بواسیر

article 1 1 1

بواسیر

اسباب،احتیاط اور علاج

انتڑیوں کی کار کردگی میں خرابی واقع ہونے سے پیدا ہونے والی بیماری کو’’ بواسیر‘‘ کہتے ہیں۔ یہ مرض گرمی کی نسبت سردی کے موسم میں زیادہ رو نما ہوتا ہے،کیونکہ سردیوں میں عام طور پر ہم پانی کم پیتے ہیں۔نتیجتاً جسم میں خشکی کا غلبہ ہو کر انتڑیوں کے افعال میں نقص پیدا ہو جاتا ہے جو بواسیر کی شکل میں ظاہر ہوکر تکلیف کا سبب بنتا ہے۔

اسباب

دائمی قبض، ثقیل، مرغن، ترش اور بادی اشیاء کا زیادہ استعمال،تیز جلاب اور ادویات کا مسلسل کھانا،سستی،کاہلی،خواتین میں دیگر اسباب کے ساتھ ساتھ بندشِ حیض اور دورانِ حمل بھی بواسیر کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ منشیات،کولا مشروبات بیکری مصنوعات،بڑے گوشت کا تواتر سے استعمال، بیگن ،دال مسور،چائے اور سگریٹ نوشی کی کثرت بھی بواسیر کا باعث بنتا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے لوگ مسالے دار غذا بہت زیادہ کھاتے ہیں۔ نظامِ زندگی میں تواتر، تسلسل، ربط اور توازن کا فقدان اس بیماری کا ایک بڑا سبب ہے۔ جبکہ اس بیماری کے دیگر اسباب میں غیر متوازن خوراک، وقت بے وقت کھاتے رہنا، بغیر بھوک کے کھانا۔پانی تھوڑی مقدار میں پینا۔ذہنی پریشانیاں یا ڈیپریشن۔یرقان کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے کہ یرقان میں جگر تازہ خون نہیں بناتا۔ذیابیطس کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔زیادہ دیر تک کرسی پر بیٹھے رہنا بھی شامل ہیں۔

احتیاط

*6 سے 10گلاس پانی روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں۔
*خالی پیٹ چائے اور سگریٹ کے استعمال سے اجتناب برتیں۔
*کچی سبزیوں کو بطورِ سلاد ہر موسم اور ہر کھانے میں لازمی شامل کریں۔
*گوشت ہمیشہ سبزیوں میں ملا کر پکائیں۔
*چاول کے شوقین خواتین و حضرات پلاؤ اور بریانی بناتے وقت تیز مصالحہ جات کی بجائے سبزیوں کی مقدار زیادہ رکھیں۔
*کھانے کے فوراََ بعد سونے اور لیٹنے کی عادت ترک کردیں۔
*کولا مشروبات کو دستر خوان سے دور رکھیں۔

بواسیر کا علاج

*چقندر کے قتلوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کی ایک پیالی صبح ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے پینے سے پرانی بواسیر کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔ یورپ اور ایشیا میں اکثر لوگ چقندر کے قتلوں کو ابال کر کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
*انجیر کے 5سے7دانوں کو رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر پانی پینا نہ صرف بواسیر کی ہر دو اقسام سے نجات دلاتا ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے بواسیر کے حملے سے محفوظ بھی بناتا ہے۔
*زیتون کا تیل بواسیر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر بواسیر کے مسے اور دانے بن جائیں تو گائنومساج آئیل اور گینوزی پیسٹ ان کے اوپر لگائیں۔ دن میں کم از کم تین بار تواتر کے ساتھ مقعد پر لگائیں۔ جلن، خارش اور درد میں افاقہ ہو جائے گا۔ کھانے میں زیتون کا تیل استعمال کریں۔ صبح یا شام میں کسی ایک وقت چائے کا ایک چمچ زیتون تیل پی لیں۔ قبض کشا اور مقوی معدہ و آنت ہے۔
*کھانے میں دلیہ بہت مفید ہے۔ طبیبوں کے طبیب اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وا لہ وسلم نے فرمایا ’’ یہ پیٹ کو اس طرح صاف کر دیتا ہے کہ جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس سے غلاظت کو اتار دیتا ہے‘‘۔یہ ایک بڑی خوبصورت مثال ہے کیونکہ جو میں باریک ریشہ کثیر مقدار میں ہوتا ہے۔ یہ پیٹ میں جاکر پھولتا ہے اور آنتوں میں بوجھ کی کیفیت پیدا کرکے اجابت کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

عنبر کیا ہے

Related posts

Leave a Reply