بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کے لیے ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ زندگی میں آنے والی اس خوشگوار تبدیلی کے ساتھ جہاں خود کو ڈھالنا بہت ضروری ہے وہیں اپنا خیال رکھنا ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔ زیادہ تر نئی مائیں حمل کے مرحلے کے بعد اپنی جلد پر زیادہ دھیان نہیں دیتیں اور گرتے بالوں کا بھی خیال نہیں رکتھیں۔
دراصل جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ماؤں میں اسٹروجن میں کمی ہونے لگتی ہے اور اسی لیے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
یہاں ہم آپ کو ایسے 5 طریقے بتائیں گے جو گرتے بالوں کی شکایت دُور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: پتے کی پتھری کاخطرہ کم کرنے والی غذائیں
انڈے کی سفیدی
اپنے سر میں انڈے کی سفیدی میں 3 چمچ زیتون کا تیل ملا کر لگائیں۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنگ ٹریٹمنٹ ہے، اس مکسچر سے آپ کے بال نہ صرف نرم و ملائم ہوں گے بلکہ اس سے بالوں کی بہتر نشو و نما بھی ہوگی۔
میتھی دانہ
اگر یہ کہا جائے کہ میتھی دانہ گرتے بالوں کے لیے ایک جادوئی چیز ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ میتھی دانوں کو پوری رات کے لیے پانی میں بھگو دیجیے اور اگلے دن اس پانی کو سر اور بالوں پر لگائیں اور 2 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیجیے۔ اس پانی سے نہ صرف آپ کے بالوں کی صحت بہتر ہوگی بلکہ خشکی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
دہی
دہی بالوں کے لیے ایک بہترین ٹانک اور کنڈیشنر ہے۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اسے سر پر لگائیے اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیجیے اور پھر کمال دیکھیے۔
ناریل کا دودھ
ناریل کے تیل سے تو سب واقف ہیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم کئی لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ اگر ناریل کے دودھ کو باقاعدگی کے ساتھ سر اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے نہ صرف گرتے بالوں میں کمی آتی ہے بلکہ بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔
بھنگرہ
False daisy یا بھنگرہ آپ کو آس پاس کی نرسری یا گارڈن سے مل سکتی ہے۔
بھنگرہ کے مٹھی بھر پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیجیے اس کے بعد یا تو اسے سیدھا بالوں میں لگائیے یا پھر دودھ میں ملا کر لگائیے، دونوں میں سے چاہے کوئی بھی طریقہ اپنائیں، اثر کمال کا ہوگا۔