برگد بوہڑ

banyan Milk bargad برگد بوہڑ درخت 1

برگد بوہڑ

اسے اردو میں برگد پنجابی میں بوہڑ، ہندی اور مرہٹی میں بڑ، فارسی میں درخت ریشہ، سنسکرت میں رکت پھل، بنگالی میں بٹ، عربی میں کبیر الاشجار، اور انگریزی میں banyan کہتے ہیں۔
اس کا مزاج سرد خشک درجہ سوم ہے۔
برگد کو عام طور پر بوہڑ بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک گھنا سایہ دار درخت ہوتا ہے۔ حکماء اس درخت سے شیر برگد(برگد کا دودھ) اور ریش برگد(برگد کی چھال) حاصل کر کے ہربل ادویات تیار کرتے ہیں اور مختلف امراض میں استعمال کراتے ہیں۔ اس درخت کے بے شمار فوائد ہیں۔ برگد کے درخت کی عمر ایک ہزار سال سے تجاوز کر جاتی ہے۔ گزرے زمانے میں بھارت اور پاکستان میں یہ درخت سڑکوں اور شاہراہوں کے کناروں پر عام تھا۔ سری لنکا اور نیپال میں بھی بہت تھا مگر اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن اب بھی پاکستان کے دیہی علاقوں میں آپ کو کہیں نہ کہیں یہ ضرور نظر آئے گا۔

banyan Milk bargad برگد بوہڑ شیر 2
برگد کے خواص
برگد کا درخت بہت گھنا اور اونچا ہوتا ہے۔ اس کی اونچائی 70 فٹ سے 100 فٹ تک ہوتی ہے اور یہ چاروں اطراف برابر پھیلا ہوتا ہے۔

banyan Milk bargad برگد بوہڑ شیر 1 3
پتے:
اس کے پتے ابتدا میں چھوٹے نرم اور ملائم سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ پتے فروری اور اپریل کے مہینوں کے درمیان نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جونہی پتوں کا سائز بڑھنا شروع ہوتا ہے تو یہ سبز رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ یہ بہت بڑے اور موٹے ہوتے ہیں۔

banyan Milk bargad برگد بوہڑ فروٹ 4
پھل برگد:
برگد کے پھل کو عام طور پر پھل برگد کہتے ہیں۔ بیر کی طرح گول اور سائز میں بیر جتنا ہوتا ہے۔ ابتدا میں اس پر روئیں ہوتے ہیں، پکنے پر سیاہی مائل سرخ ہوجاتا ہے۔ ان پھلوں کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اسے بھی حکماء مختلف ادویات کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔

banyan Milk bargad برگد بوہڑ شیر نکتہ 5

ریش برگد (برگد کی داڑھی):

اس کے درخت کی شاخوں سے باریک ریشے نکلتے ہیں جن کو ریش برگد یا برگد کی داڑھی کہتے ہیں۔ یہ بھی جریان ،احتلام اور سرعت انزال کیلئے استعمال ہوتاہے۔اسکے علاوہ پستانوں سخت کرنے کیلئے ریش برگد کا ضماد کرتے ہیں۔اوردستوں کو بند کرنے کیلئے پانی میں چھان کو پلاتے ہیں۔
نازک کونپلوں اور ریش برگدکا سفوف بھی مزکورہ امراض کیلئے دیتے ہیں۔
ریش برگد کا سفوف ہموزن شکر ملا کر بقدرایک تولہ دودھ ایک پاؤ کے ہمراہ مردوعورت کو کھلانا معین حمل ہے۔
چھال برگد۔
چھال برگدکا جوشاندہ بواسیری خون کو روکتا ہے۔برگ برگدکوجلا کرمرہموں میں شامل کرتے ہیں۔جو قروحہ اور زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں معاون ہے۔
پھل برگد کو خشک کرکے اور ہم وزن کوزہ مصری کے ہمراہ سفوف صبح و شام دودھ کے ہمراہ کھانا جریان و احتلام کو دور کرتا ہے۔
نفع خاص۔ممسک و مقوی اعضائے رئیسہ ۔
مضر۔معدہ اور آنتوں کیلئے ۔
مصلح۔شہد ،شکر اور کتیرا ،
بدل۔گولر کا دودھ ۔
کیمیاوی اجزاء ۔
چھال میں ٹین دس فیصدی اور ربڑ کی طرح کا مواد ہوتا ہے۔روغن ،ابلیومنائیڈ،کاربوہائیڈریٹ چھ فیصدی پایا جاتا ہے۔
مقدارخوراک۔
کونپل ڈاڈھی اورچھال کی خوراک تین سے پانچ گرام دودھ سے بیس قطرے کوشش کریں کی دودھ دو سے پانچ قطرے ہی ہو۔جوشاندہ ایک سے ڈیڈھ تولہ تک۔
مشہور مرکب۔
ٖحب الخاص بوہڑ کے دودھ والی یابوہڑ کے دودھ والی گولیاں۔

