ایس ای او ماہر بننے کے لیے 10 ضروری مہارتیں

ایس ای او ماہر بننے کے لیے 10 ضروری مہارتیں

(سید عبدالوہاب شاہ )

ایس ای او کیا ہے؟

ایس ای او (SEO Search engine optimization ) وہ عمل ہے جو آپ اپنی ویب سائٹ یا دیگر ویب سائٹس پر کرتے ہیں جس سے سرچ انجن متعلقہ لوگوں کو آپ کا مواد دکھاتا ہے، اور ٹریفک کا بہاو آپ کی ویب سائٹ کی طرف موڑتا ہے۔ ٹریفک کا بہاو اپنی ویب سائٹ کی طرف بذریعہ اشتہارات بھی موڑا جاتا ہے لیکن ایس ای او کے ذریعے آپ مفت میں ٹریفک کا بہاو اپنی طرف کر سکتے ہیں۔

اگر آپ SEO شروع کرنا چاہتے ہیں، اور ایس ای او ماہر بننا چاہتے ہیں تو پہلا قدم یہ معلوم کرنا ہے کہ SEO کی 10 چیزیں کیا ہیں جن کو سیکھنا ضروری ہے۔ اگر آپ ان دس چیزوں میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں تو آپ SEO کا کام کر سکتے ہیں اور اپنے تجربے کو بڑھا کر اس مہارت سے پیسے کما سکتے ہیں۔

1۔ ایس ای او ماہر بننے کے لیے کی ورڈ ریسرچ کی مہارت

ایس ای او ماہر بننے کے لیے اپنے اندر مطلوبہ الفاظ کی تحقیق کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔یہ  وہ الفاظ ہیں جو ویب سائٹ کے مقاصد سے ملتے جلتے ہیں۔ مثلا آپ کی ویب سائٹ پراپرٹی سے متعلق ہے تو آپ کو اس فیلڈ میں استعمال ہونے والے الفاظ کا علم ہونا چاہیے۔ اور انہیں الفاظ کو مختلف انداز سے آپ نے ویب سائٹ کے پیرا گراف کیٹگریز اور ٹیگز میں استعمال کرنا ہے۔

یہ سب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گوگل سمیت کوئی بھی سرچ انجن جب پراپرٹی سے متعلق  تلاش شروع کرے تو  آپ کے صفحات اوپر  رہیں یا سرچ میں فورا سامنے آجائیں۔

2۔  ایس ای او ماہر کی ٹیکنکل مہارتیں

ایس ای او ماہر بننے کے لیے SEO میں کچھ تکنیکی چیزیں ہیں جن کا جاننا بھی ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، مختلف صفحات کے لیے ویب سائٹ کے نقشے، یو آر ایل، اور ان یو آر ایل میں کلیدی الفاظ شامل کرنے کا طریقہ جو آپ کے صفحہ کے موضوع سے متعلق ہوں۔

چند ایک مزید چیزیں ہیں جنہیں جاننا نہایت ہی ضروری ہے۔

ویب سائٹ پر خراب اور ٹوٹے ہوئے لنکس کو ہٹانا۔

آپ کی ویب سائٹ کا XML سائٹ میپ۔

بنیادی HTML اور CSS مہارتوں کا ہونا۔

پیج ٹیگز کو بہتر بنانا

اسکیما مارک اپ

میٹا ڈیٹا کا انتظام۔

اپنی SEO کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے گوگل کی جانب سے اس گائیڈ کو ضرور دیکھیں۔

3۔ ایس ای او ماہر بننے کے لیے گوگل سرچ کنسول کی مہارت

ایس ای او ماہر بننے کے لیے کے لیے تیسری چیز گوگل سرچ کنسول کو جاننا ہے۔

گوگل سرچ کنسول ایک مفت ٹول ہے جو گوگل کی طرف سے دیا گیا ہے۔ اس ٹول کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنی ویب سائٹ میں موجود کمزوریوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

اس ٹول سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی ویب سائٹ کو گوگل سرچ کنسول کے ساتھ منسلک کرنا ہوتا ہے۔ اور ویب سائٹ کو سرچ کنسول سے جوڑنے  کا طریقہ جاننا ایس ای او ماسٹر بننے کے لیے ضروری ہے۔

سرچ کنسول آپ کی ویب سائٹ کی کارکردگی علاقے کے لحاظ سے بھی بتاتا ہے کہ کس علاقے اور کس ملک میں آپ کی ویب سائٹ کی کیا کارکردگی ہے۔

سرچ کنسول لائیو وزٹر کی معلومات بھی بتاتا ہے۔

سرچ کنسول کرال کی خرابیوں کے بارے بھی بتاتا ہے۔

4۔ گوگل اینا لائیسٹک کی مہارت

گوگل اینا لائیسٹک بھی گوگل کی طرف سے فراہم کیا جانے والا ایک مفت ٹول ہے جس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کا باریک بینی سے تجزیہ کر سکتے ہیں۔

