ایس ای او کے دس بہترین کورسز

SEO Digital Marketing E-Commerce in Urdu

ایس ای او کے دس بہترین کورسز سرٹیفکیٹ کے ساتھ

کسی بھی ویب سائٹ کو گوگل میں رینک کرنے کے لیے بہترین ایس ای او کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ایس ای او میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ایس ای او کورسزکرنا بھی ضروری ہیں۔آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو دس بہترین کورسز کے بارے بتاتے ہیں۔

گوگل کئی ایس ای او کورسز مفت فراہم کرتا ہے جنہیں گوگل کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ ان کورسز میں گوگل کی طرف سے وہ خاص ہدایات بھی ہوتی ہیں جو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایس ای او کو بہتر بنانے کے لیے اختیار کی جاسکتی ہیں۔

گوگل ایس ای او کورسز کا سرٹیفکیٹ نہیں جاری کرتا، البتہ گوگل کے کچھ دوسرے کورسز ہیں جن کا وہ سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جیسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس وغیرہ۔

ایس ای او کے دس بہترین کورس

  1. Attract and Engage Customers (Google)
  2. Get Started With Search (Google)
  3. Get Discovered With Search (Google)
  4. Make Search Work For You (Google)
  5. Search Engine Optimization Starter Guide (Google)
  6. The Complete SEO Course (Reliablesoft)
  7. Digiskills Free Urdu Course
  8. Introduction to Google SEO (Coursera)
  9. Google SEO Training Masterclass (Udemy)
  10. SEO Urdu Training Abdulwali

1۔ کسٹمر کو متوجہ اور مشغول کرنا۔ (گوگل کا کورس)

اس کورس میں بنیادی طور پر دو چیزیں سکھائی جاتی ہیں:

ایک یہ کہ ایس ای او کو سمجھیں۔ اور دوسری یہ کے ایس ای او کو اپلائی کریں۔

تقریبا نو گھنٹے پر مشتمل اس کورس میں مندرجہ ذیل موضوعات کو سمجھایا جاتا ہے:

  1. SEO کے بنیادی اصول
  2. گوگل سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے؟
  3. گوگل ویب سائٹس کی درجہ بندی کیسے کرتا ہے؟
  4. گوگل سرچ کے نتائج کی اناٹومی (SERPs)
  5. الگورتھم تلاش کریں۔
  6. SEO کے لیے مطلوبہ الفاظ کی تحقیق کیسے کریں۔
  7. ویب سائٹ کا ڈھانچہ اور نیویگیشن
  8. SEO کی لغت
  9. ویب سائٹ کے مواد کو بہتر بنانا
  10. SEO کے لیے تصاویر کو بہتر بنائیں
  11. سٹرکچرڈ ڈیٹا مارک اپ اور SEO
  12. گوگل سرچ کنسول کا تعارف
  13. موبائل دوستانہ ویب سائٹس
  14. گوگل سرچ کنسول کے ٹولز اور رپورٹس کا استعمال کیسے کریں۔
  15. بنگ ویب ماسٹر ٹولز

اس کورس کو شروع کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Google

2۔ سرچ انجن  (گوگل کورس)

گوگل کا یہ مفت کورس ٤٥ منٹ پر مشتمل ہے جس میں چھ اسباق پڑھائے جاتے ہیں۔

  1. سرچ انجن کی بنیادی باتیں
  2. سرچ انجن کیسے کام کرتے ہیں۔
  3. سرچ انجن ویب کو کیسے دیکھتے ہیں۔
  4. آرگینک سرچ کی وضاحت کی۔
  5. پیڈ سرچ کی وضاحت کی۔
  6. گوگل سرچ کنسول

یہ کورس بالکل بنیادی کورس ہے اور اس میں ایس ای او کی ابتدائی باتیں ہی سکھائی جاتی ہیں۔

یہ کورس یہاں سیکھیں

3۔ سرچ کے ساتھ دریافت کرنا  (گوگل کورس)

صرف ٣٥ منٹ کے دورانیے کے اس کورس میں پانچ اسباق پڑھائے جاتے ہیں:

  1. سرچ انجن آپٹیمائزیشن کیا ہے۔
  2. سرچ انجن کسی ویب سائٹ کو کیسے سمجھتے ہیں۔
  3. SEO کے سب سے اہم عوامل کیا ہیں۔
  4. اپنی ویب سائٹ کے لیے SEO پلان کیسے بنائیں
  5. اپنی ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے صحیح مطلوبہ الفاظ کیسے تلاش کریں۔
  6. مختصر دم اور لمبی دم والے مطلوبہ الفاظ کے درمیان فرق

اس کورس کے لیے رجسٹر ہوں

4. Make Search Work For You (Google)

یہ کورس ٢٥ منٹ اور تین اسباق پر مشتمل ہے جس میں مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جاتی ہیں:

ٹائٹل، ٹیگز اور میٹا ڈسکرپشن آپٹیمائزیشن

مواد میں ہیڈنگ کی اہمیت

آف سیٹ ایس ای او

دوسرے لوگوں کو اپنی ویب سائٹ سے لنک کرنے کے لیے کیسے راغب کریں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ویب سائٹ کو فروغ دینا

اندرونی ایس ای او

کورس کے لیے یہاں سے رجسٹر ہوں

5۔ ایس ای او سٹارٹر گائیڈ (گوگل کورس)

