سینبل کا درخت

سینبل کا درخت

سینبل’’سینبھل‘‘
(Silk Cotton Tree)

سینبل – سینبھل – مُوصلی سینبھل

مختلف نام:مشہور نام سینبل-ہندی سمبل،سیمبر-سنسکرت شال ملی-پنجابی سمبل-بنگالی رکت سمل-فارسی سینبھل-گجراتی شملو-مرہٹی سانوری،شینوری-لاطینی میں بم بیکس مالاباریکم(Bombax Mala Baricum)اور انگریزی میں سلک کاٹن ٹری(Silk Cotton Tree)کہتے ہیں۔

شناخت: یہ ایک بڑا درخت ہے جس کے تنے اور شاخوں پر تیز کانٹے ہوتے ہیں۔ یہ درخت ہندوستان۔لنکا، برما، سماٹرا کے گرم حصوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا پھل آک کے ڈوڈوں کی طرح ہوتا ہے۔ اندر بیج نرم روئی میں لپٹے ہوئے نکلتے ہیں۔ چھال نیلگوں رنگ کی ہوتی ہے۔ اس درخت کی جڑ زمین سے مولی کی طرح نرم نکلتی ہے۔ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈورے میں پرو کر خشک کر لیتے ہیں۔ اس کو ہی موصلی سینبھل  کہتے ہیں اور اس درخت کی گوند کو”موچرس” کہتے ہیں۔

موسم بہار میں اس درخت کے پتے نکل آتے ہیں۔ ہر ایک پتے کی پانچ پنکھڑیاں ہوتی ہیں  جو 2 سے 3 انچ تک لمبی اور کافی موٹی ہوتی ہیں۔ اس کی لکڑی جب کاٹی جاتی ہے تو پہلے سفید ہوتی ہے لیکن کچھ دیر رکھنے پر سیاہ ہو جاتی ہے۔ پھول سرخ اور چمکیلے ہوتے ہیں۔

سینبل

سینبل کا درخت مزاج:

 گرم و تر بدرجہ اول۔

مقدار خوراک:6 گرام سے10 گرام تک۔

فوائد:موصلی سینبھل  مقوی با ومولد منی ہے۔ بدن کو موٹا کرتی ہیں۔ مردانہ طاقت بڑھاتی ہے۔ حکیم وید موصلی سینبھل کو  مقوی ادویہ میں شامل کرتے ہیں۔ درخت سیٹبھل کی  تازہ جڑ  جو گاجر کی طرح نرم ہو۔کوٹ کر  سفوف بنائیں اور دو گنا شہد ملا کر معجون بنا ئیں۔ہر روزصبح 12 گرام چاٹ کر اوپر سے دودھ گائے نیم گرم پلائیں یا سینبھل کی جڑ 6گرام دودھ میں جوش دے کر پینے سے بھی مردانہ طاقت بڑھتی ہے۔یہ نہ صرف جریان، احتلام بلکہ سیلان کے لئےبھی  مفید ہے۔

اس کے خشک پھولوں کو خشخاش کے ساتھ ملا کر گائے کے دودھ میں جوش دے کر حسب ضرورت چینی ملا کر کھویا تیار کیا جاتا ہے۔ یہ  کھویا دن میں تین چار بار چھ چھ گرام  کھلانے سے جسم سے ہر قسم کا جریان خون ہونا بند ہو جاتا ہے۔

اس کی روئی نرم و لچک دار ہوتی ہے۔ اسے سوجن والی جگہ پر باندھنا مفید ہے۔ جہاں اس کی جڑ مردانہ طاقت بڑھانے کے کام آتی ہے وہاں اس کی لکڑی جو رنگ میں سفید اور وزن میں ہلکی ہوتی ہے،ایک زمانہ سے تلوار کی میان بنانے کے کام آتی ہے۔

شیزو فرینیا

موصلی سینبھل کے آسان وآزمودہ مجربات

مردانہ کمزوری:موصلی سنبل  سفوف بنا کر برابر چینی ملا لیں اور بقدر 12سے 15 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔40 روز استعمال کرنے سے مردانہ طاقت لوٹ آتی ہے۔اس کے متواتر استعمال سے بال بھی سفید نہیں ہوتے۔

جریان واحتلام:موصلی سینبھل 100گرام،چینی 100 گرام،سفوف بنائیں اور 12 گرام صبح اور 12 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ جریان اور احتلام کے لئے مفید ہے۔

