حقانی اور قندہاری گروپ کے اختلافات ختم

Media Rumors End No Rift Between Haqqani Kandahari Groups 1

حقانی اور قندہاری گروپ کے اختلافات ختم۔ افواہیں دم توڑ گئیں:

کابل: قومی دفاع اور داخلی سلامتی کے وزراء کی امیرالمومنین سے ملاقات، سلامتی صورتحال پر رپورٹ پیش

کابل (نیوز ڈیسک) – امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد، قائم مقام وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس ملا عبدالحق واثق نے امیرالمومنین شیخ الحدیث مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر اپنی رپورٹ پیش کی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق، یہ اہم اجلاس جمعرات کی رات صوبہ قندھار میں منعقد ہوا، جس میں قومی دفاع کے نائب وزیر مولوی عبدالقیوم ذاکر اور داخلہ امور کے نائب وزیر مولوی محمد نبی عمری بھی شریک تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں دفاعی، سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی تجاویز پر غور کیا گیا اور ان کے آپریشنل امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں، بہتر تنظیم سازی، سازوسامان اور صلاحیت سازی کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امارت اسلامیہ کی قیادت اور ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان اختلافات کے حوالے سے مختلف پروپیگنڈے گردش کر رہے تھے۔ تاہم، اس اجلاس نے ان تمام افواہوں کو غلط ثابت کر دیا۔

افغانستان میں طالبان کے دو بڑے دھڑوں، حقانی گروپ اور قندہاری گروپ کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن سراج الدین حقانی اور ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ملاقات کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے کہ اس ملاقات کا پس منظر کیا ہے، طالبان کی اندرونی سیاست پر اس کا کیا اثر پڑے گا، اور عالمی سطح پر اس کا کیا مطلب ہے۔

Related posts

Leave a Reply