گوگل کی طرف سے آفیشل پیش کی جانے والی یہ گائیڈ کوئی کورس تو نہیں لیکن ہدایات پر مشتمل ایک بہترین مواد ہے جس میں ضروری اور اہم چیزوں کے بارے مکمل رہنمائی دی گئی ہے۔ اس ضرور پڑھنا چاہیے۔

اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو آپ اسے ایک گھنٹے میں پڑھ سکتے ہیں۔

پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Reliablesoft Academy Online Courses

6۔ ایس ای او کا مکمل کورس (Reliable soft)اکیڈمی  کا کورس

یہ ایک جامع کورس ہے جس میں بنیادی، انٹرمیڈیٹ، اور جدید SEO تصورات شامل ہیں۔

اس کورس اور گوگل کے آفیشل کورس میں یہ فرق ہے کہ یہاں آپ تھیوری کے ساتھ ساتھ ایس ای او کی تکنیک بھی سیکھیں گے۔  اس کورس میں مندرجہ ذیل موضوع سکھائے گئے ہیں:

اپنی ویب سائٹ کا تکنیکی آڈٹ کیسے کریں، اور کسی بھی غلطی کو کیسے درست کریں۔

آن پیج ایس ای او۔

آف پیج ایس ای او۔

کی ورڈ ریسرچ کیسے کریں۔

ای کامرس ویب سائٹ کی ایس ای او کیسے کریں۔

گوگل اینالائسٹک سے کیسے فائدہ اٹھائیں

اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔ اس کورس کی فیس $٨٩ ڈالر ہے۔

یہاں رجسٹر کریں


7۔  ڈی جی سکلز فری ایس ای او کورس

SEO Complete Course in Urdu By DigiSkills 1
DigiSkills

یہ کورس اردو زبان میں ہے اور بالکل مفت ہے۔ اس کورس میں، آپ اس بارے میں سیکھیں گے کہ گوگل اور بنگ کیا ہیں، سرچ کیسے کام کرتی ہے، سرچ انجن ویب سائٹس کی درجہ بندی کیسے کرتے ہیں، گوگل حتمی سرچ انجن کیوں ہے، گوگل کے الگورتھم میں پسندیدہ بننے کے لیے اسے کیا ضرورت ہے، آپ کیسے اعلیٰ درجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ کورس ایس ای او کا مکمل کورس ہے لیکن آپ اس میں سے خاص وہ ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں جو ٹیکنیکل ایس ای او سے متعلق ہیں۔

کورس دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


Coursera Online Courses

8۔ گوگل SEO کا تعارف (کورسیرا)

کورسیرا آن لائن کورسز

یہ کورس ١٤ گھنٹؤں اور چار اسباق پر مشتمل ہے۔ جس میں مندرجہ ذیل موضوعات سکھائے جاتے ہیں:

  1. سرچ انجن کیسے کام کرتے ہیں۔
  2. SEO کا ارتقاء
  3. موجودہ SEO کے بہترین طریقے
  4. سرچ انجن الگورتھم کا تعارف
  5. SEO کے بہترین طرز عمل اور درجہ بندی کے عوامل
  6. کور ویب وائٹلز
  7. EAT & YMYL
  8. فیچرڈ اسنیپٹس اور رچ اسنیپٹس
  9. کی ورڈ کی اصلاح کا ارتقاء
  10. اپنے مطلوبہ کی ورڈ کی حکمت عملی کو مضبوط بنانا
  11. برانڈنگ ویب سائٹ کی درجہ بندی کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

ایس ای اور کے جدید تصورات کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہترین کور س ہے۔

کورس کےلیے یہاں رجسٹر ہوں۔


Udemy Online Courses

9۔ گوگل SEO ٹریننگ ماسٹرکلاس (Udemy)

Udemy آن لائن کورسز

اس کورس میں ایس ای او کی ابتدائی کلاسز سے اعلی درجے تک کی تعلیم دی گئی ہے۔ یہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا کورس ہے۔ اس کورس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر لیکچر دیے گئے ہیں:

  1. اپنی ویب سائٹ کے لیے یا بطور فری لانسر SEO کیسے کریں۔
  2. گوگل اور دیگر سرچ انجنوں پر اپنے صفحات کی درجہ بندی کیسے کریں۔
  3. اپنے کاروبار کے لیے ٹھوس SEO حکمت عملی کیسے بنائیں
  4. سرچ انجن کیسے کام کرتے ہیں (بشمول گوگل اور یوٹیوب)
  5. ورڈپریس، Shopify، اور Wix پر SEO کے ساتھ کیسے کام کریں۔

یہ کورس Udemy کا سب سے بہترین کورس ہے اور سولہ گھنٹوں پر مشتمل ہے۔

اس کورس کے لیے یہاں رجسٹر ہوں۔


SEO Training with Abdul Wali 210۔ ایس ای او مکمل ٹریننگ اردو زبان میں

عبدالولی آن لائن کورسز

یہ کورس 30 ویڈیوز پر مشتمل ہے اور ایس ای او کے تمام اہم اور ضروری موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

اس کورس کے لیے رجسٹر ہوں۔


ان کورسز کے علاوہ ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد SEO سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Related posts

Leave a Reply