بے خوابی دور کرکے اچھی نیند میں مدد دینے والا مشروب

56b9e71866333 1

نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔

بیشتر افراد کو نیند کے مختلف عوارض جیسے بے خوابی یا خراٹوں کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے جو دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

نیند کی کمی سے متاثر جسم اپنے افعال مناسب طریقے سے کرنے میں ناکام رہتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

تو کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟

اگر ہاں تو سونے سے پہلے ایک مزیدار مشروب کا استعمال اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل اور صحت کے حوالے سے ٹپس دینے کے حوالے سے معروف لیوک کیوٹینو نے اس مشروب کو تیار کرنے کی آسان ترکیب حال ہی میں شیئر کی تھی جو اچھی نیند کے حصول میں مدد دیتی ہے۔

اس کے لیے پر چیز آپ کو کچن میں مل جائے گی۔

بنانے کا طریقہ

ایک برتن لیں اور اس میں ایک گلاس پانی ڈال دیں اور پھر اسے ابالنے کے لیے رکھ دیں۔

جب پانی ابل جائے تو اس میں چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی، جائفل اور سونف کا اضافہ کردیں،

اس مکسچر کو اچھی طرح ابلنے دیں اور پھر چولہا بند کردیں۔

اس کے بعد کپ میں اس مشروب کو ڈال کر نیم گرم حالت میں آہستگی سے سونے کے لیے لیٹنے سے قبل پی لیں۔

فوائد

یہ مشروب متعدد فلیونوئڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اعصاب کو سکون دیتے ہیں جس سے جسم پرسکون ہوجاتا ہے۔

اس مشروب میں سونف سب سے اہم ہے جو مسلز کو ریلیکس کرتی ہے اور بے خوابی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔

اسی طرح جائفل میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کو حرکت میں لاتا ہے جبکہ جسم کو سکون دیتا ہے۔

Related posts

Leave a Reply