ای کامرس شروع کرنے کے لیے 9 چیزوں کا علم ضروری ہے

ای کامرس E Commerce کے لیے 9 چیزوں کا علم ضروری ہے۔

(سید عبدالوہاب شاہ )

ای کامرس کیسے سیکھیں

مبتدی لوگوں کے ای کامرس کا تعارف۔

ای کامرس سیکھنے کا طریقہ

آج سے دس بیس سال پہلے ای کامرس سیکھنے کے لیے اعلی ڈگریوں تک تعلیم حاصل کرنا پڑتی تھی، لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے، اب آپ اعلی ڈگریوں کے بغیر بھی ای کامرس سیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ باقاعدہ کسی یونیورسٹی سے ڈگری کورس بھی کرلیں تو بہت اچھا ہے۔

نکتہ
نکتہ سید عبدالوہاب شیرازی

ای کامرس کیا ہے؟

ای کامرس ڈیجیٹل طریقے سے کاروبار کرنے کو کہتے ہیں۔ جیسے کوئی شخص اینٹوں سے ایک عمارت تعمیر کرتا ہے، پھر اس میں شیلف  بناتا ہے، پھر مارکیٹ سے سامان اٹھاکر اس سٹور میں رکھتا ہے، پھر گاہک آتا ہے، اور اپنی پسند کی چیز دکاندار کو پیسے دے کر لے جاتا ہے۔

ای کامرس اسی کاروبار کو ڈیجیٹل طریقے سے کرنے کا نام ہے۔ یعنی ایک شخص ویب سائٹ بناتا ہے، پھر اس ویب سائٹ کو ای کامرس سٹور کے طرز پر ڈیزائن کرتا ہے، پھر اس میں مختلف پروڈکٹس کی اصل تصاویر لگاتا ہے، ان کے ساتھ اس پروڈکٹ کی تمام تر ضروری تفصیل  اور قیمت لکھتا ہے۔ پھر خریدار دنیا کے کسی بھی حصے سے اسے دیکھتا ہے، اس کی تفصیل معلوم کرتا ہے، مزید معلومات کے لیے فروخت کرنے والے سے ای میل یا فون نمبر کے ذریعے رابطہ کرتا ہے، پھر اس سٹور پر ہی رہتے ہوئے اس چیز کو خریدتا ہے، بذریعہ بینک پیمنٹ کرتا ہے، اس طرح بیچنے والا آرڈر کنفرم ہونے کے بعد وہ چیز بذریعہ کورئیر بھیج دیتا ہے، اور چند دن میں وہ چیز خریدار کو پہنچ جاتی ہے۔

آن لائن ای کامرس سیکھنے کا طریقہ

ای کامرس سیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل دس اقدامات کریں۔

١۔ ایک بہترین ای کامرس کورس کریں، یا بوقت ضرورت ایک سے زائد کورس بھی کیے جاسکتے ہیں۔

ای کامرس کورس کرنے کے لیے کسی ماہر تجربہ کار کا انتخاب کرنا چاہیے جسے اس فیلڈ میں کئی سال کا تجربہ ہو اور وہ خود یہ کام عملی طور پر کر رہا ہو۔

2. ای کامرس اسٹور بنانے کا طریقہ سیکھیں۔

اگرچہ آپ دوسری ای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے بھی کاروبار کر سکتے ہیں لیکن آپ کی اپنی ای کامرس کا ہونا بھی ضروری ہے۔

اپنا سٹور بنانے کا فائدہ:

اپنا سٹور ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کی برانڈ بنتی ہے اور صارفین پر آپ کو مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔

اپنا سٹور ہونے کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پروڈکٹ کا پورا منافع آپ کو ملتا ہے اس میں کسی اور کا حصہ نہیں ہوتا۔

اپنا سٹور ہونے کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ اور صارفین کا تجزیہ کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا سٹور ہونے کا چوتھا فائدہ یہ ہے کہ آپ کے پاس وزٹرز اور گاہکوں کا اچھا خاصا ڈیٹا اکھٹا ہو جاتا ہے، جسے آپ اشتہارات میں ٹارگٹ کرکے دبارہ متوجہ کرسکتے ہیں۔

اپنا سٹور بنانے کے لوازمات:

آپ کو اپنا سٹور بنانے کے لیے ویب ہوسٹنگ اور ڈومین کی ضرورت ہوگی۔

پھر اس ڈومین پر ایک اچھا سا تھیم انسٹال کرکے دیگر سیٹنگ کرنی پڑتی ہیں۔

ای کامرس ویب سائٹ کے لیے ووکامرس پلگ ان کی ضرورت پڑتی ہے۔ ووکامرس پلگ ان میں وہ تمام لوازمات بنے بنائے مل جاتے ہیں جو کسی بھی ای کامرس ویب سائٹ کے لیے ضروری ہیں۔

