ترکی کا ویزا حاصل کرنے کا طریقہ

How to Apply Turkey Visa in Minutes ترکی کا ویزا چند منٹ میں اپلائی کرنے کا طریقہ 1 1

 ترکی کا ویزا چند منٹ میں اپلائی کرنے کا طریقہ

How to Apply Turkey Visa in Minutes

ترکی کا ویزا وزٹ ویزا

پاکستانیوں کے لیے ترکی کا ویزا حاصل کرنا نہایت آسان ہے، اور آپ گھر بیٹھے آن لائن صرف دو دن میں ترکی کا ویزا یعنی ترکی کا وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

ترکی کا ویزا کتنی مدت کے لیے ہے؟

ترکی کا وزٹ ویزا 90 دن کے لیے ہوتا ہے۔ یعنی آپ نے 90 دن سے پہلے ترکی کو چھوڑنا ہوتا ہے۔

ترکی کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

ترکی کا ویزا اپلائی کرنے کا عمل بہت آسان اور فوری ہے۔ آپ ترکی کا ویزا اپلائی کرنے کے لیے ترکی کی آفیشل ویب سائٹ کے لیے یہاں کلک کریں۔ اور ویزا درخواست فارم فل کریں۔

فارم فل کرنے کے لیے آپ کے پاس پاسپورٹ، آپ کی تصاویر، بینک سٹیٹ منٹ، ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔ 

ترکی وزٹ ویزا کی فیس

ترکی کے وزٹ ویزا کی فیس 60 امریکی ڈالر ہے، جسے آپ اپنے بینک کارڈ کے ذریعہ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

درخواست فارم فل کر کے بھیج دیں دو سے تین دن کے اندر آپ کو جواب موصول ہو جائے گا، بلکہ آپ کے ای میل پر ہی آپ کو ای ویزا مل جائے گا، جسے آپ پرنٹ کرکے ترکی کا سفر بذریعہ جہاز یا زمینی راستے سے سفر کر سکتے ہیں۔ 

اور اگر آپ ترکی کا ای ویزا نہیں حاصل کرنا چاہتے بلکہ ترکی کا روائتی ویزا یا کاروباری ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ترکی کے سفارتخانہ جانا ضروری ہے۔ پاکستان میں ترکی کے سفارتخانے کا پتہ مندرجہ ذیل ہے:

سٹریٹ 1، ڈپلومیٹک انکلیو، G-5، 44000، اسلام آباد، پاکستان۔

رہائشی اجازت نامہ

اگر آپ ترکی میں رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو رہائش کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے رہائش کا اجازت نامہ آپ اس ویب سائٹ پر جاکر آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Reply