banyan Milk bargad برگد بوہڑ شیر دودھ 6

شیر برگد (برگد کا دودھ):

شیربرگد جسم پر لگ جائے تویہ کالانشان ڈال دیتا ہے۔چند بوندیں ہاتھ پر ڈال کر ملنے سے کالی بتیاں بن جاتی ہیں۔اور شیربرگد ہوالگنے سے ربڑ کی طرح حجم جاتا ہے۔
مزاج۔سردخشک درجہ سوم
استعمال۔
برگد کا دودھ احتلام ،جریان،سرعت وغیرہ کیلئے بتاشے یا چینی میں ملاکر کھایاجاتا ہے اور ان ہی امراض میں برگد کی داڑھی کا سفوف بناکر چینی ملاکر استعمال کرتے ہیں۔برگدکے تازہ دودھ میں روئی ترکرکے کچرالی ران کوتحلیل کرتاہے۔یا زیادتی مواد کی صورت میں ورم کو پھوڑ ڈالتا ہے۔
جب پاؤں میں بوائی پھٹی ہوئی ہوتو اس میں بڑ کا دودھ بھر دینے سے جلدی اچھی ہوجاتی ہے۔
خاص ترکیب۔
صبح کوچینی یا بتاشے میں اس کا دودھ دس بوند سے شروع کرکے ایک ایک بوند ہرروز بڑھاتے جاہیں۔بیس بوند تک دے کر ایک ایک بوند کم کرکے دس بوند پرلے آئیں۔یہ سوزاک ،احتلام ،جریان دمہ کھانسی اوردل کے امراض کے لئے مفیدہے۔
کان کے زخم کو اچھاکرنے اور کان کے کیڑوں کو ہلاک کرنے کیلئے برگد کادودھ کان میں ٹپکایا جاتا ہے۔
رقت منی سرعت انزال جریان اور احتلام میں شیر برگد تنہا یا دیگر ادویہ کے ساتھ کھلاتے ہیں جوان امراض کےلئے اکسیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برگد بوہڑ کا تعارف

برگد کے فوائد

اس کا دودھ ، پھل اور داڑھی کا مفرد یا مرکب استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
• کیونکہ اس کا مزاج سرد خشک ہے. قابض ہے دستوں کو بند کرتا ہے۔
• صفرا بلغم اور پھوڑے پھنسی کو دفع کرتا ہے۔
• اس کی تازہ کونپل ریاح کو توڑتی ہے۔
• سوزاک اور گردے کی سوزش کے لیے نافع ہے۔
• زخم کو بھرتا ہے۔
• مسوڑوں کی سوجن کے لیے نافع ہے۔
• رقت منی سرعت انزال، جریان، کثرت بول اور کثرت احتلام کو دفع کرتا ہے۔
• سیلان الرحم میں مفید ہے۔
بواسیر خونی میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔
• نہایت ممسک اور قوت باہ کے لیے اکسیر ہے۔
• گرم مزاج والوں کو موافق ہے۔
مشہور مرکب
ٖحب الخاص بوہڑ کے دودھ والی یا بوہڑ کے دودھ والی گولیاں

Related posts

Leave a Reply