سفوف سرعت:چھال ڈھاک، چھال مولسری، چھال گولر،گوند سینبھل(موچرس)، موصلی سینبھل، مجیٹھ، گوند ببول، گوند گولر، گوند ڈھاک، نخود بریاں برابر وزن لے کر سفوف بنا ئیں اور برابر چینی ملا لیں۔12 گرام صبح اور 12 گرام شام نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔

 دیگر: گونڈ ڈھاک، گوند کیکر،موصلی سینبھل، پھلی کیکر، چھال کیکر، موصلی سفید، موصلی سیاہ، تالمکھانہ، اندرجو شیریں، بہمن سرخ ہر ایک 20گرام۔ کوٹ چھان کر برابر چینی ملا لیں ۔9گرام صبح اور9گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔سرعت اور  مردانہ کمزوری کے لئے لاجواب ہے۔

(سینبھل کی گوند)موچرس

اسے انگریزی میں سلک کاٹن ٹری(Silk Cotton Tree) کہتے ہیں۔ جب پہلے پہلے درخت سینبھل سے نکلتی ہیں تو سفید گاڑھی اور لیس دار ہوتی ہیں۔ بالآخر خشک ہو کر سرخ رنگ کے گول کھوکھلے ٹکڑوں کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ اس میں ٹینک ایسڈ اور گیلک ایسڈ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔اس کا مزاج سرد تر ہے۔ مقدار خوراک 3 گرام سے 4 گرام تک ہے۔ دستوں کو روکتی ہے، ایام بند کرتی ہیں۔ پیچش، جریان، سیلان و کثرت ایام کے لئے استعمال کرایا جاتا ہے۔

سینبھل کی گوند(موچرس) کے آسان و آزمودہ مجربات

اسہال:موچرس 2گرام، چینی 2 گرام۔ دو نوں کا سفوف بنا لیں۔ دن میں ایسی دو یا تین خوراک دیں۔ دست بند ہو جائیں گے۔

مردانہ کمزوری:موچرس سفوف بنا لیں۔ 2 گرام یہ سفوف دودھ میں جوش دے کر پینے سے مردانہ کمزوری دور ہو کر منی بکثرت پیدا ہوتی ہے

بچہ دانی کی کمزوری:موچرس 2 گرام، چینی سفید 3 گرام، سفوف بنالیں اور دودھ نیم گرم سے دیں اس سے بچہ دانی کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔

معجون موچرس: موچرس، سپاری، طباشیر، نشاستہ، مازو سبز، پھول گلاب،حب آلاس،ہرڑ، بہیڑہ،آملہ،گل مختوم، موصلی سفید، موصلی سیاہ ہر ایک  6گرام، چھلکا انار9 گرام،بہی  کا پانی، کھٹے انار کا پانی ہر ایک 28 گرام، چینی سفید و شہد خالص دواؤں کے وزن سے تین گنا ہ لے کر قوام بنائیں اور دواؤں کو کوٹ چھان کر اس میں ملا دیں۔12 گرام پانی یا دودھ سے دیں کئی اطباء بہی کے پانی و انار کے پانی کی جگہ رُب بہی اور رُب انارملا کر یہ معجون بناتے ہیں۔

جریان و احتلام:سینبھل کا گوند(موچرس)کا کپڑ چھان سفوف بنا لیں۔ 3 گرام سفوف برابر چینی ملاکر گائے کے نیم گرم دودھ سے لیں۔ دو سے تین ماہ تک استعمال کرنے سے مکمل آرام آجاتا ہے۔

سرعت:موچرس جس قدر چاہیں، چینی کے پیالہ میں رکھ کر اوپر بوہڑ(برگد)کا دودھ اتنا ڈالیں کے دو انگل اوپر رہے۔ اسے سایہ میں رکھ دیں اور کسی باریک کپڑے سے ڈھک دیں۔ جب خشک ہو جائے تو دودھ اور ڈال دیں۔ یہ عمل 40 بار کریں۔ اس کے بعد موچرس کا وزن کرکے چار گناہ دودھ بوہڑکے ہمراہ کھرل کریں اور گولیاں چنے کے برابر بنائیں۔نہایت مفید ہے۔دو گھنٹہ پہلے ایک گولی ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔حسب منشاء فائدہ ہوگا ۔ اگر اس دوا کی طاقت زائل کرنی ہو تو۔ نخود بریاں کھلائیں۔