گوگل اینا لائیسٹک آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک کب آرہی ہے، کہاں سے آرہی ہے، کس ریفرنس سے آرہی ہے، کس ٹائم آرہی ہے، کون لوگ آپ کی ویب سائٹ کو دیکھتے ہیں، ان کی عمریں کیا ہیں، ان کی جنس کیا ہے، ان کی لینگویج کیا ہے، کس ڈیوائس پر آپ کی ویب سائٹ زیادہ دیکھی جاتی ہے، آپ کی ویب سائٹ کے کون سے صفحات زیادہ دیکھے جارہے ہیں۔

5۔ ایس ای او ماہر بننے کے لیے لنک بنانے کی مہارت

 ایس ای او میں مہارت حاصل کرنے کے لیے لنک بنانے کی مہارت کا ہونا بھی ضروری ہے۔گوگل کا الگورتھم لنک بلڈنگ کے ذریعے  اچھی ویب سائٹس تک پہنچتا ہے۔

لنک بنانے سے مراد یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر دوسری بڑی ویب سائٹس کے لنک ہونے چاہیۓ، اسی طرح دوسری ویب سائٹس پر آپ کی ویب سائٹس کے لنک ہونے چاہیے۔ اسی طرح آپ کے ایک صفحے پر آپ کے ہی دوسرے صفحات کے لنک بھی ہونے چاہیے۔ چنانچہ ایس ای او ماہر اپنے صفحات میں الفاظ کو اچھی ویب سائٹس کے ساتھ لنک کرتا ہے۔

لیکن یہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ گوگل کی لنک بلڈنگ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی نہ کی جائے

6۔آن پیج ایس ای او

 آن پیج ایس ای او کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ کے صفحے پر کچھ ایسی سیٹنگز کریں جس سے وزٹر کو سہولت ملے، اسے کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مثلا آپ عنوانات  کا استعمال کریں، تاکہ وزٹر فورا اس چیز تک پہنچ جائے جس کی تلاش میں وہ آپ کے پیج پر آیا ہے، اس طرح وزٹر کا ٹائم بھی بچے گا اور وہ خوش بھی ہوگا۔

آن پیج ایس ای او میں دوسری اہم چیز میٹا ڈسکرپشن ہے۔ یعنی آپ کی ویب سائٹ اور پیجز کی میٹا ڈسکرپشن ہونی چاہیے جسے گوگل سرچ رزلٹ میں دکھائے گا۔ اس کا فائدہ وزٹر کو یہ ہوگا کہ وہ اپنی تلاش کے مطابق درست لنک پر کلک کرکے اپنے مطلوبہ صفحے تک فورا پہنچ جائے گا۔

چونکہ گوگل خود لوگوں کو درست صفحات تک پہنچنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے اگر آپ کے پیج کی آن پیج ایس ای او بہتر ہوگی تو آپ کا پیج فورا گوگل میں رینک کرے گا۔

7۔موبائل پیج ایس ای او

 آج کے دور میں ہر کسی کے ہاتھ میں موبائل فون ہے۔ اور تقریبا اسی فیصد سے زیادہ لوگ موبائل پر ہی سب کچھ دیکھتے اور سرچ کرتے ہیں۔ لوگ موبائل پر سرچ کرتے ہوئے تیزی سے لوڈ ہونے والے صفحات، مختصر مگر جامع الفاظ میں بتائی گئی بات کو پسند کرتے ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جن کے لیے موبائل ایس ای او کو جاننا نہایت ضروری ہے۔ موبائل ایس ای او ڈسک ٹاپ ایس ای او سے ذرا مختلف ہے۔

کیونکہ موبائل پر سرچ رزلٹ ڈسک ٹاپ سے ذرا مختلف ہوتے ہیں، یہ اختلاف علاقے، موبائل ڈیوائسز، انٹرنیٹ سپیڈ اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے۔

موبائل ایس ای او مہارت پیدا کرنے کے لیے گوگل گائیڈ سے مدد لی جاسکتی ہے۔

8۔لوکل ایس ای او کی مہارت

 لوکل ایس ای او دراصل ایس ای او کا ایک ذیلی سیٹ اپ ہے۔ لوکل ایس ای او کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا کاروبار، یا ویب سائٹ کسی لوکل چیز سے متعلق ہے، یعنی وہ کوئی خاص جگہ ہے، مثلا دکان ہے، دفتر ہے، کسی خاص علاقے کے ساتھ خاص ہے۔ تو پھر آپ کو  اس طرح کی  ایس ای او تکنیک اختیار کرنی ہوتی ہیں کہ گوگل سرچ میں آپ کا ڈیٹا ساری تفصیلات کے ساتھ آپ کو ظاہر کرے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے صفحات پر تمام تر تفصیلات بھی درج کرنی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گوگل کے ایک فری ٹول گوگل بزنس اور گوگل میپ سے مدد حاصل کرنی ہوتی ہے۔

