ذیابطیس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟َ

654411 3121007 diabetespicone updates 1

ذیابطیس اور بلندفشارِ خون خاموش اور خطر ناک ترین بیماریاں سمجھی جاتی ہیں کیونکہ دونوں کا تعلق خون سے ہے اور دونوں بیماریاں ہی کئی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہیں۔

ذیابطیس کی چند ابتدائی علامات ہیں جنہیں بروقت کنٹرول کرکے اس بیماری کے شدید ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔

بلڈ پریشر کا بڑھ جانا

 ذیابیطس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟

اگر آپ کابلڈ پریشر نارمل روٹین سے بڑھ گیا ہے تو یہ پریشانی کی بات ہے، ہائپر ٹینشن آپ کے جسم میں گردشِ خون بڑھا دیتی ہے جس سے آپ میں ذیابطیس کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم کے لئے خون سے زیادہ اضافی شوگر ختم کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

پیاس کا بڑھ جانا

 ذیابیطس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟

اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا گلا خشک ہو رہا ہے یا آپ کو باربار پیاس لگ رہی ہے تو اس علامت کو نظر انداز نہ کریں، یہ شوگر ہونے کی نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی ہے۔

بار بار بھوک لگنا

 ذیابیطس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟

اگر آپ خود کو کھانا کھانے کے بعد بھی بھوکا اور خالی پیٹ محسوس کر رہے ہیں، اور کھانا کھانے کے بعد بھی کھانے کی گنجائش محسوس ہورہی ہے تو آپ کو جلد ہی اپنے معالج سے رجوع کر لینا چاہئےکیوں کہ یہ علامت شوگر کے مریضوں کی واضح علامتوں میں سے ایک ہے۔

تھکاوٹ محسوس ہونا

 ذیابیطس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟

اگر آپ کچھ نہ کرنے کے باوجود بھی خود کو تھکا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور آپکے جوڑوں میں درد کی شکایت ہے تو یہ ایک الارمنگ صورتحال ہے اس کے بڑھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور چینی کا استعمال بالکل بند کر دیں۔

جلد کے مسائل کا بڑھ جانا

 ذیابیطس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟

انسانی جسم کے اندر جو بھی چل رہا ہو اُس کا اثر بیرونی جلد پر ضرور آتا ہے، اسی طرح اگر آپ کی جلد پر کالے رنگ کے دھبے پڑنا شروع ہو جائیں تو یہ محتاط ہو جانے کا وقت ہے ، کیوں کہ یہ دھبے خون میں انسولین کی زیادتی کا نتیجہ ہے۔ شوگر سے پہلے یہ دھبے پڑنا اوران پر خارش محسوس ہونا خاص کر ٹانگوں پر تو بغیر وقت ضائع کئے اسکن اور ذیابطیس اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

نظر کا دھندلانا

 ذیابیطس کی ابتدائی علامات کیا ہیں ؟

اگر آپ کی نظر دھندلا رہی ہے اور آپ صاف نہیں دیکھ پا رہے تو یہ نشانی بھی ذیابطیس کی نشانیوں میں سے ایک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یاد رکھیں، شوگر ایک خاموش اور بدترین بیماری ہے جو وقت پر تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے جسمانی اعضاء کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading