خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا مکمل فارمولا اور طریقہ تیاری
اعضاء رئیسہ (دل ، دماغ ، جگر ) کو طاقت دیتا ہے ، دل کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے خاص طور پر مفید ہے ، دل کی دھڑکن گھبراہٹ اور خیالات کی پریشانی اس کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے ، بیماری سے اچھا ہونے کے بعد جو ضعف و نقاہت باقی رہ جاتی ہے اس کے ازالہ کے لیے بہت اچھی چیز ہے ، حکماء حاذق سے گذارش ہے کہ اس پر اپنی حکیمانہ روشنی ڈالیں مزید نکھار پیدا ہوگا۔
Khameera Abresham Hakeem Arshad Wala
نسخہ حاضر خدمت ہے:
- ابریشم مقرض 640 گرام
- عود ہندی سائیدہ (اگر پیسا ہوا ) 8 گرام
- بالچھڑ 10 گرام
- پوست ترنج 10 گرام
- قرنفل (لونگ )10 گرام
- دانہ الائچی خورد (چھوٹی الائچی ) 10 گرام
- سازج ہندی (تیز پات ) 10 گرام
- رب انار شیرین 320 گرام
- رب بہی 320 گرام
- رب سیب 320 گرام
- چینی سفید 2 کلو
- شہد 500 گرام
- عنبر اشہب 12 گرام
- شاخ مرجان پیسا ہوا 6 گرام
- کہرباء شمعی پیسا ہوا 6 گرام
- مروارید (اصلی موتی ) کھرل کئے ہوئے 25 گرام
- یاقوت پیسا ہوا 20 گرام
- یشب سبز پیسا ہوا 20 گرام
- زعفران 20 گرام
- مشک اصلی 1 گرام
- عرق کیوڑہ 100 ملی لٹر
- ورق سونا اصلی 640 ملی گرام
- ورق چاندی 32 گرام
- ست لیموں 4 گرام
- بورہ ارمنی 3 گرام
ترکیب تیاری :-
پہلی 8 خشک دوائوں کو دس گنا (سات لٹر) پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں ،
صبح کو آگ پر پکائیں یہاں تک کہ 3/4 لٹر پانی رہ جائے۔
اب اسکو آگ سے اتاریں اور اچھی طرح مل کر موٹے کپڑے میں چھان لیں اور اس میں رب اور چینی ملاکر پکائیں۔ پکاتے وقت ست لیموں شامل کردیں ، جب قوام تیاری کے قریب پہنچ جائے تو شہد چھان کر ملاکر پکائیں اور اسی وقت عنبر بھی شامل کردیں۔
جب قوام تیار ہوجائے بورہ ارمنی تھوڑے سے پانی میں گھول کر قوام میں شامل کردیں اور جوش آنے پر آگ سے نیچے اتار لیں اور ڈابی سے گھوٹیں یہاں تک کہ سفید ہوجائے ، اب اس میں جواہرات پسے ہوئے ملاکر ڈابی سے اچھی طرح گھوٹیں۔
اب آخر میں ورق سونا و ورق چاندی تھوڑے تھوڑے ڈالتے اور ڈاب سے چلاتے جائیں یہاں تک کہ تمام ورق اچھی طرح خمیرے میں مل جائیں۔ بس خمیرہ تیار ہے شیشے یا چینی کے مرتبان میں محفوظ رکھیں۔
مقدار خوراک و ترکیب استعمال :-
یہ خمیرہ 5 گرام صبح کو دودھ 250 ملی لٹر سے کھائیں ٠