بارہ سال کا بچہ ہے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کما رہا ہے

ارسلان 12 سال کا بچہ ہے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کما کر اپنے والد کو دے رہا ہے, اس بچے نے خوب محنت شوق اور دل لگی سے گرافکس ڈیزائننگ سیکھی, کورل ڈرا, فوٹوشاپ, الیسٹراٹر سیکھے اس کے والد نے اپنے بچے پر انویسٹ کیا پرنٹنگ ایجنسی بنائی, پینا فلیکس اور پرنٹنگ مشین لے کر کام شروع کر دیا اور اب یہ 12 سالہ بچہ اپنے والد کو ماہانہ تقریباً ڈیڑھ, دو لاکھ بچت کر کے دے رہا ہے, سابقہ الیکشن میں اس بچے نے تقریباً 24 لاکھ کا سیزن لگا کر دیا۔۔۔
(اس بچے کے متعلق شاہد حسین جویئہ نے مختصر ڈاکومینٹری بھی بنائی)
ہمارا ایک سٹوڈنٹ ہے روحان شیراز عمر فقط 13 سال ہے اس کے والد نے سعودیہ سے اس کو سپورٹ کیا لیپ ٹاپ لے کر دیا اس نے بھی سکل سیکھی اور سکول سے واپس آنے کے بعد مختلف کلائنٹس کو ڈیزائن بنا کر دیتا ہے اور اچھی خاصی انکم حاصل کر رہا ہے۔۔۔
جنید علی 15 سال کا بچہ ہے والد نے اس کو سپورٹ کیا ایک اچھا لیپ ٹاپ لے کر دیا اس بچے نے ایک سال مسلسل لگا کر گرافکس ڈیزائننگ سیکھی اس کے ساتھ اس کی دو بہنوں نے ویب ڈویلپمنٹ,اپلیکیشن ڈویلپمنٹ اور سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ سیکھی ان کے ساتھ ان کی والدہ جو کنٹینٹ رائٹر اور سکرپٹ رائٹر ہیں ان سب نے مل کر فیملی ممبرز نے گھر کی ٹیم بنا کر کام شروع کیا صرف فری لانسنگ پروجیکٹس کر کے یہ فیملی ماہانہ 3 لاکھ سے زائد انکم حاصل کر رہے ہیں لوکل پروجیکٹس اس کے علاوہ ہیں۔۔۔
ایک دو نہیں سینکڑوں مثالیں موجود ہیں نوجوان لڑکوں نے اپنا وقت ضائع نہیں کیا والدین نے ڈیجیٹل فیلڈ میں سپورٹ کی آج وہ بہترین انکم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔
یہ بچے پڑھ بھی رہے ہیں اپنی تعلیم کی فیسیں بھی خود ادا کر رہے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم کام کر کے محنت کر کے بہت اچھی انکم بھی حاصل کر رہے ہیں۔۔۔
ضروری نہیں کہ ہر بچہ ڈیجیٹل مائنڈ کا ہو اگر کوئی بچہ کسی اور سبجیکٹ یا فیلڈ میں دلچسپی رکھتا ہے اسے شوق ہے تو اسے اس میں سپورٹ کریں اس کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔۔۔
اپنے بچوں کو ڈیجیٹل فیلڈ سے متعارف کروائیں بچوں کو پروفیشنل سکل سکھائیں ان کو مواقع فراہم کریں یہی بچے وہ کمال کر دکھائیں گے کہ سوچ ہے آپ کی۔۔۔
کچھ فیلڈز جن میں بچوں کی دلچسپی اور شوق کا مکمل سامان موجود ہے ان کو ان سکلز میں مزا آئے گا اور جب ان کو ان سکلز سے آمدن حاصل ہوگی تو وہ مزید شوق اور لگن سے کام کریں گے۔۔۔
گرافکس ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ, ویب ڈویلپمنٹ, ایپ ڈویلپمنٹ, سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ, گیم ڈویلپمنٹ, اینیمیشن وغیرہ
یہ سکلز ایسی ہیں جو بندے کو تھکنے نہیں دیتی ان کو کرنے میں مزید مزا آتا ہے مزید دلچسپی بڑھتی ہے اور سیکھنے کے مزید مواقع ملتے ہیں۔۔۔
ان سکلز میں بہت سکوپ ہے وقت کے ساتھ ساتھ ان سکلز کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور ان میں انکم بہت زبردست ہے گھر بیٹھے بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔
ہر بچہ بہت صلاحیت اور قابل ہوتا ہے لیکن اس پر بے جا سختی, ڈانٹ ڈپٹ, مار پیٹ اس کو بے کار کر دیتی ہےسختی اورڈانٹ ڈپٹ اس میں ڈر اور خوف پیدا کر دیتی ہے جس سے اس کی صلاحیتیں دب جاتی ہیں زیادہ مارپیٹ اور ڈانٹ ڈپٹ بچے کو ڈھیٹ اور کُند کر دیتی ہیں۔۔۔
اپنے بچوں سے دوستانہ رویہ رکھیں بچے آپ کو جلاد ہٹلر یا مصیبت سمجھنے کے بجائے اپنا محسن, دوست اور ہمراز سمجھنے لگیں پھر بچہ وہی کام کرے گا جو آپ کی منشاء ہوگی۔۔۔
آج کل دور ایسا چل رہا ہے کہ بچے پر سختی کرنا بے حد نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے بچے باغی ہوجاتے ہیں چھوٹے چھوٹے بچے گھر سے بھاگ جاتے ہیں, اس عمر کے دوسرے دوستوں کی دیکھا دیکھی غلط عادات اور حرکات میں مبتلاء ہوجاتے ہیں۔۔۔
اس لئے اپنے بچوں کی تربیت کریں ان سے دوستانہ رویہ رکھیں, ان کو محنت کا عادی بنائیں, اچھے راستے کی طرف رہنمائی کریں۔۔۔
بچے مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں ان سے اچھی امیدیں وابستہ کریں ان کو جیسا بنائیں گے اسی طرح بنیں گے۔۔۔
ہر بچہ باصلاحیت قابل اور قیمتی انمول ہیرا ہے اس ہیرے کو تراش کر مزید قیمتی بنائیں اس کی صلاحیتوں کو نکھاریں مزید ہمت شوق اور جذبہ دلائیں ان شاء اللہ یہ بچے وہ کمال کر دکھائیں گے کہ سر فخر سے بلند ہوجائے گا۔۔۔

Leave a ReplyCancel reply

Exit mobile version