گوگل بزنس پر آپ اپنا ڈیٹا اور تفصیلات درج کرکے اسے ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیتے ہیں۔ اس طرح گوگل اپنے رزلٹ میں پوری تفصیل کے ساتھ ایک نئے ڈیزائن میں آپ کے کاروبار کو دکھاتا ہے، جس میں آپ کا ایڈریس، فون نمبر، ویب سائٹ، اور گوگل میپ کی تفصیلا درج ہوتی ہے۔

ایس ای او ماہر
ایس ای او ماہر

9۔ سی آر او

 CRO۔ (Conversion Rate Optimization) یعنی آپ کی ویب سائٹ کا جو گول ہےاس کو نہ صرف حاصل کرنا بلکہ اس میں اضافہ کرنا۔

جب آپ ویب سائٹ بناتے ہیں تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔ مثلا آپ کوئی چیز فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے تو آپ کو ویب سائٹ پر ٹریفک لانی ہوتی ہے، پھر جب ٹریفک آنا شروع ہو جائے تو اب یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کتنے لوگ خریداری کر رہے ہیں؟ مثلا ایک سو وزٹر آئے اور صرف دو لوگوں نے خریداری کی تو اس کا مطلب ہے آپ کا سی آر او دو فیصد ہے۔

اور اگر ایک ہزار وزٹر آئے اور صرف بیس لوگوں نے خریداری کی تو تب بھی آپ کا سی آر او دو فیصد ہی ہے۔

اس پرسنٹیج میں اضافہ کرنے کو ہی سی آر او کہتے ہیں۔

اس مقصد کے حصول کے لیے کیا کیا تکنیک اختیار کرنی چاہیے ان باتوں کا علم ہونا ایس ای او ماہر یا ایس ای او ماسٹر کے لیے نہایت ہی ضروری ہے۔ کیونکہ آپ ٹریفک تو لا رہے ہیں لیکن ٹریفک لانے کا مقصد حاصل نہیں ہو رہا تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔

سی آر او کے لیے مندرجہ ذیل چیزیں نہایت ہی ضروری ہیں:

١. کال ٹو ایکشن ، یا سائن اپ ، یا بائے نو بٹن

٢۔ اے بی ٹیسٹنگ۔ اے بی ٹیسٹنگ کا مطلب ہے آپ دو یا تین طرح کے پیجز بنائیں اور ان کو ٹیسٹ کریں کس پیج سے سی آر او میں اضافہ ہو  رہا ہے۔ مثلا ایک پیج پر دس فیصد ڈسکاونٹ ، دوسرے پر پندرہ فیصد ڈسکاونٹ۔ ایک پیج کا ڈیزائن دوسرے پیج سے مختلف ہو۔ ایک پیج پر ایک طرح کی تصاویر ، اور دوسرے پیج پر دوسری طرح کی تصاویر وغیرہ

10۔ایس ای او ماسٹر ٹولز

 ایس ای او ماہر بننے کے لیے ان ضروری ٹولز کا جاننا بھی ضروری ہے جو آپ کی ویب سائٹ کی ایس ای او کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

مثلا

اہرفس ویب ماسٹر ٹول

سیمرش ٹول

موز ایس ای او ٹول

چیختا ہوا مینڈک

دیگر مہارتیں

ان دس مہارتوں کے علاوہ بھی کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ایس ای او ماہر میں ہونا ضروری ہیں۔

١۔ تنقیدی سوچ

یعنی آپ کی تنقیدی سوچ ہونی چاہیے، آپ ہر چیز کو تنقیدی نظر سے دیکھیں اور ان کا تجزیہ کریں، پھر اس کا حل تلاش کریں۔

٢۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارتیں

یعنی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کسی بھی چیز کی مارکیٹنگ کیسے کی جاتی ہے، اور کہاں کہاں کی جاسکتی ہے۔

٣۔ کمیونیکیشن کی مہارتیں

آپ کی اچھی کمیونیکیشن یعنی گفتگو آپ کے گول کو حاصل کرنے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ اچھی گفتگو کر سکتے ہیں تو مٹی کو بھی بیچ سکتے ہیں۔

٤۔ پروجیکٹ منیجمنٹ مہارت

آپ کا جو پروجیکٹ ہے اسے منظم کرنا یہ بھی نہایت ضروری ہے تاکہ کم وقت، کم سرمائے سے آپ زیادہ سے زیادہ گول حاصل کرسکیں۔ اگر آپ کا کام منظم نہیں ہوگا تو وقت بھی ضائع ہوگا اور سرمایہ بھی ضائع ہوگا۔

خلاصہ

ایس ای او ایک مسلسل سیکھنے والا عمل ہے، ایک دن میں کوئی بھی ایس ای او ماہر نہیں بن سکتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی ترقی کرتی رہتی ہے، گوگل یوٹیوب فیس بک سمیت انٹرنیٹ کے الگورتھم تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اس لیے یہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتاہے۔

یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد ایس ای او سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔



[web_stories_embed url=”https://www.nuktaguidance.com/web-stories/20387/” title=”Web Story” poster=”https://www.nuktaguidance.com/wp-content/uploads/2022/07/cropped-seo-master-640×853.jpg” width=”360″ height=”600″ align=”none”]

Leave a Reply