جگر کیا ھے۔۔۔؟

جگر کیا ھے۔۔۔؟

جگر اعضائے رئیسہ میں سے ایک بڑا عضو ھے یہ سیاہی مائل سرخ رنگ کے جمے ھوئے خون کا لوتھڑا ھے ۔ اس کی شکل بینگن کی طرح ھوتی ھے ۔ جسم میں اس کا مقام دائیں طرف کی پسلیوں کے نیچے اور معدہ کے اوپر ھے انسانی زندگی کی صحت اور بقا کے لیے جگر کی اہمیت سے ہر کوئی واقف ھے کیونکہ یہ جوہر حیات یعنی خون اسی عضو خاص میں پیدا ھوتا ھے اس کے علاؤہ مرارہ ، طحال ، گردہ ، مثانہ بھی جگر کے تابع ھوتے ھیں اس لیے جگر میں نقص اور خرابی بہت سی بدنی بیماریاں پیدا کر سکتی ھیں۔

جگر کی بیماریاں۔

جگر کی بیماریوں میں استسقاء ، یرقان ، درد جگر ، ضعف جگر یعنی جگر کا کمزور ھونا اور ورم جگر یعنی جگر کا سوجھ جانا سر فہرست ھے

علامات ۔

بدن دبلا ھو جاتا ھے ، بدن کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ھے ، بھوک بند ھو جاتی ھے ، جگر میں کیلوس پہنچتے ہی ہلکا ہلکا درد شروع ھو جاتا ھے ، پاخانہ کم ھو جاتا ھے ، اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو سوءالقنیہ اور استسقاء جیسے مہلک امراض پیدا ھونے کا اندیشہ ھوتا ھے اس لیے جگر کے علاج میں سستی نہیں برتنی چاھیئے

ہدایات۔۔

سرد یعنی ٹھنڈی غذاؤں کا بے دریغ استعمال جگر کو کمزور کر کے استسقاء جیسا مہلک مرض پیدا کرتا ھے

لیسدار چیزوں کی کثرت جگر میں سُدہ پیدا کرتی ھے لہذا ایسی چیزوں سے بھی اجتناب کرنا چاھیے

کڑوی ادویات اور غذائیں جگر کو مفید ھوتی ھیں اس کے علاؤہ خوشبو والی نیچرل چیزیں بھی معدہ کے لیے نہایت فائدہ مند ھیں

امراض جگر میں جو دوائی بھی استعمال کی جائے اگر وہ سفوف ھو تو اسے اچھی طرح باریک کر لینا چاہئیے کہ اس میں جگر کا بہت فائدہ ھوتا ھے

نوٹ۔۔ ضعف جگر سے اگر استسقاء پیدا ھو جائے تو صحت کی امید نہیں رہتی

نیز مریض استسقاء کو اگر کھانسی ھو جانا موت کا پیغام ھے

مفید غذائیں۔۔

انجیر ، جامن ، ناشپاتی، پیٹھا، شلجم ، مولی ،اونٹنی کا دودھ ، لوبیا ، مسور کی دال ، بکری کا شوربہ ، کدو شریف ، مونگ کی دال ،چپاتی گندم ، دلیا گندم ،جو ، کھچڑی، وغیرہ

مضر غذائیں ۔۔

تمام گرم چکنی اشیاء ، چائے ، شراب ، کثرت جماع ، مرغن اشیاء ۔۔

واللہ اعلم باالصواب

Leave a ReplyCancel reply

Discover more from Nukta Guidance Articles

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version