جی 20 ممالک کون سے ہیں
اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں، اسی فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان کے موقع پر دوٹوک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے جی 20 ممالک کون سے ہیں
جی 20 دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم ہے۔ عالمی جی ڈی پی میں ان 20 ممالک کا حصہ 80 فیصد ہے۔
مندرجہ ذیل ممالک جی 20 کہلاتے ہیں
G-20 ممبران
جی 20 کے ارکان ہیں:
1. ارجنٹائن
2. آسٹریلیا
3. برازیل
4. کینیڈا
5. چین
6. فرانس (یورپی یونین کا بھی رکن)
7. جرمنی (یورپی یونین کا بھی رکن)
8. بھارت
انڈونیشیا
10. اٹلی (بھی یورپی یونین کا رکن)
11. جاپان
12. میکسیکو
13. روس
14. سعودی عرب
15. جنوبی افریقہ
16. جنوبی کوریا
17. ترکی (یورپی یونین کے لئے ایک درخواست دہندہ)
18. برطانیہ (یورپی یونین کا بھی رکن)
19. ریاستہائے متحدہ امریکہ
20. یورپی یونین ( یورپی یونین کے ارکان )