شربت گیس کو

شربت گیس کو :- Syrup gas

فوائد

بھوک کی کمی۔معدہ میں جلن
تیزابیت معدہ۔گیس ٹربل۔نفخ شکم
ورم معدہ و جگر ۔درد معدہ۔السر
کھٹی ڈکاریں۔انتڑیوں کا ورم۔
گردہ،پتہ اور آنتوں کے ریحی درد کو منٹوں میں ختم کرنے کے لیے اکسیر الاثر ہے

اجزاء شربت گیس کو

نعناع خشک 250 گرام
کمون ابیض 250 گرام
تخم شبت 250 گرام
زنجبیل 250 گرام
کشنیز خشک 100 گرام
بادیان 100 گرام
سنامکی 100 گرام
چینی 5 کلو
ست پودینہ آدھا ماشہ
ست اجوائن آدھا ماشہ

یہ بھی پڑھیں: شربت املی

ترکیب و ترتیب:-

سب ادویہ سوائے ست اور چینی کے سات کلو پانی میں جوکوب کرکے 12 گھنٹے کے لیے بھگو دیں پھر ہلکی آنچ پہ جوش دیں جب پانی 5 کلو رہ جائے تو چھان لیں 5 کلو چینی ملا کر قوام کریں ۔تیار شدہ محلول نیم گرم رہ جائے تو ست شامل کریں اور بارہ گھنٹے کےلیے محفوظ رکھ دیں بعدہ استعمال کریں
دو چمچ صبح دوپہر شام کھانے کے بعد
گرم تر مزاج کا بہترین ہاضم شربت ہے
والسلام
حکیم میاں محمد احسن

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version