ایلو ویرا

ایلوویرہ کا پودا 1

ایلو ویرا

ایلو ویرا جسے گھیکوار اور کوار گندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو طبی فوائد سے مالا مال ہے۔ اسےجلد کے امراض، دانت کا درد، بال جھڑنے، سر کی خشکی، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف اور حسن و خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مختلف زبانوں میں نام

اردو میں گھیکوار۔۔سندھی میں کنوار بوٹی۔۔پنجابی میں کوار گندل۔۔ بنگالی میں گھرٹا کماری۔۔ گجراتی میں کنوار۔۔ سنسکرت میں کور کانڈا۔۔ مرہٹی میں کورچھرا۔

انگریزی میں aloe-vera

ماہیت

گھیکوار ایک عام پودا ہے جس میں ڈنٹھل اور تنا نہیں ہوتا۔ جڑ کے چاروں طرف لمبے کانٹے دار پتے پیدا ہوتے ہیں، جن میں گودا بھرا ہوتا ہے۔ یہ پتے لگ بھگ ایک فٹ لمبے اور ڈھائی انچ چوڑے ہوتے ہیں۔ اس کے گودے اور پانی میں سےمصبر کی طرح بو اور ذائقہ مصبر کی طرح کڑوا ہوتا ہے۔ اس پودے کے اوپر پھل نہیں لگتا لیکن ماہ فروری مارچ میں اس کے درمیان میں لمبی سیدھی شاخ نکلتی ہے، جس کے اوپر بالی نما گلابی پھول لگتے ہیں۔ اس کی جڑ پھیل کر نئے پودے پیدا کرتی ہے۔ اس میں ہر قسم کا کشتہ بن سکتا ہے۔

ایلو ویرا کا پودا

مقام پیدائش

ایلو ویرا پاکستان اور ہندوستان کے تقریباً ہر حصہ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے گھروں میں بھی لگایا جاتا ہے۔

ذائقہ

تلخ، بد مزہ اور بودار۔

مزاج

گرم خشک درجہ دوم۔

افعال و خواص

بلغمی امراض میں ایلو ویرا کا استعمال مفید ہے۔ یہ سودا کو نکالتا ہے اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔ امراض باردہ کو بھی مفید ہے اور مقوی باہ ہے۔ شہد اور سونٹھ کے ساتھ روزانہ کھانا کمر درد کا علاج ہے۔ صفرا کو دستوں کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ درد شکم کو نفع اور ہاضمہ کو درست کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورک ایسڈ

نفع خاص

مسہل ہے۔

مضر

خراش امعاء پیدا کرتا ہے۔

مصلح

کتیرا اور گل سرخ۔

بدل

تربد،عصارہ ریوند۔

کیمیاوی اجزاء

تلخ جوہر ایلوان، صبرین، موڈین، ریزن، اڑنے والا تیل اور گیلک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

مقدارخوراک

120 سے 500 ملی گرام۔

مشہورمرکبات

حب شب یار، حب صبر، حب تنکار، حب مدر، حب ایارج۔

خاص بات

ایلوز کو ہومیوپیتھی میں اسہال بند کرنے کیلئے پوٹینسی میں استعمال کرتے ہیں۔اور بواسیر میں حب کہ ٹھنڈے پانی سے بواسیر کے درد کو افاقہ ہوتو ایلوز استعمال کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Reply