جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba

Ginkgo biloba جنکو بائیلوبا 1

جنکو بائیلوبا

What is Ginkgo Biloba

(سید عبدالوہاب شاہ)

اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کی ہر چیز کو انسان کے لیے پیدا کیا ہے۔ بعض چیزیں بظاہر دیکھنے میں معمولی سی معلوم ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں بہت بڑی نعمتیں ہوتی ہیں۔ آج کی اس تحریر میں آپ کو ایک ایسی ہی نعمت خداوندی کے بارے بتایا جائے گا جو بیش بہا فوائد کی حامل ، عام سی چیز اور سستی نعمت ہےجس کے بارے شاید آپ پہلے نہ جانتے ہوں۔ اس کا نام جنکو بائیلوبا ہے۔

Ginkgo biloba جنکو بائیلوبا 2 2

نام: جنکو بائیلوبا (Ginkgo biloba) یا میڈن ہیر((Maidenhair  

سائنسی نام Ginkgo biloba

خاندان(فیملی Ginkgoaceae
مزاج: گرم خشک

جنکو بائیلوبا استعمال:

صرف پتوں کو پاوڈر، لیکوڈ یا کسی بھی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جنکو بائیلوبا بیج:

اس کے بیج زہریلے اثرات رکھتے ہیں۔

جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba

جنکو جنکو بائیلوبا Ginkgo biloba یا “میڈن ہیر” (maidenhair) درخت کو قدیم ترین درختوں میں شمار کیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ درخت ڈائناسورز کی تاریخ سے بھی پرانا درخت ہے جو ابھی تک زمین پر باقی ہے۔اس درخت کی عمر بھی بہت ہی طویل ہوتی ہے۔

جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائلوبا کا 800 سال پرانا درخت ساوتھ کوریا میں۔ جو کہ موسم سرما میں پیلا ہو جاتا ہے۔ اس کا قد 114 فٹ ہے۔
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba

یہ بھی پڑھیں: ٹونگ کٹ علی
جنکوبائیلوبا کہاں پایا جاتا ہے

جنکو بائیلوبا کا اصل وطن چین ہے، جہاں سےیہ دنیا بھر میں پھیلا، اسی لیے چینی لوگ اس درخت کا احترام بھی کرتے ہیں اور بعض مذاہب کے لوگ اس کے نیچے بیٹھ کر اپنی عبادات بھی کرتے ہیں۔چنانچہ جاپان چین سمیت کئی ممالک میں اسے مندروں اور عبادت گاہوں کے صحن میں بھی لگایا جاتا ہے۔جنکوبائیلوبا چین کے علاوہ پاکستان کے کشمیر، گلگت وغیرہ سمیت ایران اور افغانستان میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کا درخت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے باغ نباتات میں موجود ہے ۔
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba
جنکو بائیلوبا What is Ginkgo Biloba

جنکوبائیلوبا کی پہچان

اس درخت میں نردرخت اور مادہ درخت الگ الگ ہوتے ہیں، چنانچہ عام طور پر نر درخت کو بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ مادہ درخت کے بیج سے ناخوشگوار بو آتی ہے۔

یہ درخت جس طرح طویل العمر ہوتا ہے اسی طرح طویل القامت بھی ہوتا ہے چالیس سے پچاس میٹر تک بلند ہو جاتا ہے۔اور اس کا تنا بھی بعض اوقات سات میٹر تک موٹا ہوجاتا ہے۔اس کے پتے ہاتھ والے پنکھے کی طرح کے  ہوتے ہیں جن کا رنگ سبز، زردی مائل، خاکستری بھی ہوتا ہے۔

جنکوبائیلوباکے جوان ہونے میں بیس سے تیس سال لگ جاتے ہیں اس کے بعد ہی اس کے ساتھ پھل اور بیج لگتے ہیں۔نردرخت کے ساتھ جھمکے کی طرح پھلوں کے گچھے لگتے ہیں جبکہ مادرہ درخت میں گچھے کے آخر میں دو انڈے نما ہوتے ہیں۔

