب صابر پرو ہے۔ یہ دنیا کا پہلا کمپیوٹرائزڈ طبی سافٹ ویئر پروگرام ہے جس کے ذریعے بہت سارے مشکل کام آسانی سے حل ہو جاتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی تعارفی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں لیکن یہ سافٹ ویئر ابھی تک ریلیز نہیں ہوا۔ ہم امید کرتے ہیں طبیب ریاض حسین اپنی دیگر خدمات کی طرح انسانیت کے لیے یہ سافٹ ویئر جلد ریلیز کر دیں گے۔

حکیم طبیب ریاض حسین

طبیب ریاض حسین ایڈریس

مکی دارالحکمت دواخانہ۔ سی 248، بلاک 10، فیڈرل بی ایریا، نزد طاہر ولا، عائشہ منزل، کراچی۔ سندھ

923347366842

mdhkarachi@gmail.com

Related posts

Leave a ReplyCancel reply