برطانیہ ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

برطانیہ ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

برطانیہ ویزااپلائی کرنے کا طریقہ

برطانیہ ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

انگلینڈ نے اب نان امیگرنٹ ویزوں کی مختلف ااقسام کی جگہ سٹینڈرڈ وزیٹرویزا کی ایک ہی کیٹگری متعارف کروادی ہے۔جسے اپلائی کرنے کیلئے حکومت برطانیہ کی ویب سائٹ www.gov.uk پرویزا فارم پر کریں اوراسے submitt کرنے کے بعد اس کا ایک پرنٹ نکال لیں۔ ویزافیس 89 پاﺅنڈ ہے یہ بھی اس سائٹ پر آن لائن جمع ہوگی۔ ویزا فارم کے پرنٹ پر دستحط کرکے دیگر دستاویزات کے ساتھ برطانیہ ویزا اپلیکیشن سنٹرز (UKVAC) پر جمع کرائیں گے جس کےلئے پہلے سے وقت لینا ضروری ہے۔ ورنہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
وقت لینے کےلئے سنٹر سے لینڈ لائن فون سے پیر تا جمعہ روزانہ صبح 8بجے سے دوپہر 1بجے تک 0900-10411 جبکہ موبائل فون کے ذریعے 8865 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
جیریز انٹرنیشنل کے زیراہتمام لاہور‘ اسلام آباد،میرپور اور کراچی میں ویزا اپلیکیشن سنٹر قائم ہیں جن کے ایڈریس درج ذیل ہیں۔

لاہور: 20کوئینز روڈ بالمقابل گنگارام ہسپتال

اسلام آباد: صادق پلازہ‘ جی نائن مرکز

43/1/D کراچی: راضی روڈ شاہراہ فیصل

UK Visa
اپوائنٹمنٹ ملنے پر آپ خود مقررہ روز سنٹر پر جائیں اور وہاں کاﺅنٹر پر سروس چارجز وصول کئے جائیں گے۔ اب یہیں ویزا درخواست جمع ہو گی جس کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا ضروری ہیں جبکہ ہر کیٹگری کےلئے درکار اضافی کاغذات کی تفصیل اگلے صفحات پر الگ الگ بیان کر دی گئی ہے۔
ویب سائٹ پر جمع کرائے گئے و یزا فارم کا پرنٹ-
ایک عدد پاسپورٹ سائز تازہ تصویر (ہلکے نیلے رنگ کا بیک گراﺅنڈ )-
(پاسپورٹ (زائد المیعاد نہ ہو اور کم از کم ایک صفحہ ویزا لگانے کےلئے خالی ہو-

اصل شناختی کارڈ بمعہ ایک عدد کاپی-
چھ ماہ سے زائد قیام کی صورت میں ٹی بی کا تشخیصی سرٹیفکیٹ-
ادا شدہ فیس کی رسید-
ایڈریس اور ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بھی جمع ہوگا جس میں دستاویزات واپس آئیں گی۔-

بیان کردہ تمام دستاویزات کا ایک عدد فوٹو کاپی سیٹ (اے فور سائز) بھی ساتھ دینا ہو گا‘ طلباءکےلئے اپنے کاغذات کے 2 فوٹو کاپی سیٹ جمع کرانا ضروری ہیں۔
٭ عارضی ویزوں کےلئے سب کو انٹرویو کےلئے نہیں بلایا جاتا تاہم جس کو بلایا جائے ان کا برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں انٹرویو ہوتا ہے جس کے دوران امیدوار کو اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوتی ہے۔
٭ عارضی ویزے کا عموماً 15روز میں فیصلہ ہو جاتا ہے تاہم لاہور اور کراچی میں رش کے باعث ایک ماہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
٭ کوئی فیصلہ ہونے پر ویزا سنٹر سے اطلاع آتی ہے جس پر وہاں جا کر پاسپورٹ وصول کیا جاتا ہے

Related posts

Leave a Reply