معجون سہاگ سونٹھ(معجون زنجیل):عورتوں کے امراض سیلان ووضع حمل کے بعد کی کمزوری کے لئے مفید ہے۔جو”موچرس”سے تیار کی جاتی ہیں۔ اگر پارہ کھانے سے منہ آجائے تو موچرس کو پانی میں جوش دے کر غرغرے کرنے سے آرام آ جاتا ہے۔

سیلان:موچرس2گرام برابر چینی ملا کر ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ نہ صرف سیلان بلکہ جریان کے لئے بھی مفید ہے۔

پیچش:موچرس 2 گرام ہمراہ شربت انجبار دیں۔دستوں اور پیچش  کے لئے مفید ہے۔

اسہال اطفال:موچرس سفوف بنائیں اور دو رتی کی مقدار میں عرق سونف سے دن میں دوبار دیں۔ بچوں کے دستوں میں ازحد مفید ہے۔

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

سینبل ایک بہت بڑا درخت ہے۔اس کی ایک ایک شاخ پر پتے ہاتھ کے پنجہ کی طرح پانچ پانچ لگتے ہیں اور پتے کی پانچ پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ یہ پتے موسم خزاں میں جھڑجاتے ہیں اس کے تنوں میں سے مختلف اطراف میں ایک ہی جگہ سے شاخیں نکلتی ہیں ۔ہر ایک شاخ کی بنیاد میں ایک پشتہ بن جاتاہے۔اس کی چھال نیلگوں رنگ کی ہوتی ہے۔نئی چھال پرمخروطی شکل کے ابھارہوتے ہیں ۔جب اس کی لکڑی کاٹی جائے توپہلے سفید اور کچھ دیر رکھنے پرسیاہ ہوجاتی ہےلکڑی نرم ہوتی ہے۔پھول سرخ رنگ کے خوبصورت ہوتے ہیں پتوں سے پہلے موسم بہار میں نکلتے ہیں ۔پھل آک کے چھوٹے چھوٹے ڈنڈوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ان کے اندر نہایت ملائم روئی نکلتی ہے۔جوتکیے اورگدےبھرنےکےکام آسکتی ہے

سمبل کی جڑ زمین سے مولی کی طرح نرم نکلتی ہے۔اس کے ٹکڑے ٹکڑے دھاگے میں پرہ کرخشک کرلیتے ہیں ۔اس کو موصلی سینبھل کہتے ہیں ۔جوکہ بطور دواء مستعمل ہیں

مقام پیدائش

یہ پاکستان میں پنجاب سندھ جبکہ ہندوستان میں لنکا سماٹرہ برہمادہلی پنجاب اور یوپی میں موجود ہے

مزاج

گرم تر درجہ اول

افعال

مقوی باہ مغلظ منی مولد منی مسمن بدن

استعمال

موصلی سینبھل کو زیادہ تقویت باہ تولید و تغلیظ منی کیلئے مغلظ سفوفوں اور معجون مقوی باہ مغلظ منی میں شامل کرتے ہیں

اگر ایک تولہ موصلی سینبھل کو سفوف کرکے آدھ پاؤ پانی میں اس کا لعاب نکال کر مصری ایک تولہ سے شیریں کرکے چالیس روز تک متواتر پلائیں اور ان دنوں (ایام استعمال دوا)میں ترشی بادی اور جماع سے پرہیز کریں تو تقویت باہ اور تقویت بدن کیلئے نہایت مفیدہے۔بدن کو موٹاکرتی ہے۔اور حرارت غزیزی کی محافظ ہے

موصلی سینبھل کو سفوف کرکے برابر وزن اشہد یاچینی ملاکر معجون بنالیں اور اس کو بقدر ڈیڈھ سے تین تولہ صبح روزتک متواتر کھلائیں تو جوانی دوبارہ حاصل ہوتی ہے اور بال سفید نہیں ہوتے ہیں

نفع خاص

مغلظ منی مقوی باہ

مضر

مرطوب مزاجوں کو مضر

مصلح

شکر سفید ستاور

بدل

ثعلب مصری یا شقاقل اکثر افعال میں

مقدارخوراک

سات ماشے سے ایک تولہ

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version