سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے قبل سعودی سفارت خانے کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ فیس میں کمی کا اعلان کردیا۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ‘وزِٹ ویزا’ کی فیسوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق 15 فروری 2019 سے ہوگا۔
ویزا فیسوں میں کمی کی پریس ریلیز
بیان میں کہا گیا کہ سنگل انٹری وزٹ ویزا فیس 2 ہزار سے کم کر کے 338 ریال، جبکہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیس 3 ہزار سے کم کے 675 ریال کر دی گئی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
انہیں پہلے ہفتہ کو پاکستان پہنچنا تھا تاہم بعد ازاں ان کے دورے میں ایک روز کی تاخیر کردی گئی۔
اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی ولی عہد کے ہمراہ ہوگا جس میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، اہم وزرا اور ممتاز تاجر شامل ہوں گے۔
اپریل 2017 میں ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version