٣۔ یہ سیکھیں کہ ایمازون پر فروخت کیسے کرتے ہیں:

ایمازون  دنیا کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ ہے، جس کی سیل کروڑوں ڈالر ہے۔

ایمازون پر فروخت کرنے کے لیے وہاں ایک اکاونٹ بنانا پڑتا ہے، اکاونٹ دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک انفرادی اکاونٹ ہوتا ہے جس کی فیس ہر فروخت ہونے والی چیز سے وصول کی جاتی ہے، جبکہ ایک بزنس اکاونٹ ہوتا ہے جس کی ماہانہ یا سالانہ فکس فیس ہوتی ہے۔

ایمازون ایک معیاری آن لائن سٹور ہے، جو اپنے معیار پر بالکل بھی کمپرومائز نہیں کرتا۔ اس لیے ایمازون پر کسی قسم کا فراڈ یا دھوکہ دہی کرنے سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔

ایمازون پر فروخت کرنے کے دو مشہور طریقے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ سامان آپ کے پاس ہی ہوتا ہے اور آرڈر آنے پر آپ اسے گاہک کو بھجتے ہیں۔ جبکہ دوسرے طریقے میں آپ سامان ایمازون کے سٹور میں ایک ہی دفعہ بھیج دیتے ہیں اور ایمازون آرڈر آنے پر کسٹمر کو بھیجتا ہے۔

ایمازون پر بیچنا اتنا آسان اور سادہ نہیں کہ آپ اکاونٹ بنا کر بیچنا شروع کردیں۔ یہ پورا علم ہے جسے بغیر کورسز ، طویل وقت اور بہت بڑے سرمائے  کے نہیں سیکھا جاسکتا۔ ایمازون پر درست طریقے سے کام کرنا سیکھنا پڑتا ہے، جس کے اچھے اچھے کورسز ہر زبان میں موجود ہیں۔ آپ بھی  اگر ایمازون پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں اپنے ملک میں اچھے تجربہ کار لوگوں سے اس کورس کو ضرور کریں۔  

پاکستان میں این ایبلر نام کا ادارہ ہے جو ایمازون کے حوالے سے کورسز کرواتا ہے۔

٤۔ ای کامرس ایس ای او سیکھیں۔

عام ایس ای او اور ای کامرس ایس ای او میں فرق ہوتا ہے۔ عام ایس ای او آسان ہوتی ہے، جبکہ ای کامرس ایس ای او زیادہ مشکل کام ہے۔ ای کامرس میں آپ کو آرگینک ٹریفک چاہیے ہوتی ہے، جب ایک بار آپ کی رینکنگ اچھی ہو جائے تو پھر ٹریفک کا بہاو مسلسل رہتا ہے اور آپ کا کاروبار چلتا رہتا ہے۔

عام ایس ای او میں تحریری مواد ہوتا ہے جو کہ طویل بھی ہوتا ہے، اور مختلف بھی ہوتا ہے، جبکہ ای کامرس میں مختلف چیزیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہوتی ہیں، اس لیے ہر ایک کے لیے الگ سے ایس ای او کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

٥۔ فیس بک پر بیچنا سیکھیں۔

فیس بک پر بیچنا بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ جہاں آپ اپنی آئی ڈی، پیجز، گروپس میں ایک محدود پیمانے پر بیچ سکتے ہیں۔ اور اشتہاری مہم چلا کر بڑے پیمانے پر فروخت کرسکتے ہیں۔اشتہاری مہم کے ذریعے بیچنا بہت فائدہ مند تو ہے لیکن آپ کو اشتہار بنانے اور لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔ میرے خیال میں فیس بک پر بیچنا ایمازون اورگوگل ایڈز سے زیادہ آسان ہے، یہاں اتنی زیادہ پیچیدگیاں نہیں ہیں جتنی پیچیدگیاں ایمازون، گوگل ایڈز میں ہیں۔

گوگل ایڈز یا ایمازون پر ہر آدمی اشتہار نہیں چلا سکتا ، جبکہ فیس بک پر پروڈکٹ کو بوسٹ کرنا بہت آسان ہے، اگر آپ غلط بھی کر رہیں ہوں تب بھی آپ کا اشتہار رن ہو جاتا ہے اور تھوڑا بہت فائدہ دے دیتا ہے۔

لیکن بہتر طریقہ یہی ہے کہ آپ فیس بک ایڈز کو سیکھ کر اشتہاری مہم چلائیں تاکہ کم سرمائے میں زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔

٦۔ گوگل ایڈز کے ذریعے بیچنا سیکھیں۔

جیسے فیس بک کی رسائی کروڑوں لوگوں تک ہے اسی طرح گوگل کی رسائی بھی کروڑوں لوگوں تک ہے، لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بتایا گوگل ایڈز فیس بک کے مقابلے میں تھوڑا مشکل ہے۔ لیکن جب آپ نے کاروبار کرنا ہے تو آپ کو گوگل ایڈز کی ضرورت بھی پڑے گی۔

