اے آئی پن

اے آئی پن

یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی
یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا اور بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی تھی

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی

کل انہوں نے اپنی پہلی پراڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے ان کی پراڈکٹ کو موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے

اے آئی پن

ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ یعنی اے آئی پن بنایا ہے یہ آپ کے اسمارٹ فونز والے سارے کام کرے گا اس کا نام “ہیومین اے آئی پن” ہے
اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور پروجیکٹر ہے
آپ اسے بول کر کمانڈ دیں گے آپ اس سے کال کر سکتے ہیں ، میسیج کر سکتے ہیں یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا
آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا رپلائی بھی دے گا

یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا آپ نے جو چیز کھانی ہے آپ وہ اس کے سامنے کریں گے تو یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کہ صحت کے لیے یہ ٹھیک ہے یا نہیں

Related posts

Leave a ReplyCancel reply