ای کامرس ویب سائٹ کے لیے بلاگ کی اہمیت

ای کامرس ویب سائٹ کے لیے بلاگ بنانے کی اہمیت 1

ای کامرس ویب سائٹ کے لیے بلاگ کی اہمیت

(سید عبدالوہاب شاہ )

کسی بھی ویب سائٹ کے لیے بلاگز Blogs کی بہت اہمیت ہے۔ اگرچہ بعض لوگ اس کی اہمیت کو نہیں مانتے اور اسے وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں لیکن یہ بات درست نہیں، بلاگ بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

بلاگ کی اہمیت کا اندازہ ان لوگوں کو نہیں ہو سکتا جن کے پاس بہت پیسہ ہے اور وہ اپنے پیسے کے زور پر اشتہاربازی کرکے اپنا کام چلاتے ہیں۔ کسی کے پاس کتنا زیادہ پیسہ ہی کیوں نہ ہو، آخر کار ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اسے بامعاوضہ اشتہاری مہم روکنی پڑتی ہے، کیونکہ کوئی بھی ساری زندگی صرف بامعاوضہ اشتہاربازی پر انحصار نہیں کرسکتا۔

ای کامرس E-Commerce ویب سائٹ کے لیے بامعاوضہ اشتہار بازی کا نتیجہ جس طرح فورا سامنے آتا ہے، اسی طرح اشتہاری مہم ختم کرتے ہی ختم بھی ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس بلاگز، سوشل میڈیا پیجزاور گروپس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کام کو آہستہ آہستہ آگے بڑھانے کا نتیجہ فورا سامنے نہیں آتا لیکن یہ عمل اپنا رزلٹ ایک لمبے عرصے تک دیتا رہتا ہے۔ ان ساری باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

یاد رکھیں اگر آپ کی ای کامرس ویب سائٹ ہے اور آپ کچھ پراڈکٹ فروخت کر رہے ہیں تو آپ کی ویب سائٹ پر صرف پراڈکٹ ہی ہیں ، جس میں اس پراڈکٹ کا نام، قیمت، اور مختصر سی ڈسکرپشن ہوتی ہے۔ پھر یہی پراڈکٹ اور بھی ہزاروں لوگ فروخت کر رہے ہوتے ہیں ، ایسی صورتحال میں آپ کی ویب سائٹ گوگل میں اتنی آسانی سے رینک نہیں کرسکتی۔

چنانچہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہی بلاگ بنا کر لمبے لمبے مضامین لکھے جاتے ہیں۔ آپ کسی بھی پلیٹ فارم پر بلاگ بنائیں اور وقتا فوقتا وہاں پوسٹ کرتے رہیں۔ بلاگ کی پوسٹس میں آپ اپنی پراڈکٹ سے متعلق تفصیلی اور مختصر مضامین لکھ سکتے ہیں۔ اپنی پراڈکٹ کا تعارف، فوائد، استعمال کا طریقہ وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔  یہی آرٹیکل گوگل سرچ میں رینک کریں گے اور آپ کی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ وزٹرز کو لائیں گے۔

بلاگ کس پلیٹ فارم پر بنائیں؟

آپ اپنی ڈومین میں سب ڈومین بنا کر  بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ لمبے عرصے تک مفت ٹریفک حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بلاگ ضرور بنانا چاہیے۔

اسی طرح  دیگر مفت پلیٹ فارمز کی مدد سے بھی بلاگ بنا سکتے ہیں۔

مثلا

گوگل کا بلاگر، ورڈ پریس سمیت بہت ساری ویب سائٹ بغیر معاوضے کے بلاگ پیج بنانے کی سہولت دیتی ہیں۔ البتہ اس میں بلاگ کے ایڈریس میں اس ویب سائٹ کا نام بھی شامل ہوتا ہے۔

بلاگ کتنا بڑا ہو؟

تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ لمبی لمبی تحریریں جلدی رینک کرتی ہیں۔ گوگل کا الگوریتھم لمبی تحریر کو اوپر کے درجے میں جگہ دیتا ہے۔ نارمل لمٹ 1600 الفاظ کی بتائی جاتی ہے۔

آپ کب تک بامعاوضہ اشتہار بازی کرتے رہیں گے؟ اگرآپ کے پاس پیسہ ہے  تو بامعاوضہ اشتہار ضرور چلائیں لیکن بلاگ کی اہمیت کو بھی سمجھیں۔

ای کامرس سٹور کا بلاگ کیسے بنائیں؟

  1. بلاگ پیج بنانے کے لیے ڈیش بورڈ سے پیجز پر کلک کریں۔
  2. پھر نیو پیج پر کلک کریں۔
  3. نیو پیج کا ٹائٹل blog رکھیں۔
  4. اور پبلش کر دیں۔

How to Make Blog 1 2

نوٹ: پیج پر کسی قسم کا مواد نہیں ڈالنا

How to Make Blog 2 3

  1. اس کے بعد سیٹنگ ٹیب میں ریڈنگ پر کلک کریں۔
  2. پھر post page والی آپشن میں Blog کو سلیکٹ کریں۔

Leave a Reply