گوگل ایڈز کے ذریعے آپ ٹریفک کا بہاو اپنی ویب سائٹ کی طرف کر سکتے ہیں، اور اس بات کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں کہ کس ملک اور کسی شہر کے لوگوں کی ٹریفک آپ کی ویب سائٹ پر آئے۔

گوگل ایڈز کا نیٹ ورک بہت وسیع ہوتا ہے ، یہ نہ صرف ویب سائٹس پر بلکہ یوٹیوب ، اور ایپس پر بھی اشتہار چلتا ہے۔

اسی طرح گوگل ایڈز سرچ انجن میں بھی  سب سے اوپر نظر آتے ہیں۔ سرچنگ کے دوران موبائل پر خود بخود ڈسپلے ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کی دلچسپی کے مطابق متعلقہ ایڈ خود لوگوں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔

گوگل کے کچھ دیگر پلیٹ فارمز بھی ہیں جنہیں آپ استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو آن لائن پروموٹ کرسکتے ہیں، کچھ فری ہیں اور کچھ میں پیسے دینے پڑتے ہیں۔

مثلا:

 گوگل بزنس پر آپ اپنی مکمل پروفائل بناسکتے ہیں اور وہاں پروڈکٹس کو لسٹ کر سکتے ہیں۔

گوگل مرچنٹ پر بھی آپ اپنی پروڈکٹ کو لسٹ کر سکتے ہیں۔

٧۔ بیچنے کی صلاحیت پیدا کریں۔

اگر آپ اپنے وزٹر کو گاہکوں میں تبدیل نہیں کرسکتے تو پھر ساری دنیا کی ٹریفک بھی آجائے آپ کچھ نہیں کرسکتے۔ اس لیے بیچنے کی صلاحیت پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ بیچنے کے لیے اپنے وزٹر ز کا تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے۔  اور تجزیہ کرنے والے سافٹ ویئرز کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔تجزیہ کرنے کے لیے گوگل اینا لائسٹک اور گوگل سرچ کنسول کو سیکھنا چاہیے۔ گوگل کے یہ پروگرامز آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرتے ہیں:

لوگ آپ کی سائٹ پر کیسے آتے ہیں۔

وہ کن صفحات پر اترتے ہیں۔

وہ کن صفحات پر جاتے ہیں۔

وہ کتنی دیر تک آپ کی سائٹ پر ہیں۔

وہ کن صفحات سے باہر نکلتے ہیں۔

اگر وہ مصنوعات کو اپنی ٹوکری میں شامل کرتے ہیں۔

اگر وہ اپنی کارٹ یا چیک آؤٹ چھوڑ دیتے ہیں۔

ان تمام معلومات کو سمجھ کر آپ اپنی سیلز کو بڑھا سکتے ہیں۔

٨۔ مشہور ای کامرس بلاگز کو دیکھتے رہیں۔

دنیا ایک جیسی نہیں رہتی، بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ خاص طور پر آج کل بڑی تیزی کے ساتھ چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ای کامرس کا علم مسلسل حاصل کرتے رہنا چاہیے۔ مسلسل اپ ڈیٹ رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں دنیا کے مشہور بلاگز اور پلیٹ فارمز کا وزٹ کرتے رہیں۔ مثلا

Shopify بلاگ

 E commerce ceo

BigCommerce بلاگ۔

٩۔ ای میل مارکیٹنگ سیکھیں۔

ای کامرس ویب سائٹ کو چلانے کےلیے ای میل مارکیٹنگ میں مہارت پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ ای میل مارکیٹنگ بھی گاہکوں کو متوجہ کرنے کا ایک بہت ہی اہم حصہ ہے۔

ای میل مارکیٹنگ میں مندرجہ ذیل چیزوں کا علم ہونا ضروری ہے۔

ای میل کی فہرست کیسے بنائی جائے۔

ای میل آٹومیشن سافٹ ویئر کا استعمال کیسے کریں۔

اچھی سبجیکٹ لائن کیسے لکھیں۔

کلک تھرو کو کیسے بڑھایا جائے۔

ڈیلیوریبلٹی کو کیسے بہتر بنایا جائے۔

مہمات کے نتائج کا تجزیہ کیسے کریں۔

مختلف مہمات کی تشکیل کیسے کریں۔

ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد (ای کامرس ) سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔



[web_stories_embed url=”https://www.nuktaguidance.com/web-stories/9/” title=”ای کامرس شروع کرنے کے لیے 9 چیزوں کا علم ضروری ہے” poster=”https://www.nuktaguidance.com/wp-content/uploads/2022/07/cropped-9-things-you-need-to-know-about-e-commerce-640×853.png” width=”360″ height=”600″ align=”none”]

Related posts

Leave a Reply