سورنجان شیریں

سورنجان شیریں

(Meadow Saffron)

لاطینی میں ۔Colchicum

دیگرنام۔
سرنجان شیریں کو یونانی میں قباروق یافل خیق ،عربی میں قلب الارض حمل فارسی میں سورنجاں حلو میڈو سیفرنی ، ہندی میں कोलचिकम اور لاطینی میں کالچیکم کہتے ہیں ۔

ماہیت۔
ایک چھوٹا ساپودا ہے۔اس کا تنا چارکونہ والا ہوتاہے۔یہ ہر موسم میں سبز رہتاہے۔اس کے پتے کم ہوتے ہیں اور لہسن کی طرح کے اس کی جڑ گرہ دار سنگھاڑہ کی سی شکل کی ہوتی ہے۔

پھول سفید زرد رنگ کے ہوتے ہیں ۔سورنجاں کےتخم عموماًاپریل میں پھلوں کے پکنے پر نکالے جاتے ہیں اور جڑیں مئی میں جمع کرلی جاتی ہیں ۔

مزاج

  گرم خشک درجہ دوم۔

افعال۔  مفتح،مسہل بلغم مسکن و محلل مقوی باہ ،وجع المفاصل ۔۔۔

استعمال ۔  سورنجان شیریں وجع المفاصل نقرس اور عرق النساء میں اندرونی طورپربکثرت استعمال کیاجاتاہے۔ضعف باہ میں بھی مستعمل ہے۔ورموں کو تحلیل کرنے اور دردوں کو تسکین دینے کیلئے زعفران کے ساتھ اس کا ضماد لگاتے ہیں۔غلیظ بلغم کا اخراج کرتی ہے اور ہلکا مسہل بھی ہے۔

نفع خاص۔  اوجاع مفاصل ۔

مضر۔  معدہ و جگر کو ۔۔

بدل۔ سناء مکی حناء ۔

مصلح۔ کتیرا، زعفران اور شکر۔۔

مقدارخوراک۔ دو سے تین گرام۔

مشہورمرکب۔
معجون سورنجاں، حب سورنجان جوکہ وجع المفاصل نقرس اور عرق النساء میں مستعمل ہے، روغن وجع المفاصل کا خاص جز ہے۔

Leave a ReplyCancel reply

Exit mobile version