جیسا کہ پہلے بتایا اس کے بیج زہریلے اثرات رکھتے ہیں اس لیے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ بیج کی گری کو بھون لیا جائے تو زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں اور بھون کر اس کے بیج کو کھایا جاسکتا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس کےبیج سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔

لیکن چینی اور جاپانی لوگ اس کے بیج کو بھون کر مدبر کرلیتے ہیںاور پھر اپنی دشوں میں استعمال کرتے ہیں۔

pexels nataliya vaitkevich 7615618 3
Ginkgo biloba جنکو بائیلوبا

جنکوبائیلوبا کے طبی خواص

جنکوبائیلوبا کا ادویاتی استعمال صدیوں سے جاری ہے۔ چینی لوگ اسے تپ دق، دمہ، پرانی کھانسی، رگوں کے پھولنے، خونی بواسیر، دوران خون کی بہتری  اور حافظے و یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جنکوبائیلوباکے پتوں میں چالیس سے زائد کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں البتہ دو اجزاء ایسے ہیں جو زیادہ موثر ہیں: ایک فلیوونائیڈ اور دوسرا ٹرپینائیڈ۔ فلیونائیڈ اعصاب ، دل کے عضلات ، خون کی رگوں اور ریٹینا کو نقصان سے بچاتا ہے جبکہ ٹرپینائیڈ، خون کی رگوں کو کشادہ کرکے اور پلیٹیلس کی لزوجیت (چپچپاہٹ) کو کم کرکے خون کے گردش اور بہاؤ کو بہتر بناتا ہے

جنکوبائیلوبا کے پتوں کا عصارہ حاصل کرکے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ چنانچہ پچاس کلو پتوں سے ایک کلو عصارہ نکل آتا ہے۔

جنکوبائیلوبا کا اصل کام خون کے گاڑھے پن کو کم کرنا ہے ، یہ خون کی رگوں کو کشادہ کرکے خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، چنانچہ پورے جسم میں دوران خون بہتر ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض کا شکار مریضوں کے لیے جنکوبائیلوبا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

جن لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہوا ہو انہیں جنکوبائیلوبا مستقل استعمال کرنا چاہیے اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ڈیپریشن اور ٹینشن کو بھی کم کرتا ہے۔

جنکوبائیلوبا کا ایک خاص فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ بازوں اور ٹانگوں میں بھی خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے جس سے دردوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

Ginkgo biloba جنکو بائیلوبا 1 4
Ginkgo biloba جنکو بائیلوبا

دماغی امراض اورجنکوبائیلوبا

جنکوبائیلوبا کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں مرنے والے خلیات اور ان کے تعفن سے پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کا اخراج کرتا ہے جس سے باقی خلیات کے زندہ رہنے کا وقت بڑھ جاتا ہے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جنکوبائیلوبا کو خاص طور پر دماغی امراض یعنی یاداشت کی کمی، حافظے کی کمزوری، ڈیپریشن، ٹینشن، جسمانی اور دماغی تھکاوٹ کے لیے خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کے جدید دور میں جبکہ کمپیوٹر کا استعمال بہت زیادہ ہے اور کئی کئی گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کرکام کرنا پڑتا ہے جس سے سخت دماغی تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے جنکوبائیلوبا کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔

الزائمر

جنکوبائیلوبا الزائمر کے مرض میں بھی مفید ہے۔ الزائمر کے مرض میں دماغ کے خلیات مرنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے یاداشت کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ چنانچہ جنکوبائیلوبادافع تکسید اثرات کی وجہ سے خلیات کے ضیاع کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

جنکوبائیلوبا کانوں کے بھاری پن یعنی ثقل سماعت اور کانوں میں آوازیں آنا میں بھی مفید پایا گیا ہے۔بلڈپریشر کو کم کرتا ہے۔
جنکوبائیلوبا چونکہ خون کی گردش کو بہتر کرتا اور خون کے گاڑھے پن کو ختم کرتا ہے اس لیے جنسی کمزوری میں بھی مفید ثابت ہوا ہے۔
جولوگ منشیات ترک کرلیتے ہیں لیکن اس کے بعد پھر منشیات کرنے کو دل کرتا ہے ایسے لوگوں کے لیے بھی جنکوبائیلوبا مفید ہے۔یہ جسم میں آکسیجن کی مقدار کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

گنکوبائلوبا

”جنکو بائیلوبا ” میں شامل” گنکوبائلوبا ” کے فوائد اور طبی استعمالات
  1. جنکو بائیلوبا ” بلڈ سرکولیشن کو بہتر کرتا ہے –
  2. جنکو بائیلوبا ”ہائپر ٹینشن اور برین ہیمرج سے بچاتا ہے –
  3. نیند کی کمی کی بیماری انسومینیا کے علاج اور مضر صحت ٹرینکولائزر کے استعمال سے چھٹکارے کیلئے مفید ہے ۔
  4. جنکو بائیلوبا ” کا باقاعدہ استعمال خون کی ترسیلی شریانوں کی تنگی کو کشادہ اور لچکدار کردیتا ہے جس سے شریانیں مضبوط ہوجاتی ہیں اور ”جنکو بائیلوبا ” بلڈ کلاٹس ، کیلیسٹرول کلاٹس سے آرٹی بلاکج سے بچاتا ہے
  5. جو لوگ منشیات کا استعمال کرتے رہیں ہیں یا جن کو منشیات کے استعمال نہ کر پانے کی وجہ سے چڑچڑاہٹ ، ذہنی سکون کی عدم موجودگی ہے یا ترک منشیات کے بعد دوبارہ سے منشیات کے استعمال کی خواہش ہوتی ہے ان کیلئے مفید ہے ۔
  6. انجائنا / دل کی تکلیف والے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے کہ جن کو فزیشن حضرات نے مشقت کرنے سے منع کیا ہوتا ہے اور ورزش نہ ہو پانے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر ، کیلسٹرول کی مقدار جسم میں بڑھ جانے کا خدشہ ہو یاد رکھیے گا کہ متواتر ورزش ترک کرنے سے خون کی شریانیں بھی تنگ ہو جاتی ہیں ۔
  7. جنکو بائیلوبا ” کا استعمال یاداشت کو بہتر کرتا ہے اور دماغی کام کرنے والوں کو یکسوئی فراہم کرتا ہے ۔ دماغی امراض ایل زہمیرج ، کانوں میں گھنٹیاں / سیٹیاں بجنے ، چکر آنے ، گلوکوما ، زیابیطس سے انکھوں کے مسائل کے علاج میں مفید ترین ہے ۔
  8. جنکو بائیلوبا ” جسم میں آکسیجن کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے –
  9. نوٹ : حاملہ خواتین حمل کے آخری 3 ماہ میں استعمال سے گریز رکھیں کیونکہ جنکوبائیلوبا بلڈ سرکولیشن کو بڑھاتا ہے جس سے دوران ڈلیوری زیادہ مقدار میں اخراج خون کا خدشہ ہوتا ہے ۔ اس ضمن میں کوالیفائیڈ نیوٹریشن کے مشورے سے استعمال کریں۔

نوٹ:

Ginkgo biloba  سیرپ اور کیپسول کی شکل میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر میڈیکل سٹور سے آسانی سے مل جاتی ہے۔

Indications

Cerebrovascular Insufficiency

Atherosclerosis

Intermittent Claudications

Migraine Headache

Loss of Memory

Memory Booster enhances memory Improve Concentration


ginkgo biloba wirkung,ginkgo biloba kaufen,ginkgo biloba tinnitus,ginkgo biloba tree,ginkgo biloba dm,ginkgo biloba extract,ginkgo biloba tabletten,ginkgo biloba supplement,ginkgo biloba benefits,ginkgo biloba

Leave a Reply