ضلع مانسہرہ سے آگے سی پیک مکمل ہونے کے بعد سیاحوں کا رخ وادی کونش چنارکوٹ کی طرف ہو رہا ہے۔ پہلے اس علاقے میں سیاحوں کےلیے ہوٹلز نہیں تھے اور نہ ہی رہائش اختیار کرنے کے لیے کمرے دستیاب تھے۔ لیکن اب بڑی تیزی کے ساتھ ہوٹلز ریسٹورنٹ اور گیسٹ ہاوس تعمیر ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چنارکوٹ ٹول پلازہ کے قریب بسم اللہ شیرازی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ دن پہلے دلکش ہزارہ ہوٹل اور چنارکوٹ ریسٹورنٹ کا افتتاح بھی ہوا تھا جبکہ ایک مزید ہوٹل چنارکوٹ چوک میں زیر تعمیر ہے۔