شٹرسٹاک سے کیسے کمائیں

شٹرسٹاک سے کیسے کمائیں

شٹرسٹاک سے کیسے کمائیں

سپیشل ٹائم نکالے بغیر آن لائن کمائیں Earn Money with Shutterstock 

آن لائن کمانے کے بہت سارے طریقے ہیں ، اور آن لائن کمانے کے طریقوں کی خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ آپ کو ایک بار کچھ محنت کرنی پڑتی ہے اور بعض صورتوں میں کچھ سرمایہ بھی لگانا پڑتا ہے لیکن اس کے بعد آمدنی خود آتی رہتی ہے۔

اس کے برعکس عام کاروبار میں ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے، مثلا آپ ایک بار محنت اور سرمایہ لگا کر دکان ، ہوٹل ، آفس وغیرہ بنا کر کسی کے حوالے کر دیں اور اس انتظار میں رہیں کہ وہ آدمی آپ کو کما کر دے گا بہت مشکل ہے، آپ کو مسلسل نگرانی کرنی پڑتی ہے۔ لیکن آن لائن آپ نے جو محنت کی ہے اس کی کمائی بغیر سرمائے کے بہت عرصے تک آتی رہتی ہے۔

آن لائن کمانے کے بعض طریقے ایسے ہیں ان کے لیے سپیشل وقت نکالنا پڑتا ہے، لیکن آج میں آپ کو ایک ایسا آسان اور پائیدار طریقہ بتاتا ہوں جس کے ذریعے آپ بغیر سپیشل ٹائم نکالے اپنی کمائی کے ذرائع اور ذخائر کو بڑھا سکتے ہیں۔

شٹرسٹاک shutterstock

یہ طریقہ ہے شٹرسٹاک ویب سائٹ سے کمانا۔ شٹر سٹاک ویب سائٹ دراصل فوٹوز اور ویڈیوز کے ایسے سٹاک پر مبنی ویب سائٹ ہے جو لوگوں کے مختلف کاموں میں کارآمد فوٹوز اور ویڈیوز ہوتی ہیں اور لوگ اس ویب سائٹ سے یہ سٹاک خریدتے ہیں۔

شٹرسٹاک نے اپنا ایک الگ پلیٹ فارم ان لوگوں کے لیے بنایا ہے جس پر کنٹری بیوٹرز اپنا اکاونٹ بنا کر اپنا سٹاک بنا سکتے ہیں اور پھر لوگوں کو بیچ سکتے ہیں۔

شٹرسٹاک کے اس خاص پلیٹ فارم پر اپنا اکاونٹ کھولنے کے لیے

یہاں کلک کریں۔

شٹرسٹاک سے کیسے کمائیں
Earn Money with Shutterstock (1)

یہ کام اس لیے آسان کام ہے کہ آپ کو سپیشل ٹائم نہیں نکالنا پڑتا، آپ کہیں جارہے ہیں اور اپنا کوئی اور کام کررہے ہیں اس دوران کوئی کام کی چیز نظر آتی ہے اس کا آپ فوٹو بنا کر یہاں اپلوڈ کردیں، اور چلتے پھرتے آتے جاتے مختلف چیزوں کے فوٹوز آپ یہاں اپلوڈ کرتے جائیں اور اپنا سٹاک بڑھاتے جائیں، آپ کے بعض فوٹوز ایسے ہوں گے جو لوگوں کی ضرورت ہوں گے وہ ان فوٹوز کو اپنی ویب سائٹ یا ویڈیوز یا دیگر ڈاکومنٹس میں استعمال کرنا چاہیں گے اور آپ سے خریدیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنیکل ایس ای او

بیچنے کے لیے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت نہیں بس آپ اپلوڈ کرتے وقت کچھ تفصیل اور قیمت درج کردیں۔ جو خریدے گا اس سے شٹرسٹاک پیمنٹ وصول کرکے اپنا کمشن کاٹ کر آپ کے اکاونٹ میں بھیج دے گا۔ یقین کریں کئی لوگ لاکھوں روپے ماہانہ اس سے کماتے ہیں۔

لیکن اگر آپ اس کو باقاعدہ ٹائم دے کر کریں گے تو پھر سونے پر سوہاگہ والی بات ہے یعنی آپ بہت زیادہ کما سکتے ہیں۔

 

Related posts

Leave a Reply