جوارش جالینوس زعفرانی

جوارش

جوارش جالینوس زعفرانی Jawarish Jalinoos

حکیم جالینوس مرحوم نے ساری زندگی کا نچوڑ یہی اک نسخہ پیش کیا ھے
مزکورہ نسخہ اپنے اندر بے پناہ خواص رکھتا ھے جگر کو تقویت دیتا ھے
کمی بھوک اور ریاح کے اخراج اور کثرت پیشاب کو نافع ھے اوربلخصوص بالوں کی سیاھی کو قائم رکھنے میں مفید ھے
خیر افادیت کے لیے قدیم طریقہ اور مکمل اجزا کے ساتھ بنائئ گی معجون چند خوراکوں میں طب قدیم کی افادیت کا پتہ دیتی ھے
چند فوائد نقل کر رہا ھوں
جوارش جالینویس زعفرانی 1

*جوارش جالینوس*

یہ جوارش معدہ کی اصلاح کے لئے عجیب چیز ہے۔ اس کے خواص اور افعال بے شمار ہیں۔
1- ہاضمے کی خرابی کا زبردست علاج ہے۔
2- معدے کی خرابی کی وجہ سے ہونے والے سردرد میں بہت فائدہ دیتی ہے۔
3- خرابی معدہ کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہو تو اسے استعمال کریں۔
4- پیشاب کی زیادتی جو موسم سرما اور رات کو بڑھ جاتی ہو اور مثانہ کی کمزوری کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
5- جسم میں ریاحی دردوں کا علاج ہے۔
6- بلغمی کھانسی میں اسکا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
7- بادی بواسیر میں اسکا استعمال بواسیر کو ختم کردیتا ہے۔
8- دردکمر کے لئے اسے کم از کم تین ماہ استعمال کی جاۓ
9- گردے اور مثانے کی پتھری میں اسکا استعمال مفید ہے۔
10- جنسی کمزوری کے لئے بھی اسکا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مقدار خوراک:
_5 گرام صبح شام بعد از غذا ھمراہ عرق سونف یا پانی استعمال فرمائیں
پیش خدمت ھے

نسخہ 

سنبل الطیب ,الائچی خورد,تج, دار چینی, خولنجان , قرنفل , ناگر موتھا , زنجبیل, فلفل سیاہ و دراز , قسط شیریں , عود بلسان , اسارون, حب الاس, چرائتہ شیریں , زعفران ھر اک ایک تولہ مصطگی رومی ڈھائی تولہ, چینی دس تولہ , اور شھد ایک پاو اور عرق گلاب 60 ملی لیٹر بدستور معروف معجون تیار کر لیں
والسلام
میاں محمد احسن
یہ بھی پڑھیں: شربت تہادل
Jawarish Jalinoos is very effective in digestive system , Jawarish Jalinoos gives relief in peptic diseases , especially for dyspepsia, anorexia & flatulance . Jawarish Jalinoos decreases the compalin of polyurea & bladder weakness . Jawarish Jalinoos removes foul smel of mouth . Adults , 5gm ( 1/2 Teaspoon ) Twice a day with water .

Related posts